سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست
یہ عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی ایک درجہ بندی ہے، جس میں مختلف زبانوں کی فلمیں شامل ہیں۔ ان اعداد و شمار سے باخبر رہنے کے کوئی سرکاری ذرائع نہیں ہیں، لہٰذا انھیں مستند نیوز ویب سائٹس کی طرف سے رپورٹ کیا گیا ہے۔[1]
باکس آفس
ترمیمباکس آفس کی تاریخ
ترمیمبھارت میں 1913ء میں پہلی فلم بنی، دادا صاحب پھالکے کی راجا ہریش چندر یہ ایک خاموش فلم تھی۔ ہندی سنیما کے آغاز 1931ء میں آئی اردے شير ایرانی کی پہلی عالم آرا سے ہوئی۔ لیکن اس وقت بھارت میں ایک فلم کا بن کر تیار ہونا ہی بڑی بات تھی، فلموں کی لاگت اور کمائی میں کسی کی دلچسپی نہیں تھی۔ لیکن جلد ہی وقت بدلا، فلموں کو کامیاب اور ناکام کی کسوٹی پر پرکھا جانے لگا۔ اس کے لیے پیمانہ بنایا گیا سینما گھروں میں فلم کی چلنے کی مدت یعنی جو فلم زیادہ دنوں تک سینما گھروں میں چلتی رہے گی وہ اتنی کامیاب کہی جائے گی۔
بعد میں فلم کی کامیابی اورناکامی کا معیار باکس آفس کلیکشن یعنی فلموں سے ملنے والی آمدنی کو بنا لیا گیا۔ لیکن افراط زرد کی وجہ اکیسویں صدی کی پہلی دہائی کے دوران، ٹکٹ کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا، ساتھ ہی تھیٹر کی تعداد اور ایک فلم کے پرنٹس کی تعداد میں اضافہ کے تین گنا تیزی سے جاری رہا اور غیر ملکی تھیٹروں میں فلموں کی نمائش ہونے لگی۔ جو بعد میں آنے والی فلموں کی باکس آفس آمدنی میں بڑے اضافہ کی وجہ بنی ہے۔[2]
1940 کی دہائی کے دوران میں جنوبی بھارت میں سنیما ہال کی تعداد پورے بھارت کے سنیما کی تعداد سے تقریباً نصف کے حساب سے تھی۔[3] جس بھارت میں فلم کی آمدنی کا 75 فیصد حصہ ہوتا تھا۔ اور 2009ء تک ایسا ہی رہا۔[4]
بیسویں صدی کے اوائل کے بعد بھارتی فلموں دنیا بھر کی مارکیٹوں میں دکھائی جانے لگیں، [3] مثلاً 2003ء کے سال میں، بھارت کی فلمیں تقریباً 90 سے زائد ممالک کے سینما میں گئی۔[5]
باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار افراط زر کے حساب سے نہیں ہیں۔ افراط زر کی شرح کے مطابق 1975ء کی فلم شعلے کی کمائی کا تخمینہ 3 ارب روپے (امریکی 45 ملین ڈالر) کے حساب سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم ہے۔[6][7]
جہاں تک بات ہے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی، ان میں مغل اعظم،شعلے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، غدر:ایک پریم کتھا، ہم آپ کے ہیں کون، راجا ہندوستانی، بارڈر، کرن ارجن، میں نے پیار کیا، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم شامل ہیں۔[8][9][10]
باکس آفس پر افراط زر کا اثر
ترمیمبھارت میں 1913 میں پہلی فلم بنی، دادا صاحب پھالکے کی 'راجا ہریش چندر'۔ یہ ایک خاموش فلم تھی۔ ہندی سنیما کے آغاز 1931 میں آئی اردے شير ایرانی کی پہلی 'عالم آرا' سے ہوئی۔ لیکن اس وقت بھارت میں ایک فلم کا بن کر تیار ہونا ہی بڑی بات تھی، فلموں کی لاگت اور کمائی میں کسی کی دلچسپی نہیں تھی۔ لیکن جلد ہی وقت بدلا، فلموں کو کامیاب اور ناکام کی کسوٹی پر پرکھا جانے لگا۔ اس کے لیے پیمانہ بنایا گیا سینما گھروں میں فلم کی چلنے کی مدت۔ یعنی جو فلم زیادہ دنوں تک سینما گھروں میں چلتی رہے گی وہ اتنی کامیاب کہی جائے گی۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی شعلے بھارت کے 100 سے زیادہ سینما گھروں میں 25 ہفتے سے زیادہ چلتی رہی رہی اور کچھ میں مسلسل 50 ہفتے۔ ممبئی کے منروا سنیما میں یہ مسلسل 5 سال تک چلتی رہی۔ پر بات یہی ختم نہیں ہوتی۔
باکس آفس کلیکشن کی بات کریں یعنی سیدھے پیسوں کی بات کریں تو ماضی کی شعلے فلم پی کے، بجرنگی بھائی جان، دبنگ سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ پی کے، بجرنگی بھائی جان، دبنگ کو بھارت اور ہندی سنیما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بتا رہے ہیں، اصل میں انھیں افراط زر (inflation) کا اندازہ نہیں ہے۔ افراط زر کے حساب سے دیکھا جائے تو اصل میں ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم شعلے ہے، اس کے بعد دل والے دلہنیا لے جائیں گے، اس کمائی پی، بجرنگی بھائی جان اور دبنگ سے کہیں زیادہ ہے۔ 15 اگست 1975 کو ریلیز ہوئی شعلے ایک قابل اعتماد سروے کے مطابق محض 15 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ لیکن 1975 میں آئی شعلے کے 15 کروڑ، 2014 میں آئی پی کے 735 کروڑ، 2015 میں آئی بجرنگی بھائی جان کے قریب 600 سے کہیں زیادہ ہے۔ اس چونکانے والی بات کے لیے ذمہ دار ہے افراط زر۔
آپ نے بہت سے بہت بوڑھے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ پہلے ایک روپے کی قیمت بہت تھی اب ایک روپے کی قیمت کم ہو گئی ہے، جی ہاں، اسی روپے کی قیمتوں کے اتار چڑھاو کو افراط زر کہتے ہیں۔ افراط زر کو ایک سطر میں سمجھنے عام بول چال کی زبان میں افراط زر کی شرح ایک ریاضیاتی تشخیص پر مبنی معاشی تصور ہے، جس کی مارکیٹ میں کرنسی کے پھیلاؤ اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی شمار کیا جاتا ہے۔ آپ اسے ایسے سمجھیے کہ اگر 1975 میں کوئی سامان 100 روپے میں مل رہا ہو اور 1985 میں وہی چیزیں 200 میں ملنے لگے تو افراط زر سو فیصد بڑھ گئی۔ اس کسوٹی پر کسنے سے پتہ لگتا ہے کہ شعلے، پی اور بجرنگی بھائی جان سے کمائی کے معاملے میں کتنا آگے ہے۔ یہ حساب لگانے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ صحیح معنوں میں ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کون سی ہے۔
