فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ فلم فیئر کا ایک اعزاز ہے جو بالی وڈ فلموں میں بہترین پس پردہ گلوکارہ کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال کسی ایک گلوکارہ کو دیا جاتا ہے۔ فلم فیئر ایوارڈ 1954 سے دیا جا رہا ہے اور بہترین پس پردہ گلوکارہ کا کے زمرے کو 1959ء میں متعارف کروایا گیا، لیکن ابتدائی طور پر مرد اور خواتین دونوں گلوکاروں کے لیے ایک ایوارڈ تھا، 1967ء میں اس ایوراڈ کو دو زمرے میں تقسیم کیا گیا۔ جب سے اب تک مرد گلوکار اور خواتین گلوکارہ کو الگ الگ اعزاز دیا جا رہا ہے۔
وضاحت | بہترین پس پردہ گلوکارہ |
---|---|
ملک | بھارت |
میزبان | فلم فیئر |
ویب سائٹ | فلم فیئر اعزازات |
شاندار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ
ترمیماعلیٰ کارکردگی | اعزاز یافتہ | ریکارڈ |
---|---|---|
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کا حصول | آشا بھوسلے، الکا یاگنک | 7 اعزاز |
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگیاں | الکا یاگنک | 36 اعزاز |
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگیاں، کوئی فاتح نہیں | اوشا منگیشکر، چندارانی مکھرجی | 3 نامزدگیاں |
سب سے زیادہ (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگیا ں، ایک ہی سال میں | آشا بھوسلے (1975)، الکا یاگنک (1994) | 4 نامزدگیاں |
سب سے زیادہ عمر دار (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی فاتح | اوشا اوتھپ | 64 برس عمر |
سب سے زیادہ عمر دار (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگی | اوشا اوتھپ | 64 برس عمر |
سب سے کم عمر (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی فاتح | نازیہ حسن | 15 برس عمر |
سب سے کم عمر (بہترین پس پردہ اداکارہ) اعزاز کی نامزدگی | سشما سریشٹھ | عمر 11 سال |
آشا بھوسلے اور الکا یاگنک نے فلم فیئر بہترین پس پردہ اداکارہ کے 7 اعزاز ات حاصل کرکے ریکارڈ کی حامل قرار پائی ہیں۔ یہ اعزاز شریا گھوشال پانچ مرتبہ جیت چکی ہیں، جبکہ لتا منگیشکر، انورادھا پوڈوال اور کویتا کرشنامورتی نے یہ ایوارڈ چار بار حاصل کیا۔ آشا بھوسلے کا ایک ریکارڈ یہ بھی ہے کہ انھوں نے فلم فیئر اعزاز کے 4 اعزاز بالترتیب مسلسل چار سال (1972 تا 1975) میں حاصل کیے، جبکہ انورادھا پوڈوال نے (1991-1993)، کویتا کرشنامورتی نے (1995-1997) اور الکا یاگنک نے (2000-2002) میں مسلسل تین بار جیتا۔
دو گلوکارہ آشا بھوسلے اور الکا یاگنک نے فلم فیئر بہترین پس پردہ اداکارہ کی ایک ہی سال میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں۔ آشا بھوسلے 1973 میں واحد امیدوار تھیں جن کے نام بہترین پس پردہ گلوکارہ اعزاز کی تین نامزدگیاں تھی۔ 1975ء میں آشا بھوسلے نے اسی زمرے میں چار نامزدگیاں پاکر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، 1994ء میں الکا یاگنک نے بھی چار نامزدگیاں حاصل کیں، جن میں سے ایک نامزدگی ایلا ارون کے ساتھ مشترکہ تھی۔
