نیک محمد پیپاڑ سٹی جودھپور راجستھان بھارت کے ایک مفتی، عالم ،مترجم اور مضمون نگار ہیں ۔

پیدائش

ترمیم

آپ 16 جولائی 1994ء کو جودھپور راجستھان میں واقع اپنے آبائی گاؤں کھاریا آناواس نزد پیپاڑ شہر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے چار بہنیں اور ایک بھائی ہے۔

تعلیم

ترمیم

آپ کی ابتدائی تعلیم گاؤں کے مکتب میں ہی ہوئی۔ پھر مدرسہ خادم الاسلام بھاکری کی ڈھانی میں داخلہ لیا۔ آپ وہاں نو سال تک پڑھے پھر دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور تقریباً ڈھائی سال تک وہاں پڑھنے کے بعد بعض وجوہات کی بنا پر ان کو دارالعلوم چھوڑنا پڑا۔ پھر بیچ سال میں ہی آپ مدرسہ اسلامیہ لطیفیہ سردار شہر میں داخل ہوئے اور یہیں سے سند فراغت حاصل کی۔ پھر آپ المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد چلے گئے جہاں آپ نے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے زیر نگرانی ایک سال شعبۂ فقہ و افتاء میں داخلہ لے کر یک سالہ کورس مکمل کیا۔ اسکول کی تعلیم مدرسہ خادم الاسلام بھاکری کے علاوہ آپ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذریعے مکمل کی۔

حالیہ مشاغل

ترمیم
آپ ۲۰۱۳ سے ۲۰۲۰ تک مدرسہ خادم الاسلام بھاکری کے شعبۂ عربی و انگریزی میں استاذ تھے۔ اور اپنے استاذ حضرت مولانا نصیرالدین القاسمی کے عربی سلسلہ مضامین رأی الیوم کا سلیس اردو ترجمہ کرتے تھے۔

اب آپ نو تعمیر شدہ درس گاہ "ادارہ مرکز المعارف" میں استاذ ہو گئے ہیں۔

مزید برآں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سوشل میڈیا ڈیسک (راجستھان) کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی معروف تنظیم: کاروانِ امن و انصاف کی راجستھان یونٹ کے نمائندے ہیں۔