قطب الدین مودود چشتی
خواجہ قطب الدین مودود چشتی بن خواجہ ابو یوسف کی ولادت بمقام چشت شریف مورخہ 430 ہجری اور وفات رجب 527 ہجری کو ہوئی۔ خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمت اللہ علیہ خواجہ ابو یوسف ناصر الدین چشتی (375 ہجری تا 459 ہجری) کے فرزند تھے اور خواجہ ابو یوسف ناصر الدین سید ابو نصر محمد سمعان (335 ہجری تا 398 ہجری) کے فرزند تھے۔ آپ کی وفات کے بعد آپ کو چشت ہرات کے مقام پر دفنایا گیا۔
سید قطب الدین مودود چشتی رحمت اللہ علیہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | چشت، ہرات، افغانستان چشت، ہرات |
وفات | 8 مئی 1133ء (93–94 سال) چشت، ہرات |
شہریت | افغانستان |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | خواجہ شریف زندنی |
پیشہ | متصوف |
درستی - ترمیم |
ابتدائی تعلیم اور راہ سلوک
سات سال کی عمر میں قرآن شریف حفظ کرچکے تھے۔ اور سولہ سال کی عمر میں تحصیل علوم ظاہریہ فرماچکے تھے۔ بعض اہل تاریخ کی رائے ہے کہ تکمیل علوم ظاہری مشیخت کے بعد بمشورہ شیخ احمد کے فرمائی ہے۔ اسی زمانہ میں منہاج العارفین و خلاصتہ الشریعت تصنیف فرمائی۔ انتیس سال کی عمر میں والد نے انتقال فرمایا اور آپ کو اپنی جگہ بٹھایا۔ آپ اپنے والد کے سچے جانشین تھے اور ہدایت خلق میں والد کی نیابت کا حق ادا کیا۔ چنانچہ کہتے ہیں کہ آپ کے دس ہزار خلفاء تھے اور مریدین کی تو کوئی انتہا ہی نہیں ہے۔[1]
سلاجقہ کے ظہور (429ھ) کے ایک سال بعد سید المشائخ خواجہ قظب الدین مودود چشتی پیدا ہوئے، آل سلجوق کا دور تاسیس (485ھ ـ 498ھ) انھوں نے اپنی جوانی میں دیکھا، جب مسلسل شمشیر زنی سے سلجوقیوں نے ایک عظیم سلطنت قائم کر دی تھی۔ سلاجقہ کے تیس سالہ دور عروج (455ھ تا 485ھ) کو انھوں نے اپنے عالم شباب سے لے کر 55 سال کی پختہ عمر تک بچشم سر دیکھا، جبکہ الپ ارسلان اورملک شاہ کی بادشاہی اور نظام الملک کی وزارت نے سلجوقی سلطنت کے آفتاب کو نصف النہار تک پہنچادیا تھا۔اس کے بعد خواجہ مودود چشتی نے سلجوقیوں کا تیرہ سالہ دور خانہ جنگی (498ھ تا 552ھ) بھی دیکھا، جبکہ ملک شاہ کے بیٹے باہم مصروف پیکار تھے۔ آخر میں انھوں نے سلجوقی سلطنت کا دور زوال (498ھ تا 552ھ) بھی دیکھا، جس میں محمد اور سنجر اپنے خاندان کی رو بہ زوال قوت سنبھالتے ہوئے نظر آئے، اس دوران میں سنجر کے 41 سالہ دور حکومت کے ابتدائی 16 سال ہی آپ دیکھ سکےـ [2]
تاریخی پس منظر
القاب
قطب الدین، سلطان خواجہ مودود، آقا مودود چشتی، شمس الصوفیاء، چراغ چشتیاں، مشہور ہیں
حالات زندگی
مضامین بسلسلہ |
