ویکیپیڈیا:منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء

ایشیائی فلمی شخصیات


ایشیائی فلمی شخصیات اردو ویکیپیڈیا پر ایک منصوبہ تھا جس کا مقصد ایشیاء کی فلمی شخصیات پر اچھے مضامین کی تیاری اور پرانے مضامین کی توسیع تھی۔ منصوبے کا آغاز 1 اکتوبر، 2018ء کو ہوا اور ایک ماہ جاری رہ کر 1 نومبر، 2018ء کو اپنی انتہا کو پہنچا، اس دوران میں ایشیاء کی فلمی شخصیات پر مضامین لکھے گئے۔

اصول و ضوابط

  • نیا مضمون تحریر، ترجمہ یا موجودہ مضمون میں توسیع کی جا سکتی ہے، یہ مضمون یا مواد اپنے الفاظ میں تحریر کیے جائیں۔ مواد تحریر کرنے میں ویکیپیڈیا کے شرائط حوالہ جات کی پاسداری لازمی ہے۔ مضمون میں مجموعی ترامیم کا حجم کم از کم 250 الفاظ اور 2000 بائٹ (مع حوالہ جات) ہو۔
  • نئے مضامین کی تخلیق یا پہلے سے موجود مضامین کی توسیع کی مدت 1 اکتوبر، 2018ء، 0:00 سے 1 نومبر، 2018ء، 23:59 (ع م و) تک ہے۔

اہم نکات

  • خانہ معلومات، سانچوں وغیرہ کا حجم شمار نہیں کیا جائے گا۔
  • مضمون میں موزوں حوالہ جات کا اندراج لازمی ہے؛ مضمون میں درج مشکوک یا متنازع مواد کے لیے قابل تصدیق حوالے درکار ہونگے۔
  • مضمون مکمل طور پر مشینی ترجمہ شدہ نہ ہو، اگر مضمون ترجمہ شدہ ہے تو اس کی زبان سلیس اور بامحاورہ ہونی چاہیے، لفظی ترجمہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
  • مضمون میں ویکی اصولوں کی خلاف ورزی (مثلاً کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، غیر معروف شخصیت پر مضمون وغیرہ) نہ کی جائے۔
  • مضمون معلومات افزا ہونا چاہیے۔
  • مضمون فلم اداکار/فلم پروڈیوسر/فلم ہدایتکار وغیرہ کے موضوع پر ہی بنائیں۔

شمولیت

آپ 11:59 PM (ع م و)، 1 نومبر، 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

غیر موجود اہم مضامین

یہاں پر ایک فہرست فراہم کی گئی ہے جس میں انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود کچھ اہم مضامین درج ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر نہیں ہیں۔

مضامین کا اندراج

اگر آپ شمولیت اختیار اور منصوبہ کے اصول پڑھ چکے ہیں تو کیا آپ اردو ویکیپیڈیا کے منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ نئے مضامین تحریر یا پہلے سے موجود مضمون میں اضافہ کر کے کم از کم 250 الفاظ اور 2000 بائٹ کی شرط پوری کر پائیں گے؟
اگر آپ نے کوئی نیا مضمون تیار کیا ہے تو براہ مہربانی اس مقصد کے لیے تیار کردہ زمرہ کو اپنی شراکتوں میں درج کریں:
زمرہ:منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء کے موقع پر تحریر شدہ مضامین
اگر آپ نے کسی پرانے مضمون میں توسیع کی ہے تو براہ مہربانی اس مقصد کے لیے تیار کردہ زمرہ کو اپنی شراکتوں میں درج کریں:
زمرہ:توسیع شدہ مضامین بسلسلہ منصوبہ ایشیائی فلمی شخصیات، 2018ء

اس منصوبہ کے شرکا اپنے صارف صفحہ پر یہ سانچہ لگائیں: {{صارف ایشیائی فلمی شخصیات}}
جو اس طرح ظاہر ہوگا:

ناظمین/حَکَم

باہمی تعاون کے مندرجہ بالا اصولوں کے متعلق کسی بھی قسم کا تذبذب ہو تو آپ بلا تکلف مذکورہ بالا صارفین میں سے کسی سے بھی اس کے تبادلۂ خیال پر رابطہ کر سکتے ہیں

تخلیق شدہ / توسیع شدہ مضامین

ایشیائی فلمی شخصیات 2018ء کے موقع پر تحریر شدہ مضامین کی تعداد 49 ہے اور توسیع شدہ مضامین کی تعداد 2 ہے۔

تخلیق شدہ

توسیع شدہ