وجے آنند
بھارتی ڈراما نگار
بالی وڈ کے نامور ہدایت کار اور اداکار۔ وجے آنند نے انیس سو ستاون میں پہلی فلم ’نو دو گیارہ‘ بنائی۔ اس کے بعد انھوں نے کئی فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی چند مشہور فلموں میں چھپا رستم، بلیک میل، بلٹ، رام بلرام اور راجپوت شامل ہیں۔ ان کی فلم ’تیسری منزل‘ باکس آفس کی ایک ہٹ فلم تھی۔ اس کے علاوہ کالا بازار، ڈبل کراس، حقیقت، بارود روڈ، میں تلسی تیرے آنگن کی اور ’ ہم رہے نہ ہم‘ میں انھوں نے اداکاری کا لوہا منوایا۔ وجے آنند کے چھوٹے بھائی دیوآنند کا نام بھی بھارتی فلم صنعت میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وجے آنند ایک صاف گو آدمی کے طور پر مشہور رہے اور ان کے دوست انھیں گولڈی کہہ کر پکارتے۔ ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
وجے آنند | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 جنوری 1934ء [1] تحصیل شکر گڑھ |
وفات | 23 فروری 2004ء (70 سال)[1] ممبئی |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، فلم ساز ، منظر نویس ، فلم مدیر ، فلم اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:گائیڈ (فلم) ) (1967) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ایڈیٹنگ فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مکالمہ فلم فیئر اعزاز برائے بہترین منظر نامہ |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb162700959 — بنام: Vijay Anand — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