نواب آف پٹودی
نواب آف پٹودی سے مراد شمالی بھارت کی سابقہ نوابی ریاست پٹودی کے حکمران ہیں۔ ریاست پٹودی کے فرمانروا کو نواب آف پٹودی کہا جاتا تھا۔ریاست پٹودی کی بنیاد برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1804ء میں رکھی تھی۔ مغل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان افغان پٹھان فیض طالب خان کو مرہٹہ سلطنت کے خلاف دوسری اینگلو مراٹھہ جنگ میں انگریزوں کی مدد کرنے کے صلے میں اس ریاست کا پہلا نواب مقرر کیا گیا تھا۔[1] لودھی قبیلے کے مطابق ان کے آباواجداد سولہویں صدی عیسوی میں لودھی عہدکے دوران افغانستان سے ہجرت کر کے ہندوستان میں آباد ہو گئے تھے۔
آٹھویں نواب آف پٹودی افتخار علی خان پٹودی برطانیہ اور بھارت دونوں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے جبکہ ان کا بیٹا منصور علی خان پٹودی بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا۔ سیف علی خان پٹودی کے موجودہ نواب ہیں۔
اداکار سیف علی خان اور اداکارہ سوہا علی خان پٹودی کے آخری نواب کی اولاد ہیں۔ سیف علی خون ریاست کے موجودہ سربراہ ہیں۔ اداکارہ سارہ علی خان آخری نواب آف پٹودی کی پوتی اور موجودہ سربراہ اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ اداکارہ کرینا کپور خان پٹودی اس وقت بیگم آف پٹودی ہیں۔
حکمران
ترمیمنواب پٹودی کے تمام حکمرانوں کو نواب کا خطاب ملا۔
- محمد فیض علی طالب خان صدیقی (حکومت 1804-1829)
- محمد اکبر علی خان صدیقی (1829-1862)
- محمد تقی علی خان صدیقی (1862-1867)
- محمد مختار علی خان صدیقی (ر. 1867-1878)
- محمد ممتاز علی خان صدیقی (ر. 1878-1898)
- محمد مظفر علی خان صدیقی (1898-1913)
- محمد ابراہیم علی خان صدیقی (1913-1917)
- افتخار علی خان پٹودی (1917-1947)، عنوان حکمران (1947-1952)
- منصور علی خان پٹودی عنوان حکمران (1952-1971؛ لقب 1971 میں ختم کیا گیا)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The Hindu, Sunday, 3 Aug 2003 - Royal vignettes: Pataudi: The Afghan connection"۔ 16 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2020