سمندری جنوب مشرقی ایشیا
سمندری جنوب مشرقی ایشیا (انگریزی: Maritime Southeast Asia) جنوب مشرقی ایشیا کا سمندری علاقہ کہلاتا ہے۔ یہ ہندچین کے مقابلے سمندری علاقہ ہے جو فی الحال ملائیشیا، برونائی، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا اور مشرقی تیمور پر مشتمل ہے۔[1] اس خطہ کا علاقائی ملایو-پولینیشین نام نوسانترا ہے۔ سمندری جنوب مشرقی ایشیا بسا اوقات جنوب مشرقی جزیرہ یا انسولر جنوب مشرقی ایشیا بھی کہلاتا ہے۔ 16ویں صدی کا الہند اور 19ویں صدی کا مالے مجمع الجزائر بھی کم و بیش اسی علاقہ کو کہا جاتا ہے۔ اس کے مغرب بعید علاقہ سماٹرا اور مشرق بعید علاقہ نیو گنی کے مابین اتنی ہی دوری ہے جتنی دوری پیرس اور کابل کے درمیان میں ہے۔ اس علاقہ میں زمین کے اہم فلورا اور فاونا پائے جاتے ہیں۔ اس علاقہ کی آبادی ہند چین کی آبادی سے قدرے مختلف ہے۔ یہاں کی آبادی آسٹرونیشین گروہ سے تعلق رکھتی ہے جس میں ملایو-پولینیشیائی اور مائیکرونیشیا قومیں آتی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Nicholas Tarling (1999)۔ The Cambridge history of Southeast Asia, Volume 1, Part 1 (2nd ایڈیشن)۔ Cambridge University Press۔ صفحہ: 304۔ ISBN 978-0-521-66369-4; RAND Corporation۔ (پی ڈی ایف); Lynda Shaffer (1996)۔ Maritime Southeast Asia to 1500۔ M.E. Sharpe۔ ISBN 978-1-56324-144-4; John David Ciorciar (2010)۔ The Limits of Alignment: Southeast Asia and the Great Powers Since 197۔ Georgetown Univeffrsity Press۔ صفحہ: 135۔ ISBN 978-1-58901-626-2