1971 میں، لتا منگیشکر نے نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں کے فروغ کے لیے خود کو فلم فیئر اعزاز کی نامزدگیوں سے بری کر کے گزارش کی کہ انھیں آئندہ اس زمرے میں نامزد نہ کیا جائے۔ 1979 ء میں اپنا ساتواں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد، آشا بھوسلے نے بھی اپنی بڑی بہن کی تقلید میں درخواست کی کہ ان کا نام بھی اس زمرے کے لیے نامزد نہیں کیا جائے۔
2010 اور 2011 دو سال یہ اعزاز بیک وقت دو گلوکارہ کو دیا گیا۔
اس اعزاز کو 1968 تک صنفی لحاظ سے تقسیم نہیں کیا گیا تھا، جب تک لتا منگیشکر اس ایوارڈ کو حاصل کرنے یا نامزد ہونے والی واحد گلوکارہ تھیں۔ 1959ء میں یعنی بہترین پس پردہ گلوکارہ کے پہلے فلم فیئر اعزاز کی فاتح لتا منگیشکر تھیں اور صنفی تقسیم کے بعد 1968 میں پہلے بہترین پس پردہ گلوکارہ اعزاز کی فاتح آشا بھوسلے تھیں۔ دونوں بہنیں ایک کے ساتھ سن ساٹھ کی دہائی میں میں سب سے زیادہ کامیاب گلوکاروں میں شمار ہوتا تھا۔ ستر کی دہائی میں آشا بھوسلے نے سب سے زیادہ یعنی پانچ اعزاز حاصل کیے اور 80 کی دہائی تک کوئی گلوکارہ اس اعزا کو دوبار حاصل نہ کرسکی، لیکن 1990 کی دہائی میں انورادھا پوڈوال اور کویتا کرشنامورتی تین اعزاز حاصل کیے۔ 2010ء کی دہائی میں کی الکا یاگنک نے چار مرتبہ اورشریا گھوشال نے تین مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا، 2010ء کی دہائی میں ریکھا بھاردواج دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔
الکا یاگنک 1992 سے 2005 تک مسلسل 14 سال کے لیے فلم فیئر بہترین پس پردہ گلوکارہ نامزد ہو رہی ہیں ان کے نام 31 نامزدگیاں ہیں، جن میں سے 6 فاتح کے ریکارڈ رکھتی ہیں۔شریا گھوشال 2006 سے اب تک سے مسلسل 11 سال کے لیے نامزد ہو رہی ہے اور 17 نامزدگیوں کے نتیجے کے ساتھ 3 اعزا ز جیت چکی ہیں۔
سب سے زیادہ اعزازات
ترمیمگلوکارہ | اعزازات کی تعداد | سال |
---|---|---|
آشا بھوسلے | 7 | 1968, 1969, 1972, 1973, 1974, 1975, 1979 |
الکا یاگنک | 1989, 1994, 1998, 2000, 2001, 2002, 2005 | |
شریا گھوشال | 6 | 2003, 2004, 2008, 2009, 2016, 2019 |
لتا منگیشکر | 4 | 1959, 1963, 1966, 1970 |
انورادھا پوڈوال | 4 | 1986, 1991, 1992, 1993 |
کویتا کرشنا مورتی | 4 | 1995, 1996, 1997, 2003 |
سنیدھی چوہان | 2 | 2007, 2011 |
ریکھا بھاردواج | 2 | 2010, 2012 |
سب سے زیادہ نامزدگیاں
ترمیمگلوکارہ | نامزدگیوں کی تعداد | اعزازات کی تعداد |
---|---|---|
الکا یاگنک | 36 | 7 |
شریا گھوشال | 24 | 6 |
آشا بھوسلے | 20 | 7 |
لتا منگیشکر]] | 19 | 4 |
کویتا کرشنا مورتی | 18 | 4 |
سنیدھی چوہان | 16 | 2 |
انورادھا پوڈوال | 11 | 4 |
علیشاہ چنائے | 6 | 1 |
ہیم لتا | 5 | 1 |
شردھا راجن اینگر | 4 | 1 |
سلمی آغا | 4 | 1 |
اوشا اتھپ | 4 | 1 |
