انوپما دیش پانڈے
پس پردہ گلوکارہ
انوپما دیش پانڈے (انگریزی: Anupama Deshpande) (ولادت: 2 اکتوبر 1953ء) بالی وڈ کی پس پردہ گلوکارہ ہیں جنھوں نے فلم سوہنی مہیوال (1984ء) میں اپنے لوک موسیقی "سوہنی چناب دے" کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ جیتا۔[1]
انوپما دیش پانڈے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 اکتوبر 1953ء (71 سال) ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، گلو کارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمانوپما دیش پانڈے نے گانا سوہنی چناب دے پیش کیا تھا، یہ گانا اصل میں آشا بھونسلے کے لیے تھا جو ان دنوں بہت مصروف تھیں۔ انو ملک نے اس گانے کو انوپما دیش پانڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا تاکہ بعد میں اس کو آشا بھوسلے کی آواز میں ڈب کیا جا سکے۔ لیکن جب آشا بھونسلے نے انوپما دیش پانڈے کی آواز میں گانا سنا تو انھوں نے اسی گانے کو اسی طرح برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔[2] انوپما دیش پانڈے نے 92 فلموں میں کل 124 گانے گائے ہیں۔[3]
قابل ذکر گانے
ترمیم- دے تلسی میاں وردان اتنا
- میں نے جسے چاہا وہی ملا سجنا، فلم گھر گھر کی کہانی، 1988ء
- تم میرے ہو، فلم تم میرے ہو
- سوہنی چناب دے، فلم سوہنی مہیوال
- می آج نہاتانا، فلم نرملا مہندرا کامبلے سے
- بھییو ناکو، فلم نرملا مہندرا کامبلے سے
- گبھرو ناکو، فلم نرملا مہندرا کامبلے سے
- میرا پیشہ خراب ہے، فلم بھڑیوں کا سموح سے
- ہم کو آج کل ہے، فلم سیلاب سے
بیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Singer Anupama Deshpande's Birthday"۔ Lemonwire۔ اکتوبر 2, 2018۔ 01 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2021
- ↑ "Filmfare Award Winners – 1984"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 8 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2010
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 21 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2021