چونکہ افراط زر ناپنے کا کوئی واضح پیمانہ نہیں ہے۔ اس کا اندازہ اشیاء کی قیمتوں کی بنیاد پر ہی لگایا جا سکتا ہے۔ اس شعلے کی اصل کمائی کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیں 1975 میں اشیاء کی قیمت کو جاننا ہوگا۔ ایک سرکاری ذریعہ سے ملی معلومات کے مطابق اس وقت سونے کی قیمت فی دس گرام قریب 500 روپے تھا۔ اب 25000 روپے سے زیادہ ہے، یعنی تقریباً 50 گنا تک افراط زر۔ اس لحاظ سے شعلے کی کمائی 15 كروڑ آج 750 کروڑ پار کرجاتی ہے۔ اسی طرح بات کھانے کی اشیاء کی کریں، آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ شعلے کے ٹکٹ اس وقت 5 سے 7 روپے تک میں بکے تھے، تب عام ریستوران میں ایک پلیٹ (ایک پلیٹ کھانے) کی قیمت 3 سے 5 روپے تھی، اب 150 سے 200۔ یہاں بھی تقریباً 50 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس لحاظ سے بھی شعلے کی کمائی 750 کروڑ پار پہنچتی ہے۔ بات بینکنگ کی، تو شعلے کے خالق-ڈائریکٹرز نے تب وہ 15 کروڑ اگر حکومت کی فکس ڈیپازٹ یوجنا (منصوبہ بندی ) میں جمع کیا ہوتا یا کسی بینک کی فکس ڈیپازٹ یوجنا (منصوبہ بندی )میں سرمایہ کاری ہوتا تو آج یہ 1000 کروڑ پار ہوتی۔ یہی نہیں، سرکاری اور نجی دونوں ہی محکموں کے ملازمین کے گریڈ اسکیل کا موازنہ کریں تو بھی ہم پاتے ہیں کہ 1975 کے مقابلے میں 2015 میں تقریباً 50 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جی ہاں، اگر آٹو موبائل اور الیكٹرونك اشیاء کی بات کریں تو قیمتوں میں اتنی افراط زر نہیں آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ، بلاک بسٹر فلم شعلے بالی وڈ کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی گئی فلم مانی جاتی ہے۔ عامر خان کی فلم پی دیکھنے کے لیے محض چار کروڑ لوگ سنیما تک پہنچے جبکہ ایک اعداد و شمار کے مطابق شعلے قریب 7 کروڑ لوگوں نے سنیما میں جا کر دیکھا ہے۔ حال ہی میں جب جب یہ فلم 3 ڈی ورژن میں دوبارہ ریلیز ہوئی اس وقت بھی اس نے 12 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ ذرائع کے مطابق شعلے نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 45 لاکھ روپے (تقریباً 28،12،140 بھارتی روپے) کی کمائی کی۔[11]
ایک معروف برطانوی جریدے کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے میں بالی وڈ کی عظیم ترین فلموں کی فہرست میں ’’مغل اعظم ‘‘ کوپہلا مقام دیا گیا ہے، کے۔ آصف مرحوم کی ہدایت والی اِس فلم نے سروے میں اپنی قریبی دعویدار فلم ’’شعلے ‘‘کو شکست دی جسے دوسرا مقام ملا۔ اِس فہرست میں’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘‘کو تیسرا جبکہ محبوب خان کی’’ مدر انڈیا‘‘ کو چوتھا مقام حاصل ہوا۔ راج کپور کی’’ آوارہ‘‘ کو 5 واں اور’’ دیوار‘‘ کو چھٹا مقام ملا۔ راج کمار ہیرانی کی فلم’’ 3 ایڈیٹس‘‘ 7 ویں مقام پر اور یش چوپڑا کی’’ کبھی کبھی‘‘ 8 ویں مقام پر ہے۔ فلم’’ انداز‘‘ کو 9 واں اور سورج برجاتیہ کی’’ میں نے پیار کیا‘‘ کو 10 واں مقام ملا۔ اپنی نوعیت کا یہ اولین سروے ووٹس‘ باکس آفس‘ مقامی حالات اور نقادوں کے دعوؤں کی بنیاد پر کیا گیا۔ ٹاپ 100میں شامل دیگر فلموں میں ’’لگان ‘‘11 ویں،’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ 14 ویں، ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ 16 ویں ،’’ آرادھنا‘‘ 17 ویں،’’ زنجیر‘‘ 23 ویں،’’ شری 420‘‘ چوبیس ویں،’’ پیاسا‘‘ 21 ویں،’’ مسٹرااِنڈیا‘‘41 ویں،’’ دل چاہتا ہے‘‘ 46 ویں،’’ کرش‘‘ 48 ویں،’’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ 51 ویں،’’ امر اکبر انتھونی‘‘ 57 ویں،’’ قربانی‘‘ 67ویں‘ ’’راجا ہندوستانی‘‘ 70ویں‘ چاندنی 74ویں،’’ تیزاب‘‘ 82ویں اور’’ بیجو باورا‘‘ بھی پسندیدہ ترین فلموں میں شامل ہیں[12]
باکس آفس اصطلاحات
ترمیمحالیہ باکس آفس کلیکشن کے حاب سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست دیکھنے سے قبل یہ جان لیں کے موجود دور میں باکس آفس کلیکشن کی اصل آمدنی کس طرح ظاہر ہوتی ہے اور اسے جاننے کے لیے کیا کیا اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں۔[13]
اصطلاح | تشریح |
---|---|
تاریخ ریلیز : | فلم کے پریمیئر کا دن، جب فلم پہلی بار تھیر میں لگتی ہے۔ ماضی میں جمعرات کا دن منتخب کیا جاتا تھا مگر اب عموماً جمعہ کے دن فلم ریلیز ہوتی ہے۔ البتہ کبھی کبھی کچھ مواقعوں مثلاً بیرونِ ممالک کے تھیٹروں میں ریلیز کے لیے جمعرات کا دن بھی استعمال کیا گیا ہے، لیکن اخباری اور دیگر ذ رائع ابلاغ میں تاریخ جمعہ کی ہی مانی جاتی ہے۔ |
رن ٹائم (مدّت ): | کسی بھی فلم کے سینما میں چلنے کی مدت، جو مختلف ریاستوں اور ملکوں کے حساب سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ مدت عموماً فلم کے تھیٹر میں لگنے سے لے کر اس فلم کے ہوم ویڈیو ورژن یا ڈی وی ڈی ریلیز کے درمیانی پر منحصر مدت ہے۔ |
نوع Genre : | کسی بھی فلم کا مجموعی انداز، جس سے فلم کی پہچان ہو سکے، عموما کسی فلم کے لیے ایک سے زیادہ نوع بھی استعمال ہوتی ہیں، مثلاً ایکشن، کامیڈی، رومانٹک، ڈراما، ہارر، ایڈونچر، سسپنس، تھرلر وغیرہ۔۔۔۔ |
بجٹ: | کسی بھی فلم کو تیار کرنے کی قیمت، اس میں فلم کے تیاری سے ریلیز تک پروڈکشن، پرنٹس اور اشتہارات شامل ہیں۔ اسے فلم کے فروخت کی قیمت نہیں سمجھا جائے۔ |
اسکرین: | تھیٹروں کی تعداد، یعنی فلم ریلیز ہر کتنی تھیٹر اسکرین پر چلائی گئیں، کچھ فلموں بعض تھیٹروں میں ایک ہفتے یا دو ہفتوں دیر ی سے بھی ریلیز ہوتی ہیں۔ لیکن علاقہ یا شہر ایک ہونے کی صورت میں اسے ایک ہفتہ ہی مانا جاتا ہے۔ |