فلم فیئر کے فاتح اور نامزدگیوں کی فہرست
ترمیمفلم فیئر ایوارڈ بہترین پس پردہ گلوکارہ کے زمرے کو 1959ء میں متعارف کروایا گیا، لیکن ابتدائی طور پر مرد اور خواتین دونوں گلوکاروں کے لیے ایک ایوارڈ تھا، 1968ء میں اس ایوراڈ کو دو زمرے میں تقسیم کیا گیا۔[1] جب سے اب تک مرد گلوکار اور خواتین گلوکارہ کو الگ الگ اعزاز دیا جا رہا ہے۔ اس اعزاز کو 1968 تک صنفی لحاظ سے تقسیم نہیں کیا گیا تھا، جب تک لتا منگیشکر اس ایوارڈ کو حاصل کرنے یا نامزد ہونے والی واحد گلوکارہ تھیں۔ 1959ء میں یعنی بہترین پس پردہ گلوکارہ کے پہلے فلم فیئر اعزا ز کی فاتح لتا منگیشکر تھیں اور صنفی تقسیم کے بعد 1968 میں پہلے بہترین پس پردہ گلوکارہ اعزازکی فاتح آشا بھوسلے تھیں۔
1950 کی دہائی
ترمیم- 1959 لتا منگیشکر – "آجارے پردیسی "(فلممدھومتی)
1960 کی دہائی
ترمیم- 1960 اعزاز مرد گلوکار کو ملا
- لتا منگیشکر – "بھیا میرے راکھی کے بندھن کو نبھانا" (فلم چھوٹی بہن)))
- 1961 اعزاز مرد گلوکار کو ملا
- لتا منگیشکر – "پیار کیا تو ڈرنا کیا"(فلم مغلِ اعظم))
- لتا منگیشکر – "دل اپنا اور پریت پرائی " (فلم دل اپنا اور پریت پرائی)))
- 1962 اعزاز مرد گلوکار کو ملا
- 1963 لتا منگیشکر – "کہیں دیپ جلے کہیں دل" (فلم بیس سال بعد))
- لتا منگیشکر – "آپ کی نظروں نے سمجھا " (فلم ان پڑھ))
- 1964 اعزاز مرد گلوکار کو ملا
- لتا منگیشکر – "جو وعدہ کیا وہ نبھانا" (فلم تاج محل))
- 1965 اعزاز مرد گلوکار کو ملا
- لتا منگیشکر – "جیوت سے جیوت جلاتے چلو" (فلم سنت گیانیشور))
- 1966 لتا منگیشکر – "تم ہی میرے مندر تم ہی میری پوجا" (فلم خاندان))
- لتا منگیشکر – "ایک تو نہ ملا" (فلم ہمالیہ کی گود میں))
- 1967 اعزاز مرد گلوکار کو ملا
- لتا منگیشکر – "کانٹوں سے کھینچ کر یہ آنچل" (فلم گائیڈ))
- لتا منگیشکر – "لو آ گئی اُن کی یاد وہ نہیں آئے" (فلم دو بدن))
نوٹ :اس سال کے بعد سے فلم فیئر بہترین پس پردہ گلوکار کا زمرہ صنفی لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔
- 1968 آشا بھوسلے – "غریبوں کی سنو " (فلم دس لاکھ))
- لتا منگیشکر – "بہاروں میرا جیون " (فلم آخری خط))
- لتا منگیشکر – "ساون کا مہینہ پون کرے شور " (فلم ملن)
- 1969 آشا بھوسلے – "پردے می رہنے دو پردہ نہ اٹھاؤ" (فلم شکار)
- لتا منگیشکر – "ملتی ہے زندگی میں محبت" (فلم آنکھیں)
- شردھا راجن ائنگر – "تمھاری بھی جے جے " (فلم دیوانہ)
1970 کی دہائی
ترمیم- 1970 لتا منگیشکر – "آپ مجھے اچھے لگنے لگے " (فلم جینے کی راہ)
- لتا منگیشکر – "کیسے رہوں چُپ" (فلم انتقام)
- شردھا راجن ائنگر – "تیرے انگ کا رنگ" (فلم چندہ اور بجلی)
- 1971 شردھا راجن ائنگر – "بات ذرا " (فلم جہاں پیار ملے)
- لتا منگیشکر – "بابل پیارے" (فلم جانی میرا نام)
- لتا منگیشکر – "بندیا چمکے گی " (فلم دو راستے)
- 1972 آشا بھوسلے – "پیا تو اب تو آجا" (فلم کارواں)
- آشا بھوسلے – "زندگی اک سفر " (فلم انداز)
