بمبارا
بمبارا (انگریزی: Bambara)(عربی رسم الخط میں: بامانانكان) مالی میں بولی جانے والی ایک زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد مالی میں لگ بھگ ساٹھ لاکھ ہے۔ مالی کے علاوہ بمبارا بولنے والوں کی تھوڑی سی تعداد برکینا فاسو اور آئیوری کوسٹ میں بھی ہے۔ بنیادی طور پر بمبارا زبان بمبارا مذہبی گروہ کے لوگ ہی بولتے ہیں جن کی تعداد لگ بھگ ستائیس لاکھ ہے۔ زبان کا تعلق ماندے زبانوں (Manding languages) سے ہے۔ ستر کی دہائی سے اسے لاطینی حروف تہجی میں اِرقام کیا جا رہاہے، تاہم کچھ اضافی حروف کو شامل کیا گیا ہے۔
بمبارا | |
---|---|
Bambara ߓߊߡߊߣߊߣߞߊߣ | |
دیس | مالی |
خطہ | وسطی جنوبی مالی |
قوم | بمبارا |
4 ملین (2012)e18 10 ملین دوسری زبان Spoken to varying degrees by 80% of the population of Mali | |
نائجر۔کانگو زبانیں
| |
لاطینی رسم الخط, N'Ko | |
رموزِ زبان | |
آیزو 639-1 | bm |
آیزو 639-2 | bam |
آیزو 639-3 | bam |
گلوٹولاگ | bamb1269 |