مجموعی رقم Gross | یہ باکس آفس پر فلم ٹکٹس سے ملنے والی رقم کا مجموعی ہوتی ہے۔ ٹکٹ کی قیمتیں شہروں کے حساب سے مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔ |
Nett Gross خالص مجموع | یہ باکس آفس کی مجموعی رقم سے سرکاری تفریح ٹیکس اور سروس ٹیکس کی کٹوٹی کے بعد بچنے والی رقم ہے، تفریخ ٹیکس ہر ریاست میں الگ ہوتا ہے، مثلاً مہاراشٹر میں 45 فیصد، دہلی میں 30 فیصد، گجرات میں 20فیصد، چندیگڑھ اور ہریانہ میں 50 فیصد، جبکہ بعض ریاستوں مثلاً جموں کشمیر، ہماچل پردیش، راجستھان (علاوہ گجرات)اور پنجاب (علاوہ چندی گڑھ و ہریانہ)میں ٹیکس نہیں ہوتا۔ بعض ریاستیں مقا می زبان کی فلموں پر ٹیکس نہیں لیتیں۔ |
ڈسٹریبیوٹر کا حصہ Distributer Share | یہ ٹیکس کاٹنے کے بعد بچنے والی مجموعی رقم سے پروڈیوسر اور ڈسٹریبیوٹر کا حصہ نکالنے ک بعد کا تخمینہ ہوتا ہے۔ |
درست مجموعہ Adjusted Gross | فلم کی ٹیکس کٹوٹی کے بعد حاصل ہونے وال رقم کے مجموعی کو دنوں اور قیمتوں کے لحاظ سے ترتیب دی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر عموما یہ ہوتا ہے کہ بھارت کے تھیٹروں کے ٹکٹ کی قیمتیں مختلف وقتوں میں مختلف ہوتی ہیں مثلاً ہولی، دیوالی اور کرسمس کے دن ٹکٹ کی قیمتیں اور مانگ بڑھ جاتی ہیں، لہذا اس کا تخمینہ لگانے کے لیے ATP (ایوریج ٹکٹ پرائس) لاگو کیے جاتے ہیں۔ اور مختلف ریاستوں میں تفریحی ٹیکس کی رقم مختلف ہونے کی وجہ سے ایوریج ٹیکس (عموماً 30 فیصد ) لگایا جاتا۔ تاکہ بڑی تعطیل کے دنوں اور عام دنوں میں ریلیز ہونے والی دوسری فلموں کے درمیان میں کامیابی اور ناکامی کا موازنہ کیا جاسکے۔ |
فُٹ فالز : Footfalls | فُٹ فالز یعنی قدموں کی آہٹ سے مراد فلم کی ریلیز، ٹکٹ اور تھیٹر کے اعداد و شمار کا نہایت باریک بینی سے حساب لگانا۔ اس کے لیے عملی طور پر ہر شہر کو مختلف سرکٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر سرکٹس کے اعداد وشمار دیکھے جاتے ہیں۔ اس طرح ہر شہر کے اعداد و شمار، پھر ہر ریاست کے اعداد و شمار جمع کرکے پورے بھارت کے اعداد و شمار ملتے ہیں۔ اس عمل میں فلم دیکھے جانے کی تعداد کا حساب لگا یا جاتا ہے۔ |
فیصلہ Verdict: | یہ فلموں کی درجہ بندی ہے۔ جس میں فلموں کی آمدنی اور کارکردگی کے کحاظ سے اسے سپر ہٹ، ہٹ، فلاپ یا ایوریج کا درجہ دیا جاتا ہے۔ |
تمام وقت کی درجہ بندی | تمام وقت کی درجہ بندی All Time Rank، فلم کی کمائی اور ہٹ فلاپ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی درجہ بندی کی جاتی ہے، مثلاً پی کے پہلی، بجرنگی بھائی جان دوسری اور باہوبلی تیسری سب سے کامیاب فلم ہے۔ پہلے آمدنی کی شرح 50 کروڑ روپے تھی، اب صرف 100 کروڑ سے اوپر کمائی والی فلموں کو درج بندی میں شامل کیا جاتا ہے۔ |
صارف کی ریٹنگ User Ratings: | یہ درجہ بندی ایک گھریلو درجہ بندی، جسے ویب گاہ کے ذریعے صارف درجہ بندی دیتا ہے۔ مثلاً فلم کے کیے وہ 10 میں سے کتنے نمبر یا پانچ اسٹار میں سے کتنے اسٹاز چنتا ہے۔ اس نظام میں صرف ایک شخص کو ایک درجہ بندی کی اجازت ہے۔ |
پہلا دن / ہفتہ / ہفتہ مجموعے | اس سیکشن میں مجموعی رقم کو ریلیز کے سب سے پہلے تین دن اور پہلے سات دن کے حساب سے پرکھا جاتا ہے۔ یہ حساب علاقائی طور پر اور بیرون ممالک الگ الگ کیا جاتا ہے۔ |
نوٹ | ذیا دہ تر مجموعی کمائی کو اصل زبان میں ریلیز فلموں کے حساب سے ہی مانا جاتا ہے، اگر فلم بعد میں کسی اور زبان میں ڈب کی جاتا ہے تو موازنہ منصفانہ رہنے کے لیے اسے الگ شمار کیا جاتا ہے۔ |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست
ترمیمآج کل کسی فلم کی کامیابی کا معیار سینما گھروں میں زیادہ عرصے تک چلنے سے نہیں ہوتا کیونکہ موجودہ زمانے کی فلمیں سلور، گولڈن یا پلاٹینیم جوبلی کا جشن نہیں منا سکتیں۔ ہندی سینما میں اب کامیابی کا معیار کسی فلم سے کمائے جانے والا پیسہ ہے۔ سو کروڑ، دو سو کروڑ، تین سو کروٹ کلب ہندی فلم انڈسٹری میں ایک نیا رجحان ہے۔ ذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو 2 سو کروڑ سے اوپر ہیں۔
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلمیں (حالیہ)
ترمیمپس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
درجہ | اُٹھان | فلم | سال | زبان | اداکار | اسٹوڈیو / پروڈیوسر | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
حوالہ |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | 1 | دنگل | 2016ء | ہندی | عامرخان، ساکشی تنور، فاطمہ ثنا شیخ | والٹ ڈزنی پکچرز عامر خان پروڈکشنز یو ٹی وی موشن پکچر |
2,024 تا2,100کروڑ روپے
- تقریباً (311تا340ملین ڈالر) |
[14] |
2 | 1 | باہو بلی 2 | 2017ء | تیلگو تامل |
پربھاس، انوشکا شیٹی، رانا دگوبتی | آرکا میڈیا ورکس | 1810 کروڑ روپے تقریباً (278 ملین ڈالر) |
[15] |
3 | 3 | بجرنگی بھائی جان | 2015ء | ہندی | سلمان خان، نواز الدين صدیقی، کرینہ کپور | سلمان خان فلمز کبیر خان فلمز |
969.06 کروڑ روپے تقریباً (150 ملین ڈالر) |
[16] |
4 | 3 | سیکریٹ سپراسٹار | 2017ء | ہندی | عامرخان، زائرہ وسیم، مہر وِج، راج ارجن | عامر خان پروڈکشنز | 966.84 کروڑ روپے
تقریباً (154 ملین ڈالر) |
|
5 | 1 | پی کے | 2014ء | ہندی | عامر خان، انوشکا شرما، سنجے دت | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
832 کروڑ روپے تقریباً (140 ملین ڈالر) |
[17] |
6 | 6 | 2.0 | 2018ء | تیلگو، تامل، ہندی |