- شردھا راجن ائنگر – "آپ کے پیچھے پڑ گئی" (فلم ایک ناری ایک برہمچاری)
- 1973 آشا بھوسلے – "دم مارو دم" (فلم ہرے راما ہرے کرشنا)
- 1974 آشا بھوسلے – "ہونے لگی ہے رات جواں" (فلم نینا)
- آشا بھوسلے – "ہنگامہ ہو گیا" (فلم انہونی)
- آشا بھوسلے – "جب اندھیرا ہوتا ہے" (فلم راجہ رانی)
- مینو پروشوتم – "رات پیا کے سنگ" (فلم پریم پربت)
- سشما شریشٹھ – "تیرا مجھ سے ہے " (فلم آ گلے لگ جا)
- 1975 آشا بھوسلے – "چین سے ہم کو کبھی" (فلم پران جائے پر وچن نہ جائے)
- آشا بھوسلے – "اچھے سمے پر تم" (فلم بدائی)
- آشا بھوسلے – "یہ ہوس ہے تو کیا جانے" (فلم ہوس)
- آشا بھوسلے – "چوری چوری سولہ سنگھار" (فلم منورنجن)
- سمن کلیانپور – "بہنا نے بھائی کی کلائی" (فلم ریشم کی ڈوری)
- 1976 سلکشنا پنڈت – "تو ہی ساگر ہے" (فلم سنکلپ)
- آشا بھوسلے – "کل کے اپنے" (فلم امانوش)
- آشا بھوسلے – "سپنا میرا ٹوٹ گیا" (فلم کھیل کھیل میں)
- پریتی ساگر – "مائی ہارٹ از بیٹنگ " (فلم جولی)
- اوشا منگیشکر – "میں تو آرتی اتاروں " (فلم جےسنتوشی ماں)
- 1977 ہیم لتا – "تو جو میرے سُر میں " (فلم چت چور)
- آشا بھوسلے – "آئی لو یو " (فلم بارود)
- ہیم لتا – "سن کے تیری پکار" (فلم فقیرا)
- سلکشنا پنڈت – "باندھی رے کاہے پریت" (فلم سنکوچ)
- 1978 پریتی ساگر – "میرو کام کتھا پارے، گجراتی فوک " (فلم منتھن)
- آشا بھوسلے – "لائی کہاں ہے زندگی" (فلم ٹیکسی ٹیکسی)
- سشما شریشٹھ – "کیا ہوا تیرا وعدہ" (فلم ہم کسی سے کم نہیں)
- اوشا منگیشکر – "مُنگڑا ہائے منگڑا میں گُڑ کی ڈلی" (فلم انکار)
- 1979 آشا بھوسلے – "یہ میرا دل پیار کا دیوانہ" (فلم ڈون)
- آشا بھوسلے – "او ساتھی رے، تیرے بنا بھی کیا جینا " (فلم مقدر کا سکندر)
- ہیم لتا – "اکھیوں کے جھرونکوں سے " (فلم اکھیوں کے جھرونکوں سے)
- شوبھا گرتو – "سیاں روٹھ گئے" (فلم میں تلسی تیرے آنگن کی)
- اوشا اوتھپ – "و ٹو چا چا چا" (فلم شالیمار)
1980 کی دہائی
ترمیم- 1980 وانی جے رام – "میرے تو گریدھر گوپال" (فلم میرا)
- چھایا گنگولی – "آپ کی یاد آتی رہی " (فلم گمن)
- ہیم لتا – "میگھا او میگھا" (فلم سنینا)
- اوشا منگیشکر – "ہم سے نظر کو ملاؤ" (فلم اقرار)
- وانی جے رام – "اری میں تو پریم دیوانی" (فلم میرا)
- 1981 نازیہ حسن – "آپ جیسا کوئی" (فلم قربانی)
- چندارانی مکھرجی – "پہچان تو تھی" (فلم گرہ پرویش)
- ہیم لتا – "تو اس طرح سے " (فلم آپ تو ایسے نہ تھے)
- کماری کنچن دینکیراو میل – "لیلیٰ او لیلیٰ" (فلم قربانی)
- اوشا اوتھپ – "ہری اوم ہری" (فلم پیارا دشمن)
- 1982 پروین سلطانہ – "ہمیں تم سے پیار کتنا" (فلم قدرت)
- الکا یاگنک – "میرے انگنے میں تمھارا کیا کام ہے" (فلم لاوارث)
- چندارانی مکھرجی – "محبت رنگ لائے گی" (فلم پونم)
- شیرون پربھاکر – "میرے جیسی حسینہ" (فلم ارمان)
- اوشا اوتھپ – "رمبھا ہو" (فلم ارمان)
