ہند بنت عوف بن زہیر
ہند بنت عوف بن زہير صحابیہ ہیں، جو 2 ازواج نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی، یعنی 2 ام المؤمنین خواتین کی والدہ ہیں۔[1] اور ان کی تین بیٹیاں نبی اکرم اور مولا علی کی چچیاں ہیں۔ اور یہ 3 خلفائے راشد کی بھی ساس ہیں۔
ہند بنت عوف بن زہیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6ویں صدی |
اولاد | سلمیٰ بنت عمیس ، لبابہ بنت حارث ، میمونہ بنت حارث ، زینب بنت خزیمہ ، اسماء بنت عمیس |
درستی - ترمیم |
نسب
ترمیمہند بنت عوف بن زہیر بن حارث بن حماطہ بن حمیر۔
شادیاں
ترمیمآپ نے تین افراد سے شادی کی اور ہر ایک کے بچوں کی ماں بنیں۔ خزیمہ، حارث اور عمیس
بیٹیاں
ترمیمان کی بیٹیاں اور داماد درج ذیل ہیں۔
- ام امؤمنین زینب بنت خزیمہ ہلالیہ آپ کی بیٹی ہیں جو ازواج نبی میں سے تھیں۔
- اسماء بنت عمیس زوجہ صحابی رسول، جعفر بن ابی طالب ان کی شہادت کے بعد،
- پہلے خلیفہ راشد حضرت ابوبکر صدیق کی زوجہ بنیں۔
- اور پھر ان کے بعد خلیفہ راشد، علی بن ابی طالب کی زوجہ بنیں۔
- سلمیٰ بنت عمیس زوجہ حمزہ بن عبد المطلب ان کی شہادت کے بعد،
- شداد بن ہاد (یا شداد بن اسامہ) کی زوجہ بنیں۔
- پھر دوسرے خلیفہ راشد، حضرت عمر فاروق کی زوجہ ہوئیں۔
- اروی بنت عمیس حضرت حمزہ بن عبد المطلب کی زوجہ تھیں۔
- ام امومنین میمونہ بنت حارث زوجہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی آپ کی بیٹی ہیں۔
- ام الفضل لبابہ کبری بنت حارث ہلالیہ حضرت عباس بن عبد المطلب کی زوجہ تھیں۔
- ام خالد لبابہ صغرى (ليلىٰ) بنت حارث ہلالیہ مشرک دشمن رسول ولید بن مغیرہ کی زوجہ اور عظيم اسلامى جرنيل حضرت خالد بن وليد كى والده ماجدہ تھیں۔
آپ کی بیٹیاں وہ جلیل القدر صحابیات ہیں جو عرب کے معزز ترین اشخاص کی بیویاں تھیں، اسی لیے آپ کو عرب میں عظیم ترین دامادوں کی ساس کہا جاتا ہے۔ بہت سے داماد اور نواسے، صحابہ کرام ہیں۔
دامادوں کی فہرست
ترمیم- محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو بار داماد ہوئے۔
- حمزہ بن عبد المطلب دوبار داماد ہوئے۔ شہید ہوئے۔
- عباس بن عبد المطلب
- علی بن ابی طالب شہید ہوئے
- جعفر بن ابی طالب ش
- عبد اللہ بن جحش احد کے شہید
- عبیدہ ابن حارث بدری شہید
- مسعود بن عمرو
- ابو رہم بن عبد العزی
- ابوبکر صدیق
- عمر بن خطاب
- ولید بن مغیرہ
- شداد بن ہاد یا شداد بن اسامہ
نواسے اور نواسیاں
ترمیمعبد اللہ بن عباس، فضل بن عباس، عبد اللہ بن جعفر طیار، محمد بن ابوبکر، یحی بن علی مرتضی، خالد بن ولید
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سیر الصحابہ، سعید انصاری، ج 6 ص 82 دار الاشاعت کراچی