رجنی کانت، اکشے کمار،ایمی جیکسن | لائیکا پروڈکشنز | 800 کروڑ روپے تقریباً (123 ملین ڈالر) |
|
7 | 2 | باہوبلی:دا بگننگ | 2015ء | تیلگو تامل |
پربھاس، انوشکا شیٹھی، تمنا بھاٹیہ | آرکا میڈیا ورکس | 650 کروڑ روپے تقریباً (101 ملین ڈالر) |
|
8 | 4 | سلطان | 2016 | ہندی | سلمان خان، انوشکا شرما، رندیپ ہوڈا ، | یش راج فلمز | 623.33 کروڑ روپے تقریباً (96 ملین ڈالر) |
|
9 | 8 | سنجو | 2018ء | ہندی | رنبیر کپور، انوشکا شرما، وکی کوشل | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
586.85 کروڑ روپے تقریباً (90.12 ملین ڈالر) |
|
10 | 7 | پدماوت | 2018ء | ہندی | رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، | سنجے لیلا بھنسالی فلمز
وایاکوم 18 موشن پکچرز |
585 کروڑ روپے تقریباً (90 ملین ڈالر) |
|
11 | 8 | ٹائیگر زندہ ہے | 2017ء | ہندی | سلمان خان، کٹرینا کیف | یش راج فلمز | 565.1 کروڑ روپے تقریباً (87.32 ملین ڈالر) |
|
12 | 1 | دھوم 3 | 2013ء | ہندی | عامر خان، ابھیشیک بچن، ادے چوپڑا | یش راج فلمز | 556 کروڑ روپے تقریباً (101 ملین ڈالر) |
|
13 | 1 | تھری ایڈیٹس | 2009ء | ہندی | عامر خان، کرینہ کپور ،بومن ایرانی | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
460 کروڑ روپے تقریباً (88ملین ڈالر) |
|
14 | 14 | اندھا دھن | 2018ء | ہندی | آیوشمان کھرانہ، تبو، رادھیکا آپٹے | وایاکوم 18 موشن پکچرز
میچ باکس پکچرز |
456.89 کروڑ روپے تقریباً (66 ملین ڈالر) | |
15 | 6 | پریم رتن دھن پایو | 2015ء | ہندی | سلمان خان، سونم کپور | راج شری فلمز | 432 کروڑ روپے تقریباً (67 ملین ڈالر) |
|
16 | 2 | چینائی ایکسپریس | 2013ء | ہندی | شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون | ریڈ چلیز فلمز | 423 کروڑ روپے تقریباً (72.19 ملین ڈالر) |
|
17 | 4 | کک | 2014ء | ہندی | سلمان خان، رندیپ ہوڈا، جیکولین فرنینڈز | نڈیاڈوالا گرینڈسن انٹر ٹینمنٹ | 402کروڑ روپے تقریباً (66ملین ڈالر) |
|
18 | 17 | سمبا | 2018ء | رنویر سنگھ، سارہ علی خان | دھرما پروڈکشنر
ریلائنس انٹر ٹینمنٹ
|
400کروڑ روپے تقریباً (61ملین ڈالر) |
||
19 | 5 | ہیپی نیو ائیر | 2014ء | ہندی | شاہ رخ خان،ابھیشیک بچن، بومن ایرانی | ریڈ چلیز فلمز | 397.21 کروڑ روپے تقریباً (65.08 ملین ڈالر) |
|
20 | 10 | دل والے(2015ء فلم) | 2015ء | ہندی | شاہ رخ خان، کاجول، ورون دھون، کرتی سینون | ریڈ چلیز فلمز | 391.57 کروڑ روپے تقریباً (61.04ملین ڈالر) |
|
21 | 21 | کبیر سنگھ | 2019ء | ہندی | شاہد کپور، کیارا ایڈوانی | سنے 1 اسٹوڈیوز
ٹی سیریز |
367.68 کروڑ روپے تقریباً (56ملین ڈالر) |
|
22 | 20 | اُڑی : دی سرجیکل اسٹرائیک | 2019ء | ہندی | وکی کوشال، یامی گوتم | RSVP فلمز | 359.73 کروڑ روپے تقریباً (55ملین ڈالر) |
|
23 | 11 | باجی راؤ مستانی | 2015ء | ہندی | رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، | سنجے لیلا بھنسالی فلمز | 356.2 کروڑ روپے تقریباً (56 ملین ڈالر) |
|
24 | 5 | بینگ بینگ | 2014ء | ہندی | ہریتھک روشن، کٹرینا کیف | یش راج فلمز | 340 کروڑ روپے تقریباً (56 ملین ڈالر) |
|
25 | 21 | ٹھگس آف ہندوستان | 2018ء | ہندی | عامر خان، کٹرینا کیف، امیتابھ بچن | فوکس اسٹار فلمز | 335 کروڑ روپے تقریباً (51 ملین ڈالر) |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلمیں (بترتیب زمانی)
ترمیمذیل میں سال بہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے۔
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
سال | فلم | زبان | اداکار | اسٹوڈیو / پروڈیوسر | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
حوالہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2001 | کبھی خوشی کبھی غم | ہندی | شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ہریتھک روشن | دھرما پروڈکشنر | 135.53کروڑ روپے تقریباً (21ملین ڈالر) | [18] |
2002 | دیوداس | ہندی | شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، مادھوری دیکشت | سنجے لیلا بھنسالی | 99.87کروڑ روپے تقریباً (16ملین ڈالر) | [19] |
2003 | کل ہو نہ ہو! | ہندی | شاہ رخ خان، پریتی زنتا، سیف علی خان | دھرما پروڈکشنر | 86.09کروڑ روپے تقریباً (13ملین ڈالر) | [20] |
2004 | ویر زارا | ہندی | شاہ رخ خان، پریتی زنتا، رانی مکھرجی | یش راج فلمز | 97.64کروڑ روپے تقریباً (15ملین ڈالر) | [21] |
2005 | نو اینٹری | ہندی | انیل کپور، فردین خان، سلمان خان | ایس کے فلمز | 74.14کروڑ روپے تقریباً (12ملین ڈالر) | [22] |
2006 | دھوم 2 | ہندی | ہریتھک روشن، ابھیشیک بچن، ادے چوپڑا | یش راج فلمز | 151.39کروڑ روپے تقریباً (24ملین ڈالر) | [23] |
2007 | اوم شانتی اوم | ہندی | شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، ارجن رامپال | فرح خان | 149.87کروڑ روپے تقریباً (23ملین ڈالر) | [24] |
2008 | دسااوتارم | تمل | کمل ہاسن، آسین، | کے ایس روی کمار | 200 کروڑ روپے تقریباً (31ملین ڈالر) | |
2009ء | تھری ایڈیٹس | ہندی | عامر خان، کرینہ کپور ،بومن ایرانی | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
390.9 کروڑ روپے تقریباً (61ملین ڈالر) |
[25] |
2010 | ایتھران (روبوٹ) | تمل | رجنی کانت، ایشوریا رائے،ڈینی ڈینزونگپا | ایس شنکر | 289 کروڑ روپے تقریباً (45ملین ڈالر) | [3] |