- 1983 سلمی آغا – "دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے" (فلم نکاح)
- انورادھا پوڈوال – "میں نے ایک گیت لکھا ہے" (فلم یہ نزدیکیاں)
- نازیہ حسن – "بوم بوم" (فلم اسٹار)
- سلمی آغا – "دل کی یہ آرزو " (فلم نکاح)
- سلمی آغا – "پیار بھی ہے جواں" (فلم نکاح)
- 1984 آرتی مکھرجی – "دو نینا ایک کہانی" (فلم معصوم)
- انورادھا پوڈوال – "تو میرا ہیرو ہے" (فلم ہیرو)
- چندارانی مکھرجی – "آجا کہ تیری راہوں میں " (فلم لال چندریہ)
- 1985 انوپما دیش پانڈے – "سوہنی چناب دی" (فلم سوہنی ماہیوال)
- سلمی آغا – "جھوم جھوم بابا " (فلم قسم پیداکرنے والے کی)
- 1986 انورادھا پوڈوال – "میرے من باجا میردنگ" (فلم اتسو)
- کویتا کرشنامورتی – "تم سے ملکر " (فلم پیار جھکتا نہیں)
- ایس جانکی – "یار بنا چین کہاں رے" (فلم صاحب)
- 1987 – کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا
- 1988 – کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا
- 1989 الکا یاگنک – "ایک دو تین، چار پانچ چھ " (فلم تیزاب)
- انورادھا پوڈوال – "کہہ دو کہ تم " (فلم تیزاب)
- سادھنا سرگم – "میں تیری ہوں جانم" (فلم خون بھری مانگ)
1990 کی دہائی
ترمیم- 1990 سپنا مکھرجی – "ترچھی ٹوپی والے" (فلم تری دیو)
- علیشا چینائی – "رات بھر" (فلم تری دیو)
- انورادھا پوڈوال – "تیرا نام لیا، تجھے یاد کیا" (فلم رام لکھن)
- انورادھا پوڈوال – "بے خبر بے وفا" (فلم رام لکھن)
- کویتا کرشنامورتی – "نہ جانے کہاں سے آئی ہے" (فلم چالباز)
- 1991 انورادھا پوڈوال – "نظر کے سامنے " (فلم عاشقی)
- انورادھا پوڈوال – "مجھے نیند نہ آئے" (فلم دل)
- کویتا کرشنامورتی – "چاندنی رات ہے" (فلم باغی : آ ریبل فار لو)
- 1992 انورادھا پوڈوال – "دل ہے کہ مانتا نہیں" (فلم د ل ہے کہ مانتا نہیں)
- الکا یاگنک – "دیکھا ہے پہلی بار ساجن کی آنکھوں میں پیار" (فلم ساجن)
- انورادھا پوڈوال – "بہت پیار کرتے ہیں تم کو صنم" (فلم ساجن)
- کویتا کرشنامورتی – "سوداگر، سودا کر" (فلم سوداگر)
- 1993 انورادھا پوڈوال – "دھک دھک کرنے لگا" (فلم بیٹا)
- الکا یاگنک – "ایسی دیوانگی" (فلم دیوانہ)
- کویتا کرشنامورتی – "میں تجھے قبول " (فلم خدا گواہ)
- 1994 الکا یاگنک اور ایلا ارون – " چولی کے پیچھے کیا ہے" (فلم کھل نائیک)
- الکا یاگنک – "بازیگر او بازیگر" (فلم بازیگر)
- الکا یاگنک – "ہم ہیں راہی پیار کے " (فلم ہم ہیں راہی پیار کے)
- الکا یاگنک – "پالکی پہ ہوکر سوار چلی رے" (فلم کھل نائیک)
- 1995 کویتا کرشنامورتی – "پیار ہوا چپکے سے " (فلم 1942: آ لو اسٹوری)
- علیشا چینائی – "رُک رُک رُک " (فلم وجے پتھ)
- الکا یاگنک – "چرا کے دل میرا گوریہ چلی" (فلم میں کھلاڑی تو اناڑی)
- الکا یاگنک – "راہ میں " (فلم وجے پتھ)
- کویتا کرشنامورتی – "تو چیز بڑی ہے مست مست" (فلم مہرا)
- 1996 کویتا کرشنامورتی – "میرا پیا گھر آیا" (فلم یارانہ)
- الکا یاگنک – "اکھیاں ملاؤں" (فلم راجہ)
