ولبھ بھائی پٹیل

بھارتی بیریسٹر اور سیاستدان (1950-1875)

ولبھ بھائی پٹیل (31 اکتوبر 1875ء15 دسمبر 1950ء) بھارت کے ایک سیاسی و سماجی رہنما تھے، جنھوں نے تحریک آزادئ ہند اور بعد از تقسیم ہند بھارت کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت اور دنیا بھر میں انھیں 'سردار' کے نام سے جانا جاتا تھا اس لیے آپ سردار ولبھ بھائی پٹیل بھی کہلاتے ہیں۔

ولبھ بھائی پٹیل
(انگریزی میں: Vallabhbhai Patel)،(ہندی میں: सरदार वल्लभभाई पटेल ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
رکن مجلس دستور ساز بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 جولا‎ئی 1946  – 24 جنوری 1950 
رکن ہندوستان کی دستور ساز اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
21 جنوری 1947 
نائب وزیر اعظم بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 اگست 1947  – 15 دسمبر 1950 
 
مورار جی دیسائی  
وزیر امور داخلہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
15 اگست 1948  – 15 دسمبر 1950 
 
چکرورتی راجگوپال آچاریہ  
معلومات شخصیت
پیدائش 31 اکتوبر 1875ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نڈياد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 دسمبر 1950ء (75 سال)[2][1][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی سٹی لا کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  ماہر معاشیات ،  بیرسٹر ،  مفسرِ قانون [4]،  حریت پسند   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان گجراتی [5]،  انگریزی [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سردار کا تعلق بھارت کی ریاست گجرات سے تھا اور آپ کے کامیاب وکیل تھے۔ آپ نے سول نافرمانی کی تحریک میں گجرات کے عوام کو متحد کیا جو برطانوی راج کی ظالمانہ راج نیتی کے خلاف ایک زبردست احتجاج تھا۔ اس کردار کے باعث آپ گجرات کے موثر ترین رہنماؤں میں سے ایک ہو گئے۔ بعد ازاں آپ انڈین نیشنل کانگریس کے اعلیٰ ترین عہدوں تک پہنچے اور اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ آپ نے 1934ء اور 1937ء کے انتخابات میں کانگریس کو اور بعد ازاں ہندوستان چھوڑ دو تحریک کو منظم کیا۔

آپ نے بعد از تقسیمِ ہند بھارت کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم کی حیثیت سے موجودہ متحدہ بھارت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں آپ نے بھرپور عسکری قوت کا مظاہرہ کیا اور کئی ریاستوں کو وفاقِ بھارت میں شامل کیا۔ اس کارروائی کے باعث انھیں 'بھارت کا مرد آہن' (Iron man of India) کہا گیا۔ دراصل 3 جون کے منصوبے کے تحت ہندوستان بھر کی تقریباً 600 امارتوں میں مقامی نوابوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ بوقت تقسیم بھارت یا پاکستان جس میں شامل ہونا چاہیں اپنی مرضی کے مطابق شامل ہو سکتے ہیں۔ 15 اگست 1947ء کی حتمی تاریخ تک سوائے تین ریاستوں کے تقریباً تمام ریاستیں بھارتی دباؤ کو برداشت نہ کر سکیں اور بھارت میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ یہ تین ریاستیں جموں و کشمیر، جوناگڑھ اور حیدرآباد تھیں۔ ان تینوں ریاستوں کو عسکری قوت کے ذریعے بھارت میں شامل کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb124503349 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Патель Валлабхаи
  3. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000002470 — بنام: Vallabhbhai Patel — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191049098 — اخذ شدہ بتاریخ: 19 دسمبر 2022
  5. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb124503349 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  6. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo20191049098 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022