ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/حسیب احمد
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کریں۔ |
امید ہے سب خیریت سے ہونگے۔ اس انگریزی دور میں اردو ویکیپیڈیا نے اردو زبان کی پروان کی شمع جلائی ہوئی ہے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر 8 منتظمین ہیں جن کی مدد کے لیے شاید 1 ہی ویکی بان ہے۔ میں ویکی بان کے طور پر کام کرنے کا جذبہ رکھتا ہوں اور اس کے لیے اپنا نام نامزد کرتا ہوں۔ میری تمام اردو ویکی دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنی رائے ضرور دیں۔ جزاک اللہ حسیب احمد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:16، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
تائید
- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:25، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:29، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تائید--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:36، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تائید----علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 23:58، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
تنقید
- تنقید تخریب کاری رد کرنے کے لیے استرجع کنندہ کا اختیار ہے۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:30، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تنقید میرے خیال سے ابھی کچھ تجربہ کی ضرورت ہے۔ کسی صارف کے پختہ طرز عمل سے قبل کوئی عہدہ عطا کرنا درست نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:39، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تنقید میرے خیال میں نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے لیکن وکی بان کچھ زیادہ ہو جائے گا، بہتر ہے کہ آپ ابتدائی معملات میں اپنا حصہ ڈالیں ،تجربہ کی بھی ضرورت ہے۔ کچھ عرصہ دیکھ کر پختہ طرز عمل کا اندازہ ہوگا۔ --سیفٹی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:55، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تنقید میں اس صارف کے تجربے سے واقف نہیں اگر مذکورہ عہدے کے لیے اہل ہیں تو اعتراض نہیں ۔۔۔--Aziz Kingrani 15:16، 30 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تنقید ZAHOOR AHMED (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:46، 4 اکتوبر 2018ء (م ع و)
تبصرہ
- تبصرہ: آپ کی لگن اور دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ بحیثیت ویکی بان آپ کون کون سے کام کریں گے؟ نیز مقصد کیا ہوگا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 09:24، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
- @BukhariSaeed:!
- میرا اصل مقصد تمام صفحات کو تخریب کاری سے بچانا ہے اسکے بعد نئے بننے والے صفحات کی جانچ پڑتال کرنا اور ان میں مواد جمع کرکے ویکی دوستوں کی مدد کرنا اور صفحہ اول کو ہر وقت اپڈیٹ رکھنا۔ حسیب احمد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:18، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
- ویکی بان صفحہ اول پر ترمیم نہیں کر سکتا، دیکھیے ویکیپیڈیا:ویکی بانـ تخریب کاری رد کرنے کے لیے استرجع کنندگان ہوتے ہیں۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 10:26، 21 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تبصرہ: ہم یہاں نو وارد ہیں اور ہماری ترامیم و تخلیقات کی تعداد بھی کم ہے۔ قوانین سے بھی واقفیت اس قدر نہیں، ہم نہیں سمجھتے کہ ہم وقت کے اس موجودہ لمحے رائے دینے کے اہل ہیں۔ بجائے اس کے کہ کوئی غلطی کریں ہم نے تبصرہ مناسب سمجھا۔ آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:04، 24 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تبصرہ: اس رائے شماری کو ایک ہفتہ سے زیادہ گزر گیا۔ میری منتظمین سے درخواست ہے کہ نتیجہ دیں۔ @Obaid Raza:، @Tahir mq: حسیب احمد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:21، 29 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تبصرہ: ایک تائید اور ایک اختلاف سے میں کیسے فیصلہ کر دوں، کچھ دن اور صبر کریں، شاید کوئی اور صارف بھی اپنی رائے ہے تو، آسانی ہو جائے گی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:29، 29 ستمبر 2018ء (م ع و)
- تبصرہ: جیسا آپ چاہیں!! کیا آپ اس رائے شماری کو اجتماعی پیغام رسانی کے ذریعے سے دوسرے صارفین تک پہنچا سکتے ہیں۔ آپ ایک منتظم ہیں اور منتظم کے پاس اس اجتماعی پیغام رسانی کے حقوق ہوتے ہیں۔ @Obaid Raza: حسیب احمد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:34، 29 ستمبر 2018ء (م ع و)
نتیجہ
N منتخب نہیں کیا گیا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:49، 15 اکتوبر 2018ء (م ع و)