- الکا یاگنک – "راکہ کو رانی سے پیار ہو گیا" (فلم اکیلے ہم اکیلے تم)
- شویتا شیٹی – "منگتا ہے کیا" (فلم رنگیلا)
- کویتا کرشنامورتی – "پیار یہ جانے" (فلم رنگیلا)
- 1997 کویتا کرشنامورتی – "آج میں اوپر آسمان نیچے" (فلم خاموشی : دی میوزیکل)
- الکا یاگنک – "بانہوں کے درمیاں" (فلم خاموشی : دی میوزیکل
- الکا یاگنک – "پردیسی پردیسی جانا نہیں" (فلم راجہ ہندوستانی)
- کویتا کرشنامورتی – "اقرار کرنا مشکل ہے، انکار کرنا مشکل ہے، اویارا دل لگانا" (فلم اگنی ساکشی)
- 1998 الکا یاگنک – "ذرا تصویر سے تو، میری محبوبہ" (فلم پردیس)
- الکا یاگنک – "میرے خوابوں میں تو " (فلم گپت:دی ہڈن تروتھ)
- کے ایس چترا – "پایلیا چھن من" (فلم وراثت)
- کویتا کرشنامورتی – "ڈھول بجنے لگا " (فلم وراثت
- کویتا کرشنامورتی – "آئ یلو مائی انڈیا" (فلم پردیس)
- 1999 جسپندر نرولہ – "پیار تو ہونا ہی تھا" (فلم پیار تو ہونا ہی تھا)
- الکا یاگنک – "چھما چھما" (فلم چائنہ گیٹ)
- الکا یاگنک – "کچھ کچھ ہوتاہے" (فلم کچھ کچھ ہوتاہے)
- سنجیونی (گلوکارہ) – "چوری چوری جب نظریں ملی" (فلم قریب)
- سپنا اوستی – "چل چھیا چھیا" (فلم دل سے..)
2000 کی دہائی
ترمیم- 2000 الکا یاگنک – "تال سے تال ملا" (فلم تال)
- الکا یاگنک - "چاند چھپا بادل میں" (فلم ہم دل دے چکے صنم)
- کویتا کرشنامورتی – "ہم دل دے چکے صنم" (فلم ہم دل دے چکے صنم)
- کویتا کرشنامورتی – "نمبوڑا" (فلم ہم دل دے چکے صنم)
- سنیدھی چوہان – "رکی رکی تھی زندگی " (فلم مست)
- 2001 الکا یاگنک – "دل نے یہ کہا ہے دل سے " (فلم دھڑکن)
- الکا یاگنک – "پنچھی ندیا پون کے جھونکے" (فلم رفیوجی)
- الکا یاگنک – "ہائے میرا دل چرا کے لے گیا" (فلم جوش)
- پریتی اینڈ پنکی – "پیا پیا او پیا" (فلم ہر دل جو پیار کرےگا)
- سنیدھی چوہان – "محبوب میرے محبوب میرے" (فلم فضا)
- 2002 الکا یاگنک – "او رے چھوری" (فلم لگان)
- الکا یاگنک – "جا نے کیوں" (فلم دل چاہتا ہے)
- الکا یاگنک – "سن سنن نن" (فلم اشوکا)
- کویتا کرشنامورتی – "دھیمے دھیمے گاؤں" (فلم زبیدہ)
- وسندرا داس – "ربّا ربّا" (فلم عکس)
- 2003 کویتا کرشنامورتی اور شریا گھوشال – "ڈولا رے ڈولا" (فلم دیوداس)
- الکا یاگنک – "آپ کے پیار میں" (فلم راز)
- الکا یاگنک – "صنم میرے ہمراز" (فلم ہمراز)
- کویتا کرشنامورتی – "مار ڈالا" (فلم دیوداس)
- شریا گھوشال – "بھیری پیا" (فلم دیوداس)
- 2004 شریا گھوشال – "جادو ہے نشہ ہے" (فلم جسم)
- علیشا چینائی – "چوٹ دل پر لگی" (فلم عشق وشک)
- الکا یاگنک – "اوڑھنی اوڑھ کے ناچوں" (فلم تیرے نام)
- الکا یاگنک – "توبہ تمھارے یہ اشارے" (فلم چلتے چلتے)
- کے ایس چترا – "کوئی مل گیا" (فلم کوئی...مل گیا)
- 2005 الکا یاگنک – "ہم تم " (فلم ہم تم)
- الکا یاگنک – "لال دوپٹہ " (فلم مجھ سے شادی کروگی)
- الکا یاگنک – "سانوریہ" (فلم سوادیس)
- سادھنا سرگم – "آؤ نا۔..." (فلم کیوں ! ہو گیا ناں...)
