رام جیٹھ ملانی

بھارتی وکیل اور سیاست دان

رام جیٹھ ملانی (14 ستمبر 1923ء – 8 ستمبر 2019ء)[2] بھارت کے ایک وکیل اور سیاست دان تھے۔ وہ وزیر قانون و انصاف، حکومت ہند اور بار کونسل آف انڈیا کے صدر نشین بھی رہ چکے ہیں۔ رام جیٹھ ملانی عدالت عظمیٰ کے سب سے مہنگے وکیل سمجھے جاتے تھے۔ انھوں نے کئی مقدمات میں یک طرفہ وکالت کی اور متعدد اہم مقدمات ایسے بھی رہے جن کی بنا پر انھیں شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رام جیٹھ ملانی نے محض 17 برس کی عمر میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرکے[3] تقسیم ہند سے قبل موجودہ پاکستان کے ایک قصبہ میں وکالت شروع کر دی تھی جو ان کا آبائی وطن تھا۔ ان کی پہلی شادی درگا جیٹھ ملانی اور دوسری شادی رتنا جیٹھ ملانی سے ہوئی۔[4] تقسیم کے بعد وہ ہجرت کرکے ممبئی آگئے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی۔ ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ وفات سے دو برس قبل 10 ستمبر 2017ء کو انھوں نے وکالت کے پیشہ سے علاحدگی کا اعلان کیا تھا۔

رام جیٹھ ملانی
تفصیل=
تفصیل=

وزیر قانون و انصاف
مدت منصب
1 مئی 1996 – 1 جون 1996
وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی
کوٹلا وجے بھاسکر ریڈی
رام کانت کھلپ
مدت منصب
جون 1999 – جولائی 2000
وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی
ایم۔ تھبی دُری
ارون جیٹلی
وزیر شہری ترقی
مدت منصب
19 مارچ 1998 – 14 جون 1999
وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی
رکن پارلیمان، راجیہ سبھا
مدت منصب
8 جولائی 2016 – 8 ستمبر 2019
مدت منصب
5 جولائی 2010 – 4 جولائی 2016
مدت منصب
2006 – 2009
مدت منصب
1994 – 2006
مدت منصب
3 اپریل 1988 – 2 اپریل 1994
رکن پارلیمان، لوک سبھا
مدت منصب
1977 – 1984
ہری رامچندر گوکھلے
سنیل دت
معلومات شخصیت
پیدائش 14 ستمبر 1923ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شکارپور، پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 8 ستمبر 2019ء (96 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش 2، اکبر روڈ، نئی دہلی[1]
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ وکیل ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چھٹی اور ساتویں لوک سبھا میں وہ ممبئی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے رکن پارلیمان تھے۔ اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وہ وزیر قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں، البتہ بھارت کے انتخابات، 2004ء میں انھوں نے لکھنؤ لوک سبھا حلقہ سے اٹل بہاری کے خلاف ہی کوشش کی۔ 2010ء میں وہ پھر بی جے پی میں آئے اور راجستھان سے انھیں راجیہ سبھا میں بھیجا گیا۔ اسی وجہ سے انھیں موقع پرست بھی کہا جاتا ہے۔[5]

رام جیٹھ ملانی بھارت کے وکلا کے حلقوں میں ایک معروف نام تھا۔ ان کا اصل میدان فوجداری تھا مگر انھوں نے کئی ہائی پروفائل خانگی مقدمات کی بھی پیروی کی۔ 1993ء سے 1998ء تک وہ ان وکلا میں سے تھے جنھوں نے نرسمہا راؤ سود خوری معاملہ اور ہرشد مہتا معاملہ میں ہرشد مہتا کی وکالت کی۔[6] 7 مئی 2010ء کو انھیں سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن، بھارت کا صدر منتخب کیا گیا۔[7][8]

ذاتی زندگی

ترمیم

رام جیٹھ ملانی کی ولادت برطانوی ہند کی بمبئی پریزیڈنسی کے صوبہ سندھ میں واقع شکار پور (موجودہ پاکستان) میں ہوئی۔[9] 13 برس کی عمر میں اسکول میں انھیں آگے کے درجہ میں بھیج دیا گیا اور 17 برس میں انھوں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرلی۔ اس وقت وکیل بننے کی کم از کم عمر 21 برس تھی لیکن ایک خصوصی درخواست کے تحت انھیں 18 سال کی عمر میں وکالت کی اجازت مل گئی۔[4] اس زمانہ میں سندھ میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں تھی اسی لیے انھیں ایل ایل ایم بھی بمبئی یونیورسٹی سے کرنا پڑا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Members Webpage – Rajyasabha"۔ Rajyasabha, Parliament of India۔ 29 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 فروری 2013 
  2. "Ram Jethmalani, eminent lawyer and former Union law minister, passes away"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2019 
  3. "Ram Jethmalani's most candid interview on Modi, BJP and his sole ambition in life at 94}"۔ youtube.com 
  4. ^ ا ب
  5. "Archived copy"۔ 22 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2010 
  6. "Will he walk away?"۔ India Today۔ 14 جون 1993۔ 31 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2016 
  7. "Jethmalani new SCBA president"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 8 مئی 2010۔ 14 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اگست 2010 
  8. Legally India۔ "Breaking: Ram Jethmalani elected as SCBA president to repair damage done"۔ 12 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جون 2010 
  9. "Top most Indian Lawyer: Sindhi Genius Of Indian Law : Ram Jethmalani"۔ The Sindhu World۔ 27 دسمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2013