2011 | باڈی گارڈ (ہندی فلم) | ہندی | سلمان خان، کرینہ کپور | ریف لائف پروڈکشن | 234.39کروڑ روپے تقریباً (36 ملین ڈالر) |
[26] |
2012 | ایک تھا ٹائیگر | ہندی | سلمان خان، کٹرینا کیف | یش راج فلمز | 320 کروڑ روپے تقریباً (50 ملین ڈالر) |
[27] |
2013 | دھوم 3 | ہندی | عامر خان، ابھیشیک بچن، ادے چوپڑا | یش راج فلمز | 585 کروڑ روپے تقریباً (91 ملین ڈالر) |
[28] |
2014 | پی کے | ہندی | عامر خان، انوشکا شرما، سنجے دت | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
792 کروڑ روپے تقریباً (120 ملین ڈالر) |
[17] |
2015ء | باہوبلی:دا بگننگ | تیلگو تامل |
پربھاس، انوشکا شیٹھی، تمنا بھاٹیہ | آرکا میڈیا ورکس | 650 کروڑ روپے تقریباً (100 ملین ڈالر) |
|
2016 | دنگل | ہندی | عامرخان، ساکشی تنور، فاطمہ ثنا شیخ | والٹ ڈزنی پکچرز عامر خان پروڈکشنز یو ٹی وی موشن پکچر |
1501 کروڑ روپے تقریباً (230ملین ڈالر) |
[14] |
2017 | باہو بلی 2 | تیلگو تامل |
پربھاس، انوشکا شیٹی، رانا دگوبتی | آرکا میڈیا ورکس | 1538 کروڑ روپے تقریباً (240 ملین ڈالر) |
[15] |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلمیں (بترتیب لسانی)
ترمیمسب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلمیں
ترمیمذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی زبان کی فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو 2 سو کروڑ سے اوپ رہیں۔
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
درجہ | فلم | سال | اداکار | اسٹوڈیو / پروڈیوسر | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
---|---|---|---|---|---|
1 | دنگل | 2016ء | عامرخان، ساکشی تنور، فاطمہ ثنا شیخ | والٹ ڈزنی پکچرز عامر خان پروڈکشنز یو ٹی وی موشن پکچر |
2,024 تا2,100کروڑ روپے
- تقریباً (311تا340ملین ڈالر) |
2 | بجرنگی بھائی جان | 2015ء | سلمان خان، نواز الدين صدیقی، کرینہ کپور | سلمان خان فلمز کبیر خان فلمز |
969.06 کروڑ روپے تقریباً (150 ملین ڈالر) |
3 | سیکریٹ سپراسٹار | 2017ء | عامرخان، زائرہ وسیم، مہر وِج، راج ارجن | عامر خان پروڈکشنز | 966.84 کروڑ روپے
تقریباً (154 ملین ڈالر) |
4 | پی کے | 2014ء | عامر خان، انوشکا شرما، سنجے دت | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
832 کروڑ روپے تقریباً (140 ملین ڈالر) |
5 | سلطان | 2016 | سلمان خان، انوشکا شرما، رندیپ ہوڈا ، | یش راج فلمز | 623.33 کروڑ روپے تقریباً (96 ملین ڈالر) |
6 | سنجو | 2018ء | رنبیر کپور، انوشکا شرما، وکی کوشل | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
586.85 کروڑ روپے تقریباً (90.12 ملین ڈالر) |
7 | پدماوت | 2018ء | رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، | سنجے لیلا بھنسالی فلمز
وایاکوم 18 موشن پکچرز |
585 کروڑ روپے تقریباً (90 ملین ڈالر) |
8 | ٹائیگر زندہ ہے | 2017ء | سلمان خان، کٹرینا کیف | یش راج فلمز | 565.1 کروڑ روپے تقریباً (87.32 ملین ڈالر) |
9 | دھوم 3 | 2013ء | عامر خان، ابھیشیک بچن، ادے چوپڑا | یش راج فلمز | 556 کروڑ روپے تقریباً (101 ملین ڈالر) |
10 | تھری ایڈیٹس | 2009ء | عامر خان، کرینہ کپور ،بومن ایرانی | ونود چوپڑا فلمز وندھو ونود چوپڑا |
460 کروڑ روپے تقریباً (88ملین ڈالر) |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلمیں
ترمیمذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو سو کروڑ سے اوپ رہیں۔
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
#+ | پس منظر اور #+کا مطلب ہے کہ یہ فلم کثیر لسانی ہے اور مجموعی کمائی کے اعداد میں دیگر زبانوں میں فلمائے ورژن کی کمائی بھی شامل ہے۔ |
فلم | سال | اداکار | ہدایتکار | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
---|---|---|---|---|
باہو بلی 2 | 2017ء | پربھاس، انوشکا شیٹی، رانا دگوبتی | ایس ایس راجامولی | 1,810 کروڑ روپے تقریباً (260 ملین ڈالر) #+[15] |
2.0 | 2018ء | رجنی کانت، اکشے کمار،ایمی جیکسن | ایس شنکر | 800 کروڑ روپے تقریباً (123 ملین ڈالر) |
باہوبلی:دا بگننگ | 2015ء | پربھاس، انوشکا شیٹھی، تمنا بھاٹیہ | ایس ایس راجامولی | 650 کروڑ روپے تقریباً (100 ملین ڈالر)#+ |
ایتھران (روبوٹ) | 2010ء | رجنی کانت، ایشوریا رائے،ڈینی ڈینزونگپا | ایس شنکر | 290 کروڑ روپے تقریباً (63.04ملین ڈالر) |
کبالی | 2016ء | رجنی کانت، رادھیکا آپٹے | کلاپُلی ایس تھنو | 286 کروڑ روپے تقریباً (42.56 ملین ڈالر) 499 کروڑ روپے تقریباً (77 ملین ڈالر) |
میرسل | 2017ء | وجے (اداکار)،سامنتھا روتھ پربھو، کاجل اگروال | ایٹلی | 260 کروڑ روپے تقریباً (39.93ملین ڈالر) |
سرکار | 2018ء | وجے (اداکار)،کیرتی سریش | اے آر مُرگاداس | 260 کروڑ روپے تقریباً (38ملین ڈالر) |
پیٹا | 2019ء | رجنی کانت، | کارتک سبوراج | 250 کروڑ روپے تقریباً (36ملین ڈالر) |
آئی | 2015ء | وکرم، ایمی جیکسن | ایس شنکر | 240 کروڑ روپے تقریباً (37.41ملین ڈالر) |
وشواروپم | 2015ء | کمل ہاسن، راہول بوس | کمل ہاسن | 220 کروڑ روپے تقریباً (34ملین ڈالر)#+ |
دسااوتارم | 2008ء | کمل ہاسن، آسین، | کے ایس روی کمار | 200 کروڑ روپے تقریباً (31ملین ڈالر) |
تھیری | 2016ء | وجے (اداکار)،سامنتھا روتھ پربھو، ایمی جیکسن | اے آر مُرگاداس | 156.23کروڑ روپے تقریباً (24ملین ڈالر) |
لنگا | 2014ء | رجنی کانت،انوشکا شیٹی، سوناکشی سنہا | کے ایس روی کمار | 154کروڑ روپے تقریباً (23ملین ڈالر) |
