ساحر بھوپالی
ساحر بھوپالی کا حقیقی نام محمد خاں اور تخلص ساحر تھا۔
مختصر حالات زندگی
ترمیم1911ء میں وہ بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔ اسکولی تعلیم کی تکمیل ہوتے ہوتے ان کی سننے کی صلاحیت متاثر ہو گئی تھی۔ آگے کی تعلیم کا یوں سدّباب ہو گیا۔ وہ کافی وقت بمبئی (موجودہ ممبئی) میں رہے تھے۔ ان کا کلام ماہ نامہ’’نگار‘‘ میں چھپتا تھا۔ ان کے دو شعری مجموعے’’صدائے دل‘‘ اور ’’ید بیضا‘‘ زیور طبع سے آراستہ ہوکر دنیا کے سامنے آچکے ہیں۔[1]