عمران فاروق
عمران فاروق ایک پاکستانی سیاست دان،شاعر اور ڈاکٹر تھے، آپ کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا، اس جماعت کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔1992 سے ہی لندن چلے گئے اور وہاں 18 سال گزارے حتیٰ 2010 میں ان کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
ڈاکٹر عمران فاروق | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 جون 1960 کراچی،پاکستان |
وفات | 16 ستمبر 2010 لندن،برطانیہ |
(عمر 50 سال)
طرز وفات | قتل |
قومیت | پاکستان مملکت متحدہ |
مذہب | اسلام |
جماعت | متحدہ قومی موومنٹ |
زوجہ | شمائلہ نظر |
اولاد | 2 بچے[1] |
تعداد اولاد | 2 |
والدین | محمد فاروق اور رائسہ فاروق |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جناح سندھ میڈ یکل یونیورسٹی |
پیشہ | ڈاکٹر،سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
عمران کے والد کا تعلق بہار (بھارت) سے تھا،جب پاکستان بنا تو کراچی آئے اور کئی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ عمران فاروق 1960ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ عمران فاروق ایک ڈاکٹر تھے اور اس کے ساتھ ساتھ سیاست بھی کرتے اور اردو شاعری میں بھی دلچسپی لیتے تھے۔
سیاست
یہ قطعہ خالی یا نامکمل ہے آپ اس میں اضافہ کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ |
شاعری
عمران فاروق ایک اچھے شاعر بھی تھے،ان کے چند اشعار:
” موت تو مقدر ہے،اک کھلی حقیقت ہے
قوم کی بقا ہے یہ،زندگی کی قیمت ہے
راہِ حق میں مرنا تو عزت و سعادت ہے
اس سے خوف کھاوں میں یہ تو ہو نہیں سکتا “
قتل
عمران فاروق شمالی لندن میں گھر کے پاس واقع ایک دواخانے میں اپنا کام نپٹا کر گھر جا رہے تھے کہ اس وقت کسی نے چھری سے کئی مرتبہ وار کیے، وہ ان زخموں کی تاب نہ لاسکے اور اسی وقت وفات پاگئے۔ برطانیہ کے مطابق یہ قتل 16 ستمبر 2010 کو شام ساڑھے پانچ بجے ہوا۔
حوالہ جات
- ↑ "Brief profile of Dr Imran Farooq.(1960–2010)"۔ Muttahida Quami Movement۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2010