شیواجی | 2007ء | رجنی کانت،شریا سرن، سُمان | ایس شنکر | 148کروڑ روپے تقریباً (22ملین ڈالر) |
ویرم | 2014ء | اجیت کمار (اداکار)،تمنا بھاٹیہ، سنتھنم | شیوا | 130کروڑ روپے تقریباً (20ملین ڈالر) |
کٹٹھی | 2014ء | وجے (اداکار)،سامنتھا روتھ پربھو، نیل نتن مکیش | اے آر مُرگاداس | 124کروڑ روپے تقریباً (19ملین ڈالر) |
کنچنا2 | 2015ء | رگھو لارنس،تاپسی پنوں، نتھیا مینن | رگھوُ لارنس | 120کروڑ روپے تقریباً (18ملین ڈالر) |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیلگو فلم
ترمیمذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیلگو فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو 10 ملین سے اوپر ہیں
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
#+ | پس منظر اور #+کا مطلب ہے کہ یہ فلم کثیر لسانی ہے اور مجموعی کمائی کے اعداد میں دیگر زبانوں میں فلمائے ورژن کی کمائی بھی شامل ہے۔ |
فلم | سال | اداکار | ہدایتکار | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
---|---|---|---|---|
باہو بلی 2 | 2017ء | پربھاس، انوشکا شیٹی، رانا دگوبتی | ایس ایس راجامولی | 1538 کروڑ روپے تقریباً (240 ملین ڈالر) #+[15] |
باہوبلی:دا بگننگ | 2015ء | پربھاس، انوشکا شیٹھی، تمنا بھاٹیہ | ایس ایس راجامولی | 650 کروڑ روپے تقریباً (100 ملین ڈالر)#+ |
شریمانتھوڈو (رئیل تیور) | 2015ء | مہیش بابو، شروتی ہاسن، رجیندر پرساد | جی مہیش بابو انٹرٹینمنٹ فلمز | 200کروڑ روپے تقریباً (31ملین ڈالر) |
کھلاڑی 150 | 2013ء | چرن جیوی، کاجل اگروال | وی وی وینائیک | 164 کروڑ روپے تقریباً (25ملین ڈالر) |
گبر سنگھ (پولیس والا غنڈہ) | 2012ء | پون کلیان، شروتی ہاسن، | ہریش شنکر | 150کروڑ روپے تقریباً (23ملین ڈالر) |
مگا دھیرا | 2009ء | رام چرن، کاجل اگروال | ایس راجامولی | 150 کروڑ روپے تقریباً (23ملین ڈالر) |
جنتا گیرج | 2013ء | این ٹی آر جونئیر، سامنتھا روتھ پربھو، نتھیا مینن | کورٹالا سلوا | 135 کروڑ روپے تقریباً (21ملین ڈالر) |
اٹرینٹکی دریدی (ڈیرنگ باز) | 2013ء | پون کلیان، سامنتھا روتھ پربھو، پرانیتا سبھاش | تری وکرم شری نواس | 131 کروڑ روپے تقریباً (20ملین ڈالر) |
سرائینوڈو | 2016ء | اللو ارجن، راکول پریت سنگھ، کیتھرین ٹیریسا | بھویاپتی سرینو | 127کروڑ روپے تقریباً (20ملین ڈالر) |
ایگا (مکھی) | 2012ء | سامنتھا روتھ پربھو، نانی، سدیپ | ایس ایس راجامولی | 125کروڑ روپے تقریباً (19ملین ڈالر)#+ |
ریس گروم (لکی دا ریسر) | 2014 | اللو ارجن، شروتی ہاسن، پرکاش راج | سریندر ریڈی | 101کروڑ روپے تقریباً (15ملین ڈالر) |
ڈوکاڈو (دا رئیل ٹائیگر) | 2011ء | مہیش بابو، سامنتھا روتھ پربھو، سونو سود | شرینو وٹیلا | 101کروڑ روپے تقریباً (15ملین ڈالر) |
ییوادو | 2014ء | رام چرن، اللو ارجن، کاجل اگروال، شروتی ہاسن | وامسی پیڈے پلی | 98کروڑ روپے تقریباً (14لین ڈالر) |
گوپالا گوپالا | 2015ء | پون کلیان، وینکاٹیش دگوپتی، شریا سرن، متھن چکرورتی | کشور کمار پرداسنے | 88کروڑ روپے تقریباً (13ملین ڈالر) |
رُدھرما دیوی | 2015ء | انوشکا شیٹی، اللو ارجن، رانا دگوبتی، پرکاش راج | گننا شیکھر | 86.92 کروڑ روپے تقریباً (13ملین ڈالر) |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم
ترمیمذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو 2 ملین سے اوپر ہیں
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
فلم | سال | اداکار | ہدایتکار | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
---|---|---|---|---|
چار صاحبزادے | 2014ء | اوم پوری، ہرمن باویجہ | ہری باویجہ | 70 کروڑ روپے تقریباً (10 ملین ڈالر) |
سردار جی | 2015ء | دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، مینڈی ٹھاکر | روہت جگراج چوہان | 50 کروڑ روپے تقریباً (7.4 ملین ڈالر) |
امبرسریہ | 2016ء | دلجیت دوسانجھ، ننیت کور ڈھلون، مونیکا گل | مندیپ کمار | 21.22 کروڑ روپے تقریباً (3.2 ملین ڈالر) |
پنجاب 1984 | 2014ء | دلجیت دوسانجھ، کرن کھیر، پون ملہوترا | انوراگ سنگھ | 21 کروڑ روپے تقریباً (3 ملین ڈالر) |
جٹ اینڈ جولیٹ 2 | 2013ء | دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، رانا رنبیر | انوراگ سنگھ | 20 کروڑ روپے تقریباً (2.9ملین ڈالر) |
سردار جی 2 | 2016ء | دلجیت دوسانجھ، مونیکا گل، سونم باجوا | روہت جگراج چوہان | 19کروڑ روپے تقریباً (2.8 ملین ڈالر) |
انگریج | 2015ء | امریندر گل، ادیتی شرما، سرگن مہتا | سمرجیت سنگھ | 12.45کروڑ روپے تقریباً (1.9ملین ڈالر) |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم
ترمیمذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو 25کروڑ سے اوپر ہیں
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
فلم | سال | اداکار | ہدایتکار | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
|
---|---|---|---|---|---|
پُللی مورگن | 2016ء | موہن لال، کامالنی مکھرجی، جگپتی بابو | وایسکھ | 152 کروڑ روپے تقریباً ( 24ملین ڈالر) | |
درشیم | 2013ء | موہن لال، مینا، انسیبہ حسن | جیتو جوزف | 75 کروڑ روپے تقریباً ( 11ملین ڈالر) | |
اوپم | 2013ء | موہن لال، سموتھرکانی | پریادرشن | 65 کروڑ روپے تقریباً ( 10ملین ڈالر) | |
پریمم | 2015ء | نوین پاؤلی، میڈونا سیبسٹن، سائی پلوی | الفونس پوتھارن | 60 کروڑ روپے تقریباً (9.3 ملین ڈالر) | |
ٹو کنٹریز (دو ممالک) | 2015ء | دلیپ، ممتا موہنداس، ایشا تلوار | شفیع | 55 کروڑ روپے تقریباً (8.5ملین ڈالر) | |