- سنیدھی چوہان – "دھوم مچالے" (فلم دھوم)
- 2006 علیشا چینائی – "کجرا رے" (فلم بنٹی اور ببلی)
- شریا گھوشال – "اگر تم مل جاؤ" (فلم زہر)
- شریا گھوشال – "پیو بولے" (فلم پرینیتا)
- سنیدھی چوہان – "دیدار دے" (فلم دس)
- سنیدھی چوہان – "کیسی پہیلی زندگانی" (فلم پرینیتا)
- 2007 سنیدھی چوہان – "بیڑی جلائی لے" (فلم اومکارا)
- الکا یاگنک – "کبھی الودع نہ کہنا" (فلم کبھی الودع نہ کہنا)
- شریا گھوشال – "پل پل ہر پل" (فلم لگے رہو منا بھائی)
- سنیدھی چوہان – "عاشقی میں تیری" (فلم 36 چائنہ ٹاؤن)
- سنیدھی چوہان – "سونیئے" (فلم اکثر)
- 2008 شریا گھوشال – "برسو رے میگھا" (فلم گرو)
- علیشا چینائی – "اٹز روکنگ" (فلم کیا لو اسٹوری ہے)
- شریا گھوشال – "یہ عشق ہائے" (فلم جب وی میٹ)
- سنیدھی چوہان – "آجا نچلے" (فلم آجا نچلے)
- سنیدھی چوہان – "سجنا جی واری واری " (فلم ہنی مون ٹریولز پرائیوٹ لمیٹڈ)
- 2009 شریا گھوشال – "تیری اور " (فلم سنگھ از کنگ)
- الکا یاگنک – "تو مسکرا" (فلم یووراج)
- نیہا بھاسن – "کچھ خاص" (فلم فیشن)
- شلپا راؤ – "خدا جانے" (فلم بچنا اے حسینو)
- شروتی بھاٹک – "مر جاواں" (فلم فیشن)
- سنیدھی چوہان – "ڈانس پہ چانس مار لے" (فلم رب نے بنادی جوڑی)
2010 کی دہائی
ترمیم- 2010 کویتا سیتھ – "اِک تارا" (فلم ویک اپ سڈ) * ریکھا بھاردواج – "سسرال گیندا پھول" (فلم دہلی-6)
- علیشا چینائی – "تیرا ہونے لگا ہوں" (فلم عجب پریم کی غضب کہانی)
- شلپا راؤ – "مُڑی مُڑی " (فلم پا)
- شریا گھوشال – "زوبی ڈوبی" (فلم 3 ایڈیٹ)
- سنیدھی چوہان – "چور بازاری " (فلم لو آج کل)
- 2011 ممتا شرما – "منی بدنام ہوئی" (فلم دبنگ)
- سنیدھی چوہان – "شیلہ کی جوانی" (فلم تیس مار خان)
- شریا گھوشال – "بہارا " (فلم آئی ہیٹ لو اسٹوری)
- شریا گھوشال – "نورِ خدا " (فلم مائی نیم از خان)
- سنیدھی چوہان – "اُڑی " (فلم گزارش)
- 2012 ریکھا بھاردواج اور اوشا اوتھپ – "ڈارلنگ" (فلم 7 خون معاف)
- الیسا مینڈوسا – "خوابوں کے پرندے" (فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ)
- ہرشدیپ کور – "کٹیاں کروں" (فلم راک اسٹار)
- شریا گھوشال – "تیری میری میری تیری پریم کہانی" (فلم باڈی گارڈ)
- شریا گھوشال – "سائبو" (فلم شور ان دی سٹی)
- 2013 شالمالی کھولگڑے – "پریشاں" (فلم عشق زادے)
- کویتا سیتھ – "تم ہی ہو بندھو" (فلم کاک ٹیل)
