ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

ننجا یا شنوبی نوابی دور کے جاپان میں خفیہ کارندے یا قاتل ہوتے تھے۔ ننجا کے کاموں میں جاسوسی، سبوتاژ، دشمن کی صفوں میں گھسنا، قتل اور گوریلا جنگیں شامل تھیں۔ یہ کارروائیاں سامورائی سے کمتر درجے کی سمجھی جاتی تھیں کیونکہ سامورائی لڑائی اور عزت کے حوالے سے انتہائی سخت اصولوں کی پابندی کرتے تھے۔

سینگوکو دور میں (پندرہویں سے سترہویں صدی تک) کرائے کے قاتل اور جاسوس جو ایگا صوبے اور کوگا دیہات سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ہو گئے اور اسی علاقے کے قبائل کے پاس ننجا کے بارے میں زیادہ تر معلومات ہیں۔ توکوگاوا شوگون شاہی کے تحت جاپان کے اتحاد کے بعد (سترہویں صدی میں) ننجا گمنامی کا شکار ہو گئے۔

1868ء میں بحالی میجی کے بعد شنوبی کو قصے کہانیوں میں بہت اہمیت دی گئی۔ ننجا کے بارے بہت سی غلط باتیں مشہور ہو گئیں تھیں مثلاﹰ وہ غائب ہو سکتے تھے، پانی پر چل سکتے تھے اور قدرتی عناصر کو قابو میں کر سکتے تھے۔ چنانچہ اُس دور کے ننجا کے بارے میں بیشتر معلومات سینگوکو دور کی بجائے تخیل کی مدد سے اخذ کی گئی ہیں۔

خبروں میں

آغا خان چہارم
آغا خان چہارم

کیا آپ جانتے ہیں؟

ملالہ یوسفزئی
ملالہ یوسفزئی

 • …کہ ملالہ یوسفزئی (تصویر میں) خواتین کی تعلیم کی پاکستانی سرگرم کارکن اور کسی بھی شعبے میں سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ فرد ہے؟
 • …کہ دنیا بھر میں پیٹرول کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز قہوہ اور چائے ہے۔؟
 • …کہ روس کا رقبہ سیارہ پلوٹو سے بڑا ہے جبکہ آبادی بنگلہ دیش سے بھی کم ہے؟
 • …کہ گرین لینڈ نیشنل پارک دنیا کا سب سے بڑا قومی پارک ہے۔ یہ 972,000 مربع کلومیٹر (375,000 مربع میل) رقبہ پر محیط ہے۔ یہ پارک دنیا کے 166 ملکوں سے بڑا ہے؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

5
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھا
اس لیے کہ: لفظ لغت بہ معنی فرہنگ مذکر ہے، مونث نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 217,805 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

امیتابھ بچن ایک بھارتی اداکار، کبھی کبھار پلے بیک گلوکار، فلم پروڈیوسر، ٹیلی ویژن کے میزبان اور سابق سیاست دان ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1969ء میں سات ہندوستانی سے کیا اور مرنال سین کی بھون شوم (1969ء) کو بیان کیا۔ بعد میں وہ رشی کیش مکھرجی کی آنند (1971ء) میں ڈاکٹر بھاسکر بنرجی کے طور پر نظر آئے، جس کے لیے انہوں نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار جیتا۔ 1973ء میں امیتابھ بچن نے پرکاش مہرا کی ایکشن فلم زنجیر میں انسپکٹر وجے کھنہ کا کردار ادا کیا۔

اس کے بعد وہ کئی فلموں میں "وجے" کے کردار کے ساتھ نظر آئے۔ 1973ء کے دوران ہی وہ ابھیمان اور نمک حرام میں نظر بھی آئے۔ بعد میں، انہیں بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ دو سال بعد وہ ششی کپور کے ساتھ یش چوپڑا کی دیوار میں نظر آئے، جس نے انہیں بہترین اداکار کی نامزدگی کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ دیوار اور زنجیر میں ان کے کرداروں کے لیے انہیں "ناراض نوجوان" کہا جاتا تھا بعد میں انہوں نے رمیش سپی کی شعلے (1975ء) میں کام کیا، جسے اب تک کی سب سے بڑی ہندوستانی فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ رومانوی ڈراما کبھی کبھی (1976ء) میں نمودار ہونے کے بعد، امیتابھ بچن نے منموہن ڈیسائی کی ایکشن کامیڈی امر اکبر انتھونی (1977ء) میں کام کیا۔ انہوں نے بعد میں اپنی اداکاری کے لئے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈان (1978ء) میں ڈان اور وجے کے دوہرے کردار ادا کیے، جس نے انہیں ایک بار پھر مسلسل سال کے لیے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: اتوار، 16 فروری 2025 عیسوی بمطابق 17 شعبان 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 217,805 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


دیگر زبانیں