طارق ٹیڈی فیصل آباد، پاکستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سٹیج کے ایک معروف مزاحیہ اداکار تھے ۔

طارق ٹیڈی
معلومات شخصیت
مقام پیدائش فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19نومبر 2022
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

طارق ٹیڈی 12 اگست 1976ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔[1]

فنی کیرئیر

ترمیم

طارق ٹیڈی نے 1990ء میں فنی سفر کا آغاز کیا، اسٹیج کے متعدد ڈراموں اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ طارق ٹیڈی کی کامیڈی کو عوامی سطح پر پزیرائی حاصل تھی۔

ڈرامے

ترمیم

طارق ٹیڈی کے مشہور ڈراموں میں چا لاک طوطے (تین حصوں پر مشتمل)، ماما پاکستانی، سب کہو بارہ روپیہ ، ربا عشق نا ہووے، حسن میری مجبوری، جی کردا، اصلی طائی نقلی جھوٹ بولدا، مرچ مسالا، گھونگھٹ اٹھا لوں، عید دا چن، ابھی تو میں جوان ہوں، کریزی، مٹھیاں شرارتاں، خوش آمدید اور دوستی شامل ہیں۔ وہ 2004ء میں فلم سلاخیں میں بھی نظر آئے۔[2]

وفات

ترمیم

19 نومبر 2022ء کو لاہور میں جگر کے عارضہ کے باعث رحلت فرما گئے ،[3] طارق ٹیڈی کی حالت اس وقت خراب ہوئی تھی جب وہ مال روڈ پر تھیٹر میں رات گئے ڈراما پرفارم کر رہے تھے جس پر انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا ۔

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