کویتا کرشنا مورتی

بھارتی پس پردہ گلوکارہ
(کویتا سبرامنیام سے رجوع مکرر)

شاردہ (انگریزی: Kavita Krishnamurti؛ ولادت:25 جنوری 1958ء)جو کویتا کرشنا مورتی یا کویتا سُبرامنیام کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارت کی مشہور پس پردہ اور کلاسیکی گلوکارہ ہیں۔ انھوں نے بنگالی، کنڑ، ہندی، بھوجپوری، تلگو، اوڈیہ، مراٹھی، انگریزی، اردو، تمل، ملیالم، گجراتی، نیپالی، آسامی، کونکانی اور دیگر زبانوں اور مجموعی طور پر تمام ہندوستانی زبانوں میں انھوں نے 16 زبانوں میں 28،000 سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے ہیں۔[1] کویتا نے چار فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ (1995ء – 1997ء کے دوران میں لگاتار ) اور 2005ء میں بھارت کا چوتھا بڑا شہری اعزاز پدم شری جیت چکی ہیں۔[2] 1999ء میں، انھوں نے ایل سبرامنیم سے شادی کی اور بنگلور و میں رہتی ہیں۔

کویتا کرشنامورتی سُبرامنیام
کویتا سبرامنیام، 2008
ذاتی معلومات
پیدائشی نامشاردا کرشنامورتی
معروفیتکویتا کرشنامورتی
پیدائش (1958-01-25) جنوری 25, 1958 (عمر 66 برس)
تعلقدہلی، بھارت
اصنافپس پردہ گلوکاری، فیوشن میوزک، پاپ موسیقی
پیشےپسِ پردہ گلوکارہ، ذوب فنکار
سالہائے فعالیت1980–تاحال

ابتدائی زندگی

ترمیم

کویتا 25 جنوری 1958ء میں بھارت کے نئی دہلی میں ایک تمل خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ٹی ایس کرشنومورتی آئیر، وزارت تعلیم کے ملازم تھے۔ کویتا کا اصلی نام شاردہ ہے۔[3]

ذاتی زندگی

ترمیم

کویتا کرشنا مورتی نے 11 نومبر 1999ء کو بنگلور میں ڈاکٹر ایل۔ سبرامنیم سے شادی کی تھی۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ کویتا کرشنا مورتی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بنگلور و میں مقیم ہیں۔

سبرامنیم کی پچھلی شادی سے چار بچے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی بیٹی گنگر شنکر ایک گلوکار، کمپوزر ہیں، جبکہ ان کی دوسری بڑی، بندو سبرامنیم نے لا کی تعلیم حاصل کی ہے اور نغمہ نگار ہیں۔[4] نارائن ایک ڈاکٹر ہیں، جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی، امبی سبرامنیم، ایک قابل وایلن ہیں۔[5]

جین یونیورسٹی نے 2015 میں ہندوستانی موسیقی میں ان کی خدمات کے لیے انھیں ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا تھا۔[6][7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Priyanka Dasgupta (19 دسمبر 2009)۔ "Kavita Krishnamurthy conquering global shores"۔ Times of India۔ 29 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2010 
  2. "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2015۔ 15 نومبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 21, 2015 
  3. Amit Puri (23 اگست 2003)۔ "۔۔۔Kehte hain mujhko Hawa Hawaii"۔ The Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2010 
  4. "'Being L Subramaniam's daughter didn't help'"۔ Rediff۔ 12 مئی 2011 
  5. "Violinist Dr. L. Subramaniam – Ambi Subramaniam – Kavita Krishnamurthy – Bangalore"۔ mybangalore.com۔ 31 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2012 
  6. "5th Annual Convocation"۔ Jain University 
  7. "Kavita Krishnamurti Subramaniam got Doctorate"۔ Pressnote 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