باب:فیصل آباد
یہ باب یا اس کا کوئی جز توسیع یا بہتری کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ آپ بھی اضافہ یا ترامیم کر کے اس کی تعمیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اگر یہ صفحہ پچھلے کئی دنوں سے ترمیم نہیں کیا گیا تو برائے مہربانی یہ سانچہ نکال دیں۔ اس صفحہ میں آخری ترمیم 8 سال قبل UsmanKhan (تبادلۂ خیال| شراکتیں) نے کی۔ (تازہ کریں) |
فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1985ء میں اسے سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز السعود کے نام پر فیصل آباد کا نام دیا گیا۔ اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے ایک وقت تک اسے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں کہا جاتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک عظیم شہر بن کر سامنے آیا ہے اور اب اسے کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔ شہر فیصل آباد کی تاریخ صرف ایک صدی پرانی ہے۔ آج سے کم و بیش 100 سال پہلے جھاڑیوں پر مشتمل یہ علاقہ مویشی پالنے والوں کا گڑھ تھا۔ 1892ء میں اسے جھنگ اور گوگیرہ برانچ نامی نہروں سے سیراب کیا جاتا تھا۔ 1895ء میں یہاں پہلا رہائشی علاقہ تعمیر ہوا، جس کا بنیادی مقصد یہاں ایک منڈی قائم کرنا تھا۔ ان دنوں شاہدرہ سے شورکوٹ اور سانگلہ ہل سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مابین واقع اس علاقے کو ساندل بار کہا جاتا تھا۔ یہ علاقہ دریائے راوی اور دریائے چناب کے درمیان واقع دوآبہ رچنا کا اہم حصہ ہے۔ لائلپور شہر کے قیام سے پہلے یہاں پکا ماڑی نامی قدیم رہائشی علاقہ موجود تھا، جسے آجکل پکی ماڑی کہا جاتا ہے اور وہ موجودہ طارق آباد کے نواح میں واقع ہے۔ یہ علاقہ لوئر چناب کالونی کا مرکز قرار پایا اور بعد ازاں اسے میونسپلٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ گھنٹہ گھر (clock tower)، ایک برج نُما مینار جس میں ایک یا زیادہ (اکثر چار) گھڑیال لگے ہوتے ہیں جو چاروں طرف سے وقت بتاتے ہیں۔ پاکستان میں ان شہروں میں گھنٹہ گھر موجود ہیں: پیپلز کالونی فیصل آباد میں واقع پہاڑی گراؤنڈ جسے کشمیر پارک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، علاقے کا ایک اہم باغ ہے۔ فیصل آباد کے جنوب میں واقع سب سے بڑا باغ ہونے کی وجہ سے اس کے جنوبی رہائشی علاقوں کے آبادی کو یہی باغ میسر ہے، جہاں اکثر لوگ گھومنے پھرنے کو آتے ہیں۔ اس کے ایک سرے پر تھانہ بٹالہ کالونی اور دوسری طرف مشہور سکول صابریہ سراجیہ ہائر سیکنڈری سکول واقع ہے۔ پہاڑی گراؤنڈ کے اردگرد واقع کشادہ سڑکوں پر فیصل آباد کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا اتوار بازار لگتا ہے، جس کی خیموں کی مدد سے ہر ہفتے بنائی جانے والی دوطرفہ عارضی دکانوں کی لمبائی ایک کلومیٹر تک جا پہنچتی ہے۔
تصاویر
مذہب: ہندومت ۔ بدھ مت ۔ جین مت ۔ سکھ مت ۔ اسلام ۔ عیسائیت ۔ یہودیت سیاسیات: سارک ۔ پاکستانی حکومت ۔ کھیل: کرکٹ
|