- نیتی موہن – "جیا رے" (فلم جب تک ہے جاں)
- شریا گھوشال – "چکنی چمیلی" (فلم اگنی پتھ)
- شریا گھوشال – "سانس میں تیرے" (فلم جب تک ہے جاں)
- 2014 مونالی ٹھاکر – "سنور لوں" (فلم لُٹیرا)
- چن مائی – "تتلی" (فلم چنائی ایکسپریس)
- شالمالی کھولگڑے - "بالم پچکاری" (فلم یہ جوانی ہے دیوانی)
- شریا گھوشال – "سن رہا ہے" (فلم عاشقی 2)
- شریا گھوشال – "نگاڑا سنگ ڈھول" (فلم گلیوں کی راس لیلا -رام لیلا)
- 2015 کنیکا کپور - "بے بی ڈول" (فلم راگنی ایم ایم ایس 2)
- ریکھا بھاردواج - "ہماری اٹریا پہ" (فلم ڈیڑھ عشقیہ)
- نورن سسٹرز - "پٹاخا گڈی" (فلم ہائی وے)
- شریا گھوشال – "منوا لاگے" (فلم ہپی نیو ائیر)
- سانا موہاپترا – "نینا" (فلم خوبصورت)
- 2016 شریا گھوشال – "دیوانی مستانی" (فلم باجی راؤ مستانی)
- الکا یاگنک – "اگر تم ساتھ ہو" (فلم تماشا)
- انوشا مانی – "گلابو" (فلم شاندار)
- مونالی ٹھاکر – "موہ موہ کے دھاگے" (فلم دم لگا کے ہئشا)
- پلک مچھل – "پریم رتن دھن پایو" (فلم پریم رتن دھن پایو)
- پریا سرائیا – "سن ساتھیا" (فلم اے بی سی ڈی 2)
2020ء کی دہائی
ترمیمسال | فاتح کی تصویر | گلوکارہ | گیت | فلم |
---|---|---|---|---|
2020 (65ویں) |
شلپا راؤ ‡ | "گھنگھرو" | وار | |
نیہا بھاسن | "چاشنی" | بھارت | ||
پرمپارا ٹھاکر | "میرے سوہنیا" | کبیر سنگھ | ||
شریا گھوشال | "یہ آئینہ" | |||
شریا گھوشال اور ویشالی مہدے | "گھر مورے پردیسیا" | کلنک | ||
سونا موہاپاترا اور جیوتیکا تانگری | "بیبی گولڈ" | سانڈ کی آنکھ | ||
2021 (66ویں) |
اسیس کور ‡ | "ہوئی ملنگ" | ملنگ | |
انترا مترا | "محرما" | لو آج کل | ||
پلک مچھل | "من کی ڈوری (فی میل)" | گنجن سکسینا: دی کارگل گرل | ||
شردھا مشرا | "مار جائیں ہم" | شکارہ | ||
سنیدھی چوہان | "پاس نہیں تو فیل" | شکنتلا دیوی | ||
2022 (67ویں) |
اسیس کور ‡ | "راتاں لمبیاں" | شیرشاہ | |
اسیس کور | "لکیراں" | حسین دلربا | ||
نیہا ککڑ | "مطلبی یاریاں" | دی گرل آن دی ٹرین | ||
پریا سرایا | "کلے کلے" | چندی گڑھ کرے عاشقی | ||
شریا گھوشال | "چکا چک" | اترنگی رے | ||
"پرم سندری" | ممی |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Bharatan, Raju (2013)۔ Naushadnama: The Life and Music of Naushad۔ Hay House Publishers۔ ISBN 978-93-81431-93-1۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2016