وارڈ (انتخابی ذیلی تقسیم)
وارڈ (Ward) ایک علاقے کی مقامی ذیلی تقسیم ہے، جو عام طور پر انتخابی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
آسٹریلیا، کینیڈا، موناکو، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکا اور زمبابوے میں یہ بلدیہ میں انتخابی ضلع ہیں، جو مقامی حکومت کے انتخابات میں استعمال ہوتے ہیں۔
جمہوریہ آئرلینڈ میں شہری وارڈ اور دیہی ڈسٹرکٹ الیکٹورل ڈویژن کا نام 1994ء میں تبدیل کر کے انتخابی ڈویژنون رکھ دیا گیا ہے۔[1]
بلدیاتی انضمام کی صورت میں سابقہ شہروں یا قصبات مل کر نیا میٹروپولس بناتے ہیں جنہیں وارڈ کہا جاتا ہے۔
- بھارت کے بعض شہروں مثلا ممبئی اور دہلی میں ایک وارڈ شہری علاقے کی ایک انتظامی اکائی ہے۔[2][3]
- جاپان میں ایک وارڈ (ku یا 区 جاپانی میں) بڑے شہروں کی ایک انتظامی اکائی ہے۔
- ویتنام میں وارڈ (phường) ایک اندرونی شہر ضلع (quận) کی ایک انتظامی ذیلی اکائی ہے۔
- نیپال میں ایک وارڈ ایک سیاسی تقسیم ہے۔ نو وارڈ مل کر ایک دیہی ترقی کمیٹی (village development committee) بناتے ہیں۔
- شمالی انگلستان کے کچھ حصوں میں وارڈ ایک کاؤنٹی کی ذیلی اکائی تھی۔
- پاکستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے چھاؤنی (Cantonment) تحت آنے والے حلقوں کو وارڈ کہا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Local Government Act, 1994 §63
- ↑ Zones آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mcdonline.gov.in (Error: unknown archive URL) Municipal Corporation of Delhi.
- ↑ Elected Members: Rohini Zone (Ward-wise) آرکائیو شدہ 2012-08-04 بذریعہ archive.today at Municipal Corporation of Delhi