قدیم شہر (یروشلم)

(قدیم یروشلم سے رجوع مکرر)

قدیم شہر (انگریزی: Old City، عبرانی: העיר העתיקה‎، Ha'Ir Ha'Atiqah، عربی: البلدة القديمة، al-Baladah al-Qadimah، (آرمینیائی: Երուսաղեմի հին քաղաք)‏، Yerusaghemi hin k'aghak' ) دیوار بند 0.9 مربع کلومیٹر (0:35 مربع میل) پر محیط علاقہ ہے، جو جدید شہر یروشلم میں واقع ہے۔[2]

قدیم شہر یروشلم اور اس کی دیواریں
Old City of Jerusalem and its Walls[1]
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ
بالائی قطار: جبل زیتون سے قدیم شہر کا منظر
درمیانی قطار: قدیم شہر میں بازار (سوق); دیوار گریہ پر یہودی خواتین
زیریں قطار: کلیسائے مقبرہ مقدس; حرم قدسی شریف، قبۃ الصخرہ اور مسجد اقصٰی کا منظر
معیارثقافتی: ii, iii, vi
حوالہ148
کندہ کاری1981 (5 اجلاس)
خطرے سے دوچار1982–تاحال

قدیم شہر کی تاریخ کو اہم تفصیلات کے ساتھ دستاویزی کیا گیا ہے، خاص طور پر گذشتہ 1500 سالوں میں یروشلم کے پرانے نقشوں میں۔ اس علاقے میں انیسویں صدی کے آخر تک یروشلم کا پورا شہر، پڑوس کے دیہات جیسے سلوان اور یہودیوں کے نئے محلے جیسے مشکنوت شعاننیم جو بعد میں بلدیاتی حدود کا حصہ بن گئے شامل کیا گیا ہے۔

قدیم شہر میں کئی کلیدی مذہبی اہمیت کے حامل کئی مقامات ہیں جیسے حرم قدسی شریف، دیوار گریہ یہود کے لیے، کلیسائے مقبرہ مقدس مسیحیوں کے لیے، قبۃ الصخرہ اور مسجد اقصٰی مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ اسے 1981ء میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا گیا۔

روایتی طور پر قدیم شہر کو چار ناہموار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اگرچہ موجودہ تقسیم صرف انیسویں صدی میں ہی پیش کی گئی تھی۔ [3] موجودہ دور میں قدیم شہر (شمال مشرقی کونے سے گھڑی وار سمت میں) مسلم محلہ، مسیحی محلہ، آرمینیائی محلہ اور یہودی محلہ میں تقسیم ہے۔ قدیم شہر کی یادگار دفاعی دیواریں اور شہر کے دروازے عثمانی سلطان سلیمان اول نے 1535ء–1542ء میں بنوائے تھے۔ [4]

آبادی

ترمیم

قدیم شہر کی موجودہ آبادی زیادہ تر مسلم اور مسیحی محلوں میں رہتی ہے۔ 2007ء کے مطابق کل آبادی 36،965 تھی، 2006ء میں مذہبی گروہوں کی تقسیم کے مطابق 27،500 مسلمان (1967ء میں 17,000 جبکہ 2013ء میں بڑھ کر 30,000، بڑھنے کا رجحان)، 5،681 مسیحی (1967ء میں 6,000) 790 آرمینیائیوں (2011ء تک کم ہوکر 500 رجحان کم ہونا) کو شامل نہیں کیا گیا اور 3,089 یہودی (1967ء میں کوئی بھی نہیں کیونکہ 1948ء کی عرب اسرائیلی جنگ کے بعد اردن نے قدیم شہر پر قبضہ کرنے کے بعد انھیں بے دخل کر دیا تھا، 2013ء میں تقریباً 3،000 کے قریب یشیوا جن میں 1،500 کے قریب طالب علم تھے، بڑھنے کا رجحان) [5][6][7]

سیاسی حیثیت

ترمیم

1948ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران میں قدیم شہر پر اردن نے قبضہ کر لیا تھا اور اس کے تمام یہودی باشندوں کو بے دخل کر دیا تھا۔ 1967ء میں 6 روزہ جنگ میں جس میں حرم قدسی شریف پر دست بدست لڑتے ہوئے دیکھا گیا، اسرائیلی فوج نے مشرقی یروشلم کے باقی حصوں کے ساتھ قدیم شہر پر بھی قبضہ کر لیا اور اس کے بعد اسرائیلی علاقے کے طور پر انھیں شہر کے مغربی حصے کے ساتھ ملا لیا۔ آج اسرائیلی حکومت پورے علاقے کو کنٹرول کرتی ہے، جسے وہ اپنے قومی دار الحکومت کا ایک حصہ سمجھتی ہے۔ تاہم 1980ء کے یروشلم قانون جس مطابق مشرقی یروشلم کو مؤثر طریقے سے اسرائیل میں شامل کر دیا گیا ہے، کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 478 نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ مشرقی یروشلم کو اب عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقے کا ایک حصہ سمجھتی ہے۔ [8][9]

یونیسکو درجہ

ترمیم

1980ء میں اردن نے تجویز پیش کی کہ قدیم شہر کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقام کے طور پر درج کیا جائے۔ [10] 1981ء میں اسے فہرست میں شامل کیا گیا۔ [11] 1982ء میں اردن نے درخواست کی کہ اسے رستخطرے سے دوچار عالمی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ ریاستہائے متحدہ کی حکومت نے اس درخواست کی مخالفت کی، یہ لہتے ہوئے کہ اردن کی حکومت کو اسے نامزد کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اسے اسرائیلی حکومت کی رضامندی کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس نے یروشلم کو موثر طریقے سے کنٹرول کیا ہوا ہے۔ [12] 2011ء میں یونیسکو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس نظریہ کو دہرایا کہ مشرقی یروشلم "مقبوضہ فلسطینی علاقے کا حصہ ہے اور یہ کہ یروشلم کی حیثیت کو مستقل حیثیت سے ہونے والی بات چیت میں حل کیا جانا چاہیے۔" [13]

آثاریات

ترمیم
 
برج اسرائیل

بنی اسرائیل کا دور

ترمیم

پرانے شہر میں ملنے والے اسرائیلی دور میں آٹھویں صدی اور ساتویں صدی قبل مسیح کی شہر کی دیواروں کے دو حصے ہیں، اسرائیل کے ٹاور کے علاقے میں، غالباً ایک دروازے کے وہ حصے بھی شامل ہیں جہاں متعدد پروجیکٹائل پائے گئے تھے، جو یروشلم میں 586 قبل مسیح میں بابل کی بوری کی تصