ویرو دیوگن (1934ء — 27 مئی 2019ء) بھارتی بالی وڈ اسٹنٹ اور ایکشن کوریوگرافر اور فلم ہدایت کار تھے۔[1] ویرو دیوگن نے 80 سے زائد فلموں میں ایکشن سین کی ہدایت کی تھی اور امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کی فلم ’ہندوستان کی قسم‘ کی ہدایت بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے کرانتی، سوربھ اور سنہاسن جیسی فلموں میں بھی چھوٹے کردار نبھائے تھے۔ [2]

ویرو دیوگن
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 مئی 2019ء (84–85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد اجے دیوگن ،  انیل دیوگن   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 4   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایت کار ،  اسٹنٹ کوآرڈینیٹر ،  اداکار ،  کوریوگرافر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نجی زندگی

ترمیم

امرتسر میں دیوگن خاندان میں پیدا ہوئے۔ مینا نامی خاتون سے بیاہ کیا اور ان کے بطن سے چار بچے ہوئے، دو بیٹے اداکار اجے دیوگن اور ہدایت کار انیل دیوگن، دو بیٹیاں نیلم دیوگن گاندھی اور کویتا دیوگن۔

ویرو شاز و نادر ہی عوام میں آتے تھے، آخری مرتبہ فروری 2019ء میں ٹوٹل دھمال کی خصوصی اسکریننگ کے موقع پر دیکھے گئے تھے۔

وفات

ترمیم

27 مئی 2019ء کو ممبئی میں 85 برس کی عمر میں چل بسے۔ وہ سوریہ ہسپتال، سینٹا کروز میں ایڈمٹ ہونے کے بعد س سانس کے مسائل میں مبتلا تھے۔ ان کی آخری رسومات ممبئی میں شام چھ بجے بتاریخ 27 مئی 2019ء کو ادا کر دی گئیں۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Veeru devgan veteran action director and ajay devgns father passes away"۔ Economic Times۔ 27 May 2019 
  2. "اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن کا انتقال" 
  3. "معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کر گئے"۔ Samaa TV۔ 28 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2019