خواجہ قطبالدین مودود خواجہ ابو یوسف کی ملاقات شیخ احمد جام ملقب بہ زندہ پیل سے بھی ہوئی تھی ـ خواجہ ابو یوسف چشتی کا [3] وصال 459 ھ میں ہوا تو ان کے بڑے بیٹے خواجہ مودود چشتی ان کے خلیفہ اور جانشین مقرر ہوئے، آپ کے دوسرے بیٹے کا نام شیخ تاج الدین ابوالفتح تھا، خواجہ مودود چشتی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم سے حاصل کی۔ قرآن مجید 7 سال کی عمر میں حفظ کیا۔ اپنی تعلیم 16 سال کی عمر میں مکمل کی، آپ 29 برس کی عمر میں سجادہ نشین ہوئے اور خلق اللہ کی ہدایت میں مشغول ہو گئے، خواجہ قطبالدین مودود چشتی مشائخ چشت سے تھے آپ کے مریدوں کی تعداد بے شمار تھی خلفاء کی تعداد دس ہزار بتائی جاتی ہے اور خلفاء خاص کی تعداد ایک ہزار بتا ئی گئی ہے، جو شخص دلی مراد لے کر آ پ کے مزار پر تین روز جائے اس کی مرادیں پوری ہو جاتی ہیں، آپ ہمیشہ فقراء اور مساکین کے ساتھ صحبت پسند کرتے تھے، نیا کپڑا ہر گز نہیں پہنتے تھے - خواجہ قطب الدین مودود چشتی خواجہ معین الدین اجمیری چشتی کے بھی شیخ الشیوخ تھے - [4]
رشد و ہدایت
خواجہ قطب الدین مودودی بن خواجہ ابو یوسف کے خلفاء کی تعداد دس ہزار بتائی جاتی ہے، اس سے آپ کے حلقہ رشد و ہد اہت کا پتہ چلتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ کا سلسلہ دعوت اس قدر وسعت اختیار کر گیا، اس کے اثرات صرف ہرات تک محدود نہ رہے، بلکہ دور دور علاقوں مغرب میں خراسان، عراق، شام اور حجاز تک اور جنوب میں سیستان، بلوچستان اور برصغیر پاک ہند و سندھ تک پہنچے، مغرب میں آپ کے نظریات کی پرچار آپ کے خلفاء نے کی، ان میں خواجہ شریف زندنی، خواجہ عثمان ہارونی، قابل ذکر ہیں، خواجہ قطب الدین مودود بن خواجہ ابو یوسفؒ کی عمر 29 برس کی تھی جب آپ کے والد کا انتقال ہوا، آپ نے خرقہ ادارت اپنے والد سے حاصل کی اور اپنے والد کے سچے جانشین ثابت ہوئے، آپ نے کسی امیر یا بادشاہ کے دروازہ پر کبھی قدم نہیں رکھا، آپ ہر شخص کی تعظیم و تکریم کرتے تھے، سلام کرنے میں ہمیشہ پہل کرتے تھے، سادہ زندگی بسر کرتے اور سادہ لباس پہنتے تھے،
جب اللہ تعالٰی نے آدم کی اولاد کو دنیا میں پھیلایا تو ان کی تربیت کی بھی اشد ضرورت پڑی، کیونکہ تربیت ہی انسان اور حیوان میں فرق پیدا کرتی ہے، چنانچہ اللہ تعالٰی نے اس تربیت کے لیے خود انہی میں سے خاص انسانوں کو منتخب فرمایا اور ہدایات آسمانی کتابوں کی صورت میں اُتاری، ہدایت کے پہلے درجے میں پیغمبروں کو ذریعہ بنایا جن کے آخری پیغمبر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہیں، دوسرے درجے میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلہ اہل بیت کے ذریعے امامین کو مقرر فرمایا امامین کی تعداد ہر فقہ اسلام کے لحاظ سے مختلف سمجھی جاتی ہے، امامین کے ساتھ تیسرا دور اولیاء اور صوفیا کا شروع ہوتا ہے، اسلام کی وسعت اولیاء کے دور بہت زیادہ ہوئی، ہر مسلم اورغیر مسلم کے دل میں اولیاء کے لیے عقیدت و احترام کا جذبہ ہے، آج بھی صوفیا کے مزارات پر غیر مسلموں کی کثیر تعداد نظر آتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ صوفیا نے علاقوں کی بجائے دلوں پر حکمرانی کی، کسی ولی نے دربار عہدہ یا تخت و تاج کی تمنا نہیں کی بلکہ خود بادشاہوں نے اولیاء کے درباروں میں حاضری دی ہے، خواجہ معین الدین چشتی سے لے کر داتا گنج بخش لاہوری اور لعل شہباز قلندر سہوانی تک حاکمین وقت چادریں چڑھاتے اور حاضری دیتے رہے ہیں، مسلمانوں کے دلوں میں حرمت نبی صلی اللہ علیہ و سلم عقیدت اہل بیت اور احترام ے اولیاء میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، خواجہ قطب الدین مودودی چشتی کے سلسلہ چشتیہ سندھ بلوچستان خصوصاً پاکستان کی کچھ تفصیل پیش ہے کیونکہ سلسلہ چشتیہ ہندوستان کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ تحریر موجود ہے،
خلفاء اورمریدین
خواجہ قطبالدین مودود بن خواجہ ابو یوسف کے خلفاء اور مریدین کی تعداد بے شمار تھی آپ کے ایک خلیفہ و مرید آپ کے فرزند و جانشین
- خواجہ احمد چشتی کا لقب نجم الدین تھا ـ
- حاجیشریف زَنْدَنی (متوفی 612)، ملقب به نیرالدین۔ بھی آپ کے خلیفہ و مرید تھے ان کے بارے میں نقل ہے کہ آپ نے چالیس برس تک
جنگلوں میں گذر بسر کی اور جنگلی میوں اور پتوں پر گزارہ کیا ـ حاجیشریف زَنْدَنی سلطان سنجر کے محترم تھے ـ حاجیشریف زَنْدَنی کے بعد
- خواجه عثمان هارونی (متوفی 618) خواجہ قطبالدین مودود کے خلیفہ اور مرید ہوئے ـ حاجیشریف زَنْدَنی کے بعد
- خواجه عثمان هارونی کو خرقہ خلافت ملاـ
- شاه محمود سنجان (متوفی 597)، ملقب بہ ركنالدین تھےـ لقب شاه از قطبالدین مودود آپ کو ملا ـ آپ کا مقبرہ ابیج کے مقام پر ہے ـ شاہ محمود سنجان شاعر بھی تھے اور ان کی رباعیاں مشہور ہیں ـ
دیگر قطبالدین مودود کے مریدان مندر جہ زیل ہیں:
- پیر كبار چشتی اهل پشاور؛
- ابونصر شكیبان زاهد، از مشایخ سیستان؛
- شیخ حسن تبتی؛
- عثمان رومی، كہ خرقہ بایزیدِ بسطامی بھی ان کو ملا اور وہ دو طرفہ پیر سلسله ہوئے۔
معجزات خواجہ مودودؒ
جو شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا آپ اس کے دل کا حال مفصل بیاں فرما دیتے اور جس کی قبر سے آپ گزرتے اس قبر والے کا حال بیان فرما دیتے، [5] خواجہ مودود چشت کے تمام اکابر اور مشاہخ وقت تابع تھے اور آپ کی تعظیم و تکریم میں انتہا ئی کوشش کر تے تھے۔ آپ نے خرقہ ادارت اپنے والد محترم خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سے پہنا تھا۔ خواجہ قطب الدین مودود چشتی جب بلخ پہنچے تو وہاں کے علما نے آپ کی بڑی مخالفت کی مسعلہ سماع پر مناظرہ کرنے کے لیے ایک عظیم اجتماع ہوا۔ اس مجلس میں علمائے بلخ نے جتنے سوالات اٹھائے خواجہ قطب الدین مودود چشتی نے ان کے جوابات دیے اور فرمایا ہم ابراہیم بن ادہم کی سنت پر قائم ہیں۔ وہ ہمارے پیر تھے اور سماع سنا کرتے تھے۔ اس پر علما نے کہا کہ ابراہیم ادہم پیر کامل تھے وہ ہوا میں اڑا کرتے تھے اس لیے ان کا سماع سننا جائز ہے مگر آپ ایسا نہیں کرسکتے۔ خواجہ قطب الدین مودود چشتی اسی وقت مجلس سے اٹھے اور تیز پرندے کی طرح ہوا میں اڑنے لگے اور علما کی نظروں سے غائب ہو گئے۔ کچھ وقت گزارنے کے بعد مجلس میں آکر یوں خاموشی سے بیٹھ گئے کہ کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔ پھر آپ کے آنے کا مجلس میں شور برپا ہو گیا۔ اس مجلس میں دو ہزار لوگ موجود تھے وہ سب آپ کے مرید ہو گئے مگر بعض ضدی علما اسرار کرتے رہے کہ یہ پرواز والا کام تو بعض جوگی بھی کر لیتے ہیں۔ اگر جامع مسجد کے حوض میں پڑا ہوا پتھر آپ کے ولایت کی گواہی دے تو پھر ہم آپ کو مان لینگے۔ خواجہ قطب الدین مودود چشتی نے پتھر کی طرف اشارہ کیا تو وہ پتھر آپ کے پاس آکر رک گیا۔ پتھر سے آواز آئی اے خواجہ مودو آپ کی ولایت پر کوئی شک نہیں۔ بلخ کے علما نے جب آپ کی یہ کرامت دیکھی تو آپ کے قدموں میں گر پڑے اور معافی مانگی۔ جب آپ کا اس دنیا سے رخصتی کا وقت قریب آیا تو ایک بڑا عجیب واقع رونما ہوا۔ خزینتہ الاصفیا میں لکھا ہوا ہے کہ جب آپ پر نزع کا وقت طاری ہوا تو آپ بار بار دروازے کی طرف دیکھتے تھے جیسے کسی کے آنے کا انتظار ہو۔ اسی اثنا میں ایک نورانی چہرے والا شخص آیا اس نے آپ کو ایک ریشمی کپڑے کا ٹکڑا پیش کیا جس پر کچھ لکھا ہوا تھا۔ خواجہ قطب الدین مودود چشتی نے اس کپڑے کو ایک نظر دیکھا اور اپنی آنکھوں پر رکھا اور اس دارفانی سے رخصت ہو گئے۔ اسی طرح لکھا ہوا ہے کہ جب آپ کی نماز جنازہ ہوئی تو اس میں بیشمار لوگ آئے جن میں سے آپ کی نماز جنازہ اول رجال الغیب (فوت شدہ بزرگ) نے پڑھائی پھر عام آدمیو نے پڑھی آپ کی نماز جنازہ تین چار دفعہ پڑھی گئی۔ جب نماز جنازہ ختم ہوئی تو جنازے کا تابوت خود بخود اٹھ گیا اور آپ کی آخری آرام گاہ کی طرف چلنے لگا۔ اس کرامت کو دیکھ کر دس ہزار غیر مسلم لوگ مشرف باسلام ہوئے۔ آپ اس دارفانی سے یکم رجب المرجب 525 ہجری میں رخصت ہوئے۔ آپ کی آخری آرام گاہ چشت افغانستان میں ہے- [4]
سماع کی حالت میں کیفیت
خواجہ مودود کو سماع کا بہت زیادہ شوق تھا اور وہ اکثر سماع کے مجلس ترتیب دیتے تھے جس میں علما اور مشائخ بہت بڑی تعداد میں شریک ہوتے تھے، سب کے لیے انواع و اقسام کے لزیز کھا نے مہیا کیے جاتے تھے، مجلس سماع کے آغاز اور اختتام تلاوت کلام پاک سے ہوتا تھا ـ خواجہ سماع کے درمیان میں اتنا روتے کہ سب پر گریہ طاری ہو جاتا کبھی متبسم ہوتے تو روئے انور سرخ ہو جاتا کبھی مستی کے عالم میں آ جاتے اور اکثر لوگوں کے درمیان میں سے غائب ہو جاتے اور دیر کے بعد نمودار ہوتے حاضرین میں سے ایک مرتبہ ایک شخص نے سوال کیا کہ اکثر محفل سے غائب ہو جاتے ہیں کیا وجہ ہے، آپ نے جواب دیا ائے عزیز من صاحب سماع محبوب کا نورانی لباس زیب تن کر لیتا ہے اور سب سے بیگانہ ہو کر اس کے ساتھ یگانہ ہو جاتا ہے، جن کی آنکھیں نور معرفت سے روشن ہوں وہی اس مقام کو پا سکتا ہے ،[6]
محفل سماع (قوالی)
تصانیف
آپ نے پندرہ سال کی عمر میں کتاب منہاج العارفین لکھ ڈالی، آپ کے دوسرے کتاب کا نام خلاصہ الشریعہ ہے،
- خلاصہ الشریعہ
- منهاجالعارفین
آپ کی دونوں تصانیف سلسلہ خواجگان کے بارے میں ہیں لیکن ان کے اصل نسخے دستیاب نہ ہو سکے ـ
چست شریف
چست شریف افغانستان کے صوبہ ہرات میں واقع ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ يہ دریائے ھاری کے شمالی کنارے پر ہرات کے مشرق میں واقع ہے۔ یہ قصبہ 930 عیسوی سے اسی مقام پر واقع ہے۔ چشت کی وجہ شہرت چشتیہ تصوف کی وجہ سے ہے۔ چشتی نظریہ محبت اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ چست میں تصوف کی بنیاد ابو اسحاق شامی نام کے بزرگ نے رکھی۔
خواجہ مودود اور بلوچستان
وادی شال کوٹ اور وادی ضلع بولان میں مودودی خاندان کے اثرات خود ان کے مورث اعلیٰ کی حیات ہی میں پہنچ گئے تھے، ایک حوالے سے خود خواجہ قطب الدین مودود چشتی کی بلوچستان آمد کم از کم ایک مرتبہ ثابت ہے، وہ اپنے مرید اور خلیفہ خاص شیخ بابت کے یہاں شوراوک کے علاقہ میں آئے تھے، شیخ بابت کا تعلق پشتونوں کے بڑیچ قبیلے سے تھا، ،پنجاب میں آباد اس قبیلہ کے لوگ وڑیچ کہلاتے ہیں،خواجہ مودودی چستی کے زندگی ہی میں ان کے مرید اور خلفاء نے تبلیغ کا کام شروع کر دیا تھا بعد میں خواجہ قطب الدین مودود چشتی کے اپنے اولاد سادات مودودی کے مختلف شاخوں نے خدمت ے دین کے کام کو خطہ بلوچستان میں مزید آگے بڑھایا اور خلق خدا کی زندگیوں کو اسلام سانچے میں ڈھالا خواجہ قطب الدین مودود چشتی کے خاندان کا تعارف اور سلسلہ خواجہ ابو یوسف ( 362ھ - 459ھ) اور ان کے فرزند اکبر خواجہ قطب الدین (430ھ - 527ھ) سے تعلق رکھنے والے عظیم شخصیات تھیں، خواجہ قطب الدین کے والد بزرگوار خواجہ ابو یوسف سلطنت غزنوی کے دور میں پیدا ھوئے، سلطنت غزنوی کے خاتمے کے بعد سلجوقی سردار طغرل حاکم بنا اس وقت آپ کی عمر 54 برس تھی، آپ کا نسب تیر ویں واسطہ سے امام حسین ملتا ہے،
نسب اور اولاد
شجرہ طریقت خواجہ مودود
پانچویں اور چھٹی صدی ہجری میں بعض بزرگان دین نے خراسان کے ایک قصبہ چشت میں رشد و ہدایت کا ایک سلسلہ شروع کیا٬ جو دور دور تک پھیلتا چلا گیا٬ یہ خانقاہی نظام طریقہ سلسلهٔ چشتیہ کے نام سے موسوم ہوا٬
شیخ عثمان ہارونی تصوف میں چشتی سلسلے کے بزرگ تھے۔ ان کی طریقت کا سلسلہ یوں ہے۔ کہ عثمان ہارونی چشتی جناب شیخ زندنی چشتی کے مرید تھے۔ زندنی جناب خواجہ مودود چشتی کے مرید تھے۔ مودود چشتی خواجہ ناصر الدین چشتی کے مرید تھے۔ جناب ناصر چشتی، خواجہ محمد اسحاق بانیءسلسلہ چشت کے مرید تھے۔ خواجہ محمد اسحاق چونکہ خراسان کے اطراف میں چشت نامی ایک گائوں کے رہنے والے تھے اسی مناسبت سے چشتی کہلائے اور ان سے آگے جو ارادت مندی کا سلسلہ چلا یعنی جن بزرگوں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی انھیں چشتی کہا گیا۔ ہر چند جناب اسحاق شام کے رہنے والے تھے مگر ایک مدت سے یہاں آ رہے تھے اور یہاں برسوں رہ کر اپنے فیوض باطنی سے لوگوں کو فیض پہنچایا اور یہیں مدفون ہوئے اس لیے انھیں چشتی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ تصوف کے کئی ایک سلسلے خواجہ حسن بصری کے واسطے سے جناب علی کرم اللہ وجہ‘ تک پہنچتے ہیں۔ چنانچہ چشتی سلسلہ کا شجرہ طریقت ملاحظہ کریں۔
خواجہ محمد اسحاق بانی سلسلہ چشت، خواجہ ممشاد علی دینوری کے مرید تھے۔ دینوری خواجہ ہبیرہ بصری کے مرید تھے۔ بصری خواجہ حزیفہ مرعشی کے مرید تھے۔ مرعشی سلطان ابراہیم ادہم کے مرید تھے۔ ادہم فضیل بن عیاض کے مرید تھے۔ فضیل بن عیاض عبد الواحد زید کے مرید تھے۔ زید حبیب عجمی کے مرید تھے۔ عجمی جناب خواجہ حسن بصری کے مرید تھے۔ اور حسن بصری جناب علی کرم اللہ وجہ‘ کے شاگرد اور مرید تھے۔
- محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
- علی
- خواجہ حسن بصری
- خواجہ عبدالواحد بن زید
- خواجہ فضیل ابن عیاض
- خواجہ ابراھیم بن ادہم البلخیؒ
- خواجہ حذیفہ مرعشی
- خواجہ ابو ہبیرہ بصری
- خواجہ ممشاد علوی دینوریؒ
- خواجہ ابو اسحاق شامی
- خواجہ ابو احمد ابدال
- خواجہ ابو محمد چشتی
- خواجہ ابو یوسف چشتی
- خواجہ قطب الدین مودود چشتی
- خواجہ شریف زندنی
- خواجہ عثمان ہارون
- خواجہ معین الدین چشتی اجمیری
- قطب الدین بختیار کاکی
- بابا فرید الدین گنج شکر
- خواجہ نظام الدین اولیاء
- نصیرالدین چراغ دهلوی
اولاد
آپ کے فرزند خواجہ نجم الدین احمد مشتاق بن مودود چشتی بھی چست کے مقام پر دفن ہیں، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی بھی آپ کی نسل سے تھے جو 1903 میں اورنگ آباد دکن ہندوستان میں پیدا ھوئے۔ پاکستان میں آپ کی اولاد مختلف علاقوں میں آباد ہے۔ آپ کی اولاد میں سے ایک مشہور بزرگ خواجہ نظام الدین علی گذرے ہیں۔ جن کا مزار صوبہ بلوچستان کے شہر پشین کے نواح میں منزکی نامی مقام پر ہے۔ اس مقام پر آپ کی اولاد کثیر تعداد میں مقیم ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے مقام پر آپ کی اولاد میں سے ایک مشہور بزرگ خواجہ نقرالد ین چشتی مودودی المعروف شال پیر بابا جن کا مزار کوئٹہ چھاونی میں قلعہ میری خان قلات کے قریب واقع ہے۔ خواجہ ولی مودودی چستی کرانی اور خواجہ میر شہدا کرانی بھی آپ کی اولاد میں سے ہیں۔ ان مشہور اولیا کے مزارات کوئٹہ شہر کے مغرب میں واقع کرانی نامی مقام پر موجود ہیں۔ کرانی کے مقام پر آپ کی اولاد کثیر تعداد میں مقیم ہیں۔ اور یہ گاؤں خواجہ ولی مودودی چستی کرانی کی وجہ سے مشہور ہے۔ ایک اور مشہور بزرگ شمس العارفین سید خواجہ ابراہیم یکپاسی چشتی ایک عظیم المرتبت شخصیت کے مالک تھے جنھوں نے علاقہ مستونگ بلوچستان میں ترویج دین کا کام کیا - [4]
- خواجہ میر ہیبت خان: بلوچستان اور افغانستان کے سرحدی علاقہ سر لٹھ اور شور اوک میں ترویج دین کا کام کیا
- خواجہ ابراہیم دویاسی: نے ڈھاڈر اور بولان بلوچستان میں ترویج دین کا کام کیا
- خواجہ کلان: مستونگ بلوچستان میں ترویج دین کا کام کیا
- خواجہ احمد: نوشکی بلوچستان میں ترویج دین کا کام کیا
- خواجہ علی شہید: بلوچستان قلات کی طرف چلے گئے ان کو بلوچ حاکم قمبر نے بمقام قلات شہید کیا
- خواجہ سلطان: منگچر بلوچستان میں ترویج دین کا کام کیا
- سید ابو الاعلیٰ مودودی (پیدائش:1903ء، انتقال:1979ء) مشہور عالم دین اور مفسر قرآن اور جماعت اسلامی کے بانی تھے۔
چشتی اولیاء بلوچستان
- خواجہ رکن الدین
- خواجہ نظام الدین
- خواجہ قطب دین محمد
- خواجہ تقی الدین محمد
- خواجہ نقرالد ین شال پیر بابا
- خواجہ ولی مودودی چستی کرانی
- خواجہ ابراہیم یکپاسی
- خواجہ ابراہیم دوپاسی
- خواجہ نظام الدین علی
شجرہ جات
شجرہ نسب خواجہ مودود چشتی
- سید امام حسین (4ہجری 60 ہجری)
- سید امام زین العابدین (ہجری 94 ہجری)
- سید امام محمد باقر (ہجری 114ہجری)
- سید امام جعفر صادق (80ہجری 148 ہجری)
- سید امام موسی کاظم (128ہجری 183 ہجری)
- سید امام علی رضا (153ہجری 203 ہجری)
- سید امام محمد تقی (195ہجری 220ہجری)
- سید امام علی نقی (214ہجری 254ہجری)
- سید حسن ؒاصغر
- سید عبداللہ علی اکبر 238(ہجری 292ہجری)
- سیدابومحمدالحسینعلیہ سلام (295ہجری 352 ہجری)
- سید ابو عبداللہ محمد (270ہجری 394 ہجری)
- سیدابوجعفرابراہیم (ہجری 370ہجری)
- سیدابو نصر محمد سمعان (ہجری 398ہجری)
- سید خواجہ ابو یوسف ناصر الدین ایوسف چشتی (375ہجری 459 ہجری)
- سید خواجہ قطب الدین مودود چشتی (430ہجری 527 ہجری)
سلسلہ اولاد
- سید خواجہ قطب الدین مودود چشتی (430ہجری 527 ہجری)
- سید خواجہ نجم الدین احمد مشتاق مودودی چستی چشت ہرات( 492ہجری 577 ہجری)
- سید خواجہ رکن الدین مودودی چستی ( 545ہجری 635ہجری)
- سید قدودین خواجہ محمد مودودی چستی ( 584ہجری 624 ہجری) بمطابق ( پیدائش 1188 ء وفات 1226 ء )
- سید خواجہ قطب دین محمد ابن خواجہ محمد مودودی چستی ( 602ہجری 680ہجری) بمطابق ( پیدائش 1205 ء وفات 1288ء )
- سید اودالدین خواجہ ابواحمد سید محمد مودودی چستی ( 635ہجری 710ہجری) بمطابق ( پیدائش 1237 ء وفات 1307ء )
- سید تقی الدین خواجہ یوسف مودودی چستی ( 662ہجری 745ہجری) بمطابق ( پیدائش 1263 ء وفات 1353 ء )
- سید نصرالدین خواجہ ولید مودودی چستی ( 727ہجری 820 ہجری) بمطابق (پیدائش 1326 ء وفات 1417 ء)
- سید خواجہ نقرالد ین چشتی مودودی المعروف شال پیر بابا تقریباً دور حیات ( 1421ء )
- سید خواجہ ولی مودودی چستی کرانی تقریباً دور حیات ( 1470 ء)
- سید خواجہ میر شہداد مودودی چشتی کرانی تقریباً دور حیات (1519 ء )
- سید قاسم شاہ مودودی چشتی کرانی تقریباً دور حیات ( 1558 ء)
شجرہ شریف از جانب والدہ ماجدہ
شجرہ از جانب والدہ امام حسن -
- امیر المومنین علی ابن ابو طالب
- سید امام حسن
- سید حسن مثنٰی
- سید حسین
- سید عبد ﷲ
- سید یحیٰی
- سید ابرا ہیم
- سید احمد
- سید سلطان فرسنافہ
- سید خواجہ ابو احمد ابدال
- بی بی خظامت اللہ بنت سید ابو احمد ابدال
تصاویر درگاہ
-
خواجہ مودود چشتی
-
خواجہ مودود چشتی کی قبر
-
خانقاہ اولیائے چشت
-
مودود چشتی کی قبر
-
خانقاہ اولیائے چشت
-
خواجہ مودود چشتی
-
خواجہ مودود چشتی
-
خواجہ مودود چشتی
-
خواجہ مودود چشتی
-
خواجہ مودود چشتی
-
خانقاہ اولیائے چشت
-
خانقاہ اولیائے چشت
-
خانقاہ اولیائے چشت
-
خانقاہ اولیائے چشت
-
چشت کا قبرستان
-
وادیٔ چشت
-
وادیٔ چشت
-
وادیٔ چشت
-
وادیٔ چشت
-
وادیٔ چشت
-
وادیٔ چشت
-
چشت کا قبرستان
-
چشت کا قبرستان
-
چشت
حوالہ جات بیرون
- ↑ تاریخ مشائخ چشت از شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمه الله http://www.elmedeen.com/read-book-5168&&page=129&viewer=text#page-167&viewer-text آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ elmedeen.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ تاریخ سلاجقہ ( سید ابوالاعلیٰ مودودی)
- ↑ بحوالہ کتاب (خواجہ براہیم یک پاسی چشتی)
- ^ ا ب پ [1] تذكار يكپاسى
- ↑ (بحوالہ کتاب سیر الا قطاب)ی
- ↑ (بحوالہ کتاب سیر الا قطاب) باب خواجہ مودودؒ
مآخذ و مراجع
- [2] چشتی طریقہ
- [3]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ soofie.org.za (Error: unknown archive URL) صوفی
- en:Chishtia چشتی سلسلہ
- [4]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iranibook.com (Error: unknown archive URL) خواجگان چشت سيرالاقطاب: زندگينامہ هاي مشايخ چشتيہ
- [5] طريقۀ چشتيہ در هند و پاكستان و خدمات پيرواناين طريقہ بہ فرهنگهاى اسلامى و ايرانى
- عبد الرحمانبن احمد جامی، نفحات الانس، چاپ محمود عابدی، تهران 1370 ش؛
- هدیه بن عبد الرحیم چشتی عثمانی، سیرالاقطاب، لكهنو 1331/1913؛
- داراشكوه بابری، سفینہ الاولیا، كانپور 1318؛
- عالم فقری، اولیاءاللّہ، لاہور 1990؛
- محمدبن موسی غزنوی، مقامات ژنده پیل:
- احمد جام، چاپ حشمتاللّه مؤید سنندجی، تهران 1340 ش؛
- غلام سرور لاہوری، خزینہ الاصفیا، كانپور 1332/1914؛
- محمد معصومبن زینالعابدین معصوم علیشاه، طرائق الحقائق، چاپ محمدجعفر محجوب، تهران 1339ـ 1345 ش؛
- احمد منزوی، فهرست مشترك نسخههای خطی فارسی پاكستان، اسلامآباد 1362ـ1370 ش؛
- محمدبن مبارك میرخورد، سیرالاولیاء در احوال و ملفوظات مشایخ چشت، لاہور 1357 ش؛
- عارف نوشاهی، فهرست كتابهای فارسی چاپ سنگی و كمیاب كتابخانہ گنج بخش، اسلامآباد 1365 شـ۔
- ( خزینہ الاصفیاء: مفتی غلام سرور لاہوری )
- تذکرہ سید مودودی ادارہ معارف اسلامی لاہور
- سیر الاولیاء
- مراتہ الاسرار
- تاریخ مشائخ چشت
- سفینہ العارفین
- تذکرہ غوث و قطب
- شجرہ موروثی سادات کرانی