ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Tahir mq
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
اس ویکیپیڈیا کو ایک انتہائی متحرک، فعال اور ہمہ وقت حاضر باش منتظم کی اشد ضرورت ہے، اگر ہمہ وقت نہ ہو تو کم ازکم زیادہ وقت حاضر رہے۔ ہم صارفین کو بسااوقات بعض کاموں کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر کافی عرصہ سے ایک انتہائی متحرک ساتھی اور اس وقت سب سے زیادہ متحرک صارف طاہر بھائی کو میں منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔ یہ کافی عرصہ ویکی پر گذار چکے ہیں۔ اردو کے علاوہ انگریزی وعربی ویکی پر بھی متحرک ہیں اور ویکی کے ماحول ومزاج سے ہم آہنگ اور واقف ہیں۔ میری درخواست ہے کہ براہ کرم ہم صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بارے میں جلد فیصلہ فرمائیں۔
- کیا کوئی یہ بتاسکتا ہے کہ صارف کب سے وکی کا حصہ ہے اور کتنی ترامیم کیں ہیں؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:05, 25 اگست 2012 (UTC)
- یہ ربط دیکھیں۔ [وکیپیڈیا کے اعداد و شمار]
- نیز اس ماہ میں ہی ان کی ترامیم 2300 سے زائد ہے، گزشتہ ماہ کا حساب نہیں پتہ۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 16:19, 25 اگست 2012 (UTC)
- کیا کوئی یہ بتاسکتا ہے کہ صارف کب سے وکی کا حصہ ہے اور کتنی ترامیم کیں ہیں؟ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:05, 25 اگست 2012 (UTC)
- تائید۔ ماضی میں تو بعض اوقات کچھ نئے ساتھیوں کو بھی نامزد کیا جاتا رہا ہے، طاہر بھائی تو کافی پرانے ساتھی ہیں اور مزاج شناس بھی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:06, 25 اگست 2012 (UTC)
- تائید۔ ضرور اردو ویکیپیڈیا کے لئے ہمہ وقت حاضر باش منتظم درکار ہے۔ --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 16:12, 25 اگست 2012 (UTC)
- تائید۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 21:17, 25 اگست 2012 (UTC))
- تائید۔ صارف کی سرگرمی سے لگتا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری سنبھال کیلئے درکار قابلیت اور تجربہ کا حامل ہے۔ --محبوب عالم (تبادلۂ خیال) 06:50, 26 اگست 2012 (UTC)
- تائید۔ احباب کی ذرہ نوازی ہے۔ میں یہاں ایک بات واضح کرنا چاھتا ہوں کہ میں کاشف بھائی کی طرح کوئی تکنیکی ماہر نہیں ہوں۔ میں محمد شعیب کو اسکا بہتر حقدار سمجھتا ہوں۔ ایک اور بات کہ تمام لوگوں کو مل کر ایک دفعہ پھر سمرقندی بھائی کو منتظم بننے کے لیے التجا کرنی چاہیے۔ اگر مجھے کوئی زمہ داری دی جاتی ہے تو میں اپنی بساط کے مطابق اسے نبھانے کی پوری کوشش کروں گا۔--طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:10, 26 اگست 2012 (UTC)
- تائید ۔ یہ رائے شماری بھی آپ احباب نے بہت جلدی بند کردی۔ تھوڑا وقت دیا کیجیے اور اس طرح کے معاملات میں تمام صارفین کو برقی خط بھی بھیجا کریں تاکہ وہ اظہار رائے کرسکیں۔ طاہر بھائی کو میری جانب سے بہت بہت مبارک۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 17:08, 27 اگست 2012 (UTC)
- تائید ۔ لیکن میرا بھی اعتراض یہی ہے کہ رائے شماری کو تھوڑا وقت دینا چاہیے تا کہ وکیپیڈیا کے زیادہ سے زیادہ صارفین اس میں حصہ لے سکیں۔ مذکورہ رائے شماری 25 اگست کو شروع ہوئی اور 27 اگست کو ختم کر دی گئی۔ کم از کم ایک سے دو ہفتے تک رائے شماری کی مدت ہونی چاہییے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 15:29, 15 ستمبر 2012 (UTC)
نتیجہ
تنقید 7:0 تائید
طاھر محمود صاحب کو اردو وکیپیڈیا کا منتظم بنا دیا گیا ہے۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:11, 26 اگست 2012 (UTC)
- جزاک اللہ ثاقب بھائی۔ اور مبارک ہو طاہر بھائی آپ کو۔ فائل:Smile.PNG --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:17, 26 اگست 2012 (UTC)
تمام احباب اور سیف اللہ بھائی کا اس عزت افزائی کا شکریہ۔ طاھر محمود تبادلۂ خیال 02:37, 16 نومبر 2024 (UTC)
- اردو ویکیپیڈیا کو سنجیدہ اور باقاعدگی سے توجہ دینے والے منتظمین کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے اور آج گویا ازالۂ قحط منتظمین کا کچھ سامان ہو گیا، بہت خوشی ہوئی، میری جانب سے طاہر بھائی کو اس ذمہ داری کو کامیابی سے اٹھانے کی دعا اور مبارک باد۔ ساتھ ہی ساتھ، ایک اور محنتی ساتھی جناب شعیب صاحب کو منتظمین میں شمار کرنے کے بارے میں اپنی جانب سے تائید کرتا ہوں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:59, 27 اگست 2012 (UTC)