اینو ننٹے مویدین | 2015ء | پرتھوی راج سومرن، پاروتھی | آر ایس ومل | 50 کروڑ روپے تقریباً (7.8 ملین ڈالر) | |
عزرا | 2017ء | پرتھوی راج سوکمرن، پریا آنند | جے کے | 50 کروڑ روپے تقریباً (7.8 ملین ڈالر) | |
دی گریٹ فادر | 2017ء | مموتھی، آریہ، سنیہا | حنیف ادینی | 50 کروڑ روپے تقریباً (7.8 ملین ڈالر) | |
مونتھیری والیکال تھالیرکومبول | 2017ء | موہن لال، مینا | جیبو جیکب | 50 کروڑ روپے تقریباً (7.8 ملین ڈالر) | |
بنگلور ڈیز | 2014ء | نوین پاؤلی، نظریہ ناظم، ایشا تلوار، پاروتھی | انجلی مینن | 49.5 کروڑ روپے تقریباً (7.7 ملین ڈالر) | |
چارلی | 2015ء | ذولقر سلمان، پاروتھی، اپرنا گوپی ناتھ | مارٹن پراکٹ | 40 کروڑ روپے تقریباً (5.9 ملین ڈالر) | |
ٹوینٹی 20 | 2008ء | موہن لال، مموتھی، سریش گوپی، دلیپ | جوشیے | 32.6 کروڑ روپے تقریباً (4.8 ملین ڈالر) | |
اورو وڈککن سیلفی | 2015ء | نوین پاؤلی، منجیما موہن، اجو وارگھسے | جی پراجیت | 31.5 کروڑ روپے تقریباً (4.7 ملین ڈالر) | |
ایکشن ہیرو بجو | 2016ء | نوین پاؤلی، انو ایمانویل، جوڈ انتھونی جوزف، | ایبریڈ شائن | 30 کروڑ روپے تقریباً (4.5 ملین ڈالر) | |
امر اکبر انتھونی (ملیالم فلم ) | 2015ء | پرتھوی راج سومرن، جے سوریا، اندرجیت | وامسی پیڈے پلی | 28.5 کروڑ روپے تقریباً (4.2 ملین ڈالر) | |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کنڑا فلم
ترمیمذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کنڑا فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو 15کروڑ سے اوپر ہیں
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
فلم | سال | اداکار | ہدایتکار | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
|
---|---|---|---|---|---|
منوگارو مالے | 2006ء | گنیش، پوجا گاندھی، اننت ناگ | یوگراج بھٹ | 50 کروڑ روپے تقریباً ( 7.8ملین ڈالر) | |
کیرک پارٹی | 2016ء | رکشت شیٹی، رشمیتا نندانا | ریشب شیٹی | 50 کروڑ روپے تقریباً ( 7.8ملین ڈالر) | |
مسٹر اینڈ مسز رماچاری | 2014ء | یش، رادھیکا پنڈت، سری ناتھ، | سنتوش آنندرام | 50 کروڑ روپے تقریباً ( 7.8ملین ڈالر) | |
راج کمارا | 2016ء | پونیت راجکمار، پریا آنند | سنتوش آنندرام | 46 کروڑ روپے تقریباً ( 7.1ملین ڈالر) | |
دودمانے ہوجا | 2016ء | پونیت راجکمار، رادھیکا پنڈت | دنیا سوری | 40 کروڑ روپے تقریباً (6.2 ملین ڈالر) | |
کرانتی ویر سنگولی رے اننا | 2012ء | درشن، جیا پرادھا، نکیتا ٹھکرال | ناگ اننا | 40 کروڑ روپے تقریباً (6.2 ملین ڈالر) | |
اُپپی 2 | 2015ء | اُپیندر، کرسٹینا اکھیوا، سیاجی شنڈے | اُپیندر | 40 کروڑ روپے تقریباً (6.2 ملین ڈالر) | |
کوٹیگوبا 2 | 2015ء | سدیپ، نتھیا مینن | کے ایس روی کمار | 38 کروڑ روپے تقریباً (5.9 ملین ڈالر) | |
ڈنڈو پلیا | 2012ء | پوجا گاندھی، رگھو مکھرجی، پریانکا کوٹھاری | شرینیواس راجو | 35 کروڑ روپے تقریباً (5.2 ملین ڈالر) | |
سوپر | 2010ء | اُپیندر، نین تارا، ٹولپ جوشی، سادھو کوکیلا | اُپیندر | 30 کروڑ روپے تقریباً (4.5 ملین ڈالر) | |
جیکی | 2010ء | پونیت راجکمار، بھاونا مینن، ہرشیکا پونچا | سوری | 30 کروڑ روپے تقریباً (4.5 ملین ڈالر) | |
رنگی ترنگا | 2015ء | نیروپ بھنڈاری، اونتکا شیٹی، رادھیکا چیتن | انوپ بھنڈاری | 23 کروڑ روپے تقریباً (3.4 ملین ڈالر) | |
بدھی ونت | 2008ء | اُپیندر، پوجا گاندھی، نتانیہ سنگھ، سلونی اشونی | رام ناتھ رگویدی | 15 کروڑ روپے تقریباً (2.2 ملین ڈالر) |
سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مراٹھی فلم
ترمیمذیل میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مراٹھی فلموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو 25کروڑ سے اوپر ہیں
پس منظر*اشارہ کرتا ہے کہ یہ فلم فی الحال سینما میں چل رہی ہے |
فلم | سال | اداکار | ہدایتکار | مجموعی آمدنی بھارتی روپے (امریکی ڈالر) میں |
|
---|---|---|---|---|---|
سیراٹ (جنگلی) | 2016ء | رنکو راج گرو، آکاش تشار | ناگراج منجولے | 110 کروڑ روپے تقریباً (17 ملین ڈالر) | |
نٹ سمراٹ (اداکاری کابادشاہ ) | 2016ء | نانا پاٹیکر، میدھا منجریکر، وکرم گوکھلے | مہیش منجریکر | 48 کروڑ روپے تقریباً ( 7.8 ملین ڈالر) | |
کٹیار کلجت گھُسالی (کلیجے پر چاقو) | 2015ء | سچن پلگاؤنکر، شنکر مہادیون، سبود بھاوے | سبود بھاوے | 40 کروڑ روپے تقریباً (6.2 ملین ڈالر) | |
لال بہاری | 2014ء | رتیش دیش مکھ، شرد کیلکر، رادھیکا آپٹے | نشیکانت کامت | 40 کروڑ روپے تقریباً (6.2 ملین ڈالر) | |
ٹائم پاس 2 | 2015ء | پریادرشن یادو، پریا بپت، پرتھمیش پراب | روی یادو | 40 کروڑ روپے تقریباً (6.2 ملین ڈالر) | |
ٹائم پاس | 2014ء | پرتھمیش پراب، کیتکی مٹیگاؤنکر | روی یادو | 33 کروڑ روپے تقریباً (5.1 ملین ڈالر) | |
دُنیاداری | 2013ء | سوپنل جوشی، انکش چوہدری، ارمیلا کانیٹکر | سنجے یادو | 32 کروڑ روپے تقریباً (5 ملین ڈالر) | |
ی شیواجی راج بھوسلے بولتے | 2009ء | سچن کھیڈکر، مہیش منجریکر، مکرنڈ اناسپورے | سنتوش منجریکر | 25.5 کروڑ روپے تقریباً (4 ملین ڈالر) | |
وینٹی لیٹر | 2016ء | آسوتوش گواریکر، جتیندر جوشی | راجیش ماپوسکر | 25 کروڑ روپے تقریباً (3.9 ملین ڈالر) | |
کلاس میٹ | 2015ء | انکش چوہدری، سائی ٹمہانکر، سچیت پاٹل، سونالی کلکرنی | آدتیہ سرپوٹکر | 21 کروڑ روپے تقریباً (3.3 ملین ڈالر) | |
ممبئی پونے ممبئی 2 | 2015ء | سوپنل جوشی، مکتا بروے، پرشانت ڈملے | ستیش راجوادے | 18 کروڑ روپے تقریباً (۔7 2ملین ڈالر) |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "باکس آفس کالم بند کر دیا"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 23، نومبر 2013ء
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)، اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت)، والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "فلموں کے سوکروڑ کے بزنس ، کیوں اور کیسے؟"۔ د ی اکنامک ٹائمز۔ 26، اگست 2012ء
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)، اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت)، والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ^ ا ب پ بورا رانی ڈے، راؤ میتھالی (2007ء)۔ سنیما ، انسائیکلوپیڈیا آف انڈیا۔ تھامس گیل
{{حوالہ کتاب}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہےs:|pages-indicator=
و|page-indicator=
(معاونت)، الوسيط غير المعروف|localtion=
تم تجاهله (معاونت)، والوسيط غير المعروف|separator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "جنوبی ہند فلم آمدنی کا 75 فیصد سے زائد"۔ د ی اکنامک ٹائمز۔ 26، اگست 2012ء
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)، اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت)، والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ امیت کھنہ (2003ء)۔ دی فیوچر آف ہندی فلم بزنس ، انسائیکلوپیڈیا آف ہندی سینما۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا، انڈیا۔ ص 158
{{حوالہ کتاب}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|page-indicator=
(معاونت)، الوسيط غير المعروف|localtion=
تم تجاهله (معاونت)، الوسيط غير المعروف|pages-indicator=
تم تجاهله (معاونت)، والوسيط غير المعروف|separator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "ہندی سنیما کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلمیں"۔ باکس آفس آف انڈیا
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "200 کروڑ سے کیا نیا ریکارڈ بن پائے گا"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 12، جنوری 2009ء
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)، اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت)، والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "footfalls-domestic"۔ بالی وڈ سنیما ٹالک
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "top-adjusted-grossers"۔ بالی وڈ سنیما ٹالک
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "milestone-of-bollywood"۔ بالی وڈ سنیما ٹالک
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "شعلے کی کمائی کے پاس بھی نہیں پہنچ پائی بجرنگی بھائی جان اور پی کے (ہندی)"۔ امر اُجالا۔ 18 اگست ، 2015ء
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)، اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت)، والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "بالی ووڈ کے سو سال"۔ دنیا نیوز
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "باکس آفس اصطلاحات"۔ باکس آفس انڈیا
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ^ ا ب Aditya Laxman Jakki (21 مئی 2017)۔ "Dangal set to beat Baahubali-2, grosses over Rs 1,500 crore worldwide"۔ Business Standard۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-21
- ^ ا ب پ ت "Baahubali 2 box office collection day 23: SS Rajamouli film collects Rs 1538 crore"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 21 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-21
- ↑ "بجرنگی بھائی جان باکس آفس رپورٹ"۔ کوئی موئی۔ ستمبر 2015ء
{{حوالہ خبر}}
: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت) والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ^ ا ب "پی کے نے کمائے باکس آفس پر 735 کروڑ"۔ باکس آفس انڈیا۔ 30،جولائی 2015ء
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)، اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|pmd=
(معاونت)، والوسيط غير المعروف|seperator=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "Box Office 2001"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "Top Worldwide Grossers 2002"۔ Box Office India۔ 22 جولائی 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-22
- ↑ "Box Office 2003"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "Box Office 2004"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "Box Office 2005"۔ Box Office India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "TOP WORLDWIDE GROSSERS 2006"۔ Box Office India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "TOP WORLDWIDE GROSSERS 2007"۔ Box Office India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-23
- ↑ "Box Office 2009"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "Box Office 2011"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "Box Office 2012"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16
- ↑ "Box Office 2013"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-16