سراج الحق

پاکستان میں سیاستدان

سراج الحق خان پاکستان کے باعزت، اسلام پسند سیاست دان ہیں۔آپ 2014 سے 2024 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہے ہیں۔جو پاکستان میں ایک مذہبی، اسلام پسند پارٹی کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اور پاکستان میں اسلامی شریعت کی بنیاد پر اسلامی قانونی نظام قائم کرنا چاہتی ہے۔ آپ کی پیدائش 5ستمبر 1962ء پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ثمرباغ کے گاؤں کاکس میں ہوئی۔ آپ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی میں متعدد مرتبہ منتخب ہوئے اور آپ صوبہ خیبر پختونخواں کے تین دفعہ سینئیر وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ ایک انتہائی سادہ مزاج کے مالک ہیں۔ سراج الحق واحد سینٹر اور صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں جن کا سود کیوجہ سے کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں تھا۔

سراج الحق
 

مناصب
رکن ایوان بالا پاکستان [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
12 مارچ 2015  – 11 مارچ 2021 
حلقہ انتخاب خیبر پختونخوا  
امیر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 مارچ 2024  – 4 اپریل 2024 
سید منور حسن  
حافظ نعیم الرحمن  
معلومات شخصیت
پیدائش 5 ستمبر 1962ء (62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع دیر زیریں   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جماعت اسلامی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعۂ پشاور
جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سراج الحق نے اپنی ابتدائی تعلیم خطے کے مقامی ہائی اسکول سے لی اور پشاور یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس اور 1990 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ایجوکیشن مکمل کیا ۔ یونیورسٹی کی مدت کے دوران، انھوں نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اور مولانا نعیم صدیقی کی کتابوں کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی اور 1988 سے 1991 تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔وہ PK-95 انتخابی حلقہ سے MPA کے طور پر دو بار منتخب ہوئے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم