باب:مسیحیت
تعارف مسیحیتمسیحیت ایک تثلیث کا عقیدہ رکھنے والا گروہ، یسوع مسیح کو اردو میں عام طور پر عیسیٰ کے نام سے جانا ہے۔ مسیحی ان کو خدا کا بیٹا اور خدا کا ایک اقنوم مانتا ہے۔ اور اسے بھی عین اسی طرح خدا مانتا ہے، جیسے خدا اور روح القدس کو۔ جنہیں باپ ، بیٹا روح القدس کا نام دیا جاتا ہے، بعض فرقے مسیح، خدا اور روح القدس کی جگہ مریم کو خدائی جزو مانتے ہیں، جبکہ بعض یسوع مسیح کو صرف نبی مانتے ہیں۔ مسیحیت مذہب پہلی صدی عیسوی میں وجود میں آیا۔ مسیحی جن کو اسلامی دنیا عیسیٰ علیہ السلام کے نام سے پکارتی ہے، ان کو تثلیث کا ایک جزو یعنی خدا ماننے والے مسیحی کہلاتے ہیں۔ لیکن کچھ مسیحی فرقے یسوع مسیح کو خدا نہیں مانتے وہ انہیں نبی اور عام انسان مانتے ہیں۔ مسیحیت میں تین خداؤں کا عقیدہ بہت عام ہے جسے تثلیت بھی کہا جاتا ہے۔ عام طور پر مسیحی کہتے ہیں باپ، بیٹا، روح القدس ایک ہے اور وہ اپنے آپ کو موحدین (ایک خدا کے ماننے والے) کہتے ہیں۔ اور اسے توحید فی التثلیث کا نام دیتے ہیں۔ مسیحیت ایک سامی مذہب ہے۔ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پوری دنیا میں اس کے لگ بھگ دو ارب پیروکار ہیں۔مسیحی یسوع مسیح پر اعتقاد رکھتے ہیں۔ بائبل مسیحیوں کی مقدس کتاب ہے۔ منتخب مضمون
اِختھوس کا مطلب مچھلی بنتا ہے۔ بائبل میں مچھلی کا ذکر بہت بار ملتا ہے۔ پرانے عہد نامہ میں یہ انسان کی بے بسی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ متی کی انجیل میں مختلف اقسام کی مچھلیوں کو اکٹھا جال میں پکڑے جانے کو آسمان کی بادشاہی سے تشبیہ دی گئی ہے۔ تاہم بائبل میں مچھلی ایک علامتی نشانی نہیں۔ لیکن ابتدائی مسیحی فن اور ادب میں مچھلی مسیح کے لیے ایک علامت بن گئے تھی کیونکہ ذیل کے جملے کی یونانی عبارت کو لینے سے یونانی لفظ اِختھوس (Ichthys/ΙΧΘΥΣ) بنتا ہے جس کا مطلب مچھلی ہے:
Ἰησοῦς Χριστός, Θεοῦ Υἱός, Σωτήρ" = ΙΧΘΥΣ، (اِیسوع خستس تھیو ویوس سوطیر = اِختھوس) منتخب صحیفہمنتخب سوانح
مُقَدَّس يُوحْنَا دَمشقِی (وسطی یونانی: ωάννης Δαμασκηνός؛ تلفظ: ایونس اُو دَمسقِینُوس؛ بازنطینی یونانی تلفظ : [اِیوانِیس اُو دَمسقِینُوس]؛ (لاطینی: Ioannes Damascenus)) ایک سریانی راہب اور قس تھے۔ دمشق میں پیدا ہوئے، وہیں پرورش پائی اور اپنی خانقاہ واقع دیر مار سابا نزد یروشلم میں وفات پائی۔
یوحنا دمشقی ایک جامع العلوم قسم کے شخص تھے، ان کی دلچسپی کے شعبے ہمہ جہت تھے، جن میں قانون، الٰہیات، فلسفہ اور موسیقی سب شامل تھے۔ بعض ذرائع سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے نفاذِ فرمان (ordination) سے قبل دمشق کے مسلم خلیفہ کے ایک اعلٰی منتظم کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نے مسیحی عقائد کو بیان کرنے کے لیے متعدد کتابیں تحریر کیں اور کئی مناجات مرتب کیے جو لطوریائی طور پر آج تک مشرقی مسیحیت میں اور لوتھریت میں صرف ایسٹر کے موقع پر استعمال کی جاتی ہیں۔ وہ مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا کے ایک پادری اور تمثال (آئیکن) کے تحفظ کے لیے معروف ہیں۔ کاتھولک کلیسیا میں ان کو معلم کلیسیا، اور عروج مریم پر تصانیف کی وجہ سے اکثر معلمِ عروج (Doctor of the Assumption) کہا جاتا ہے۔ مکمل مضمون پڑھیں۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں۔.۔...کہ دنیا بھر میں مسیحی تقریباً 2.5 بلین ہیں؟ منتخب تصویرمالاگاسی زبان میں بائبل کا نسخہ، مالاگاسی زبان میں بائبل کا سب سے پہلا ترجمہ، ڈیوڈ گریفتھس 1831ء میں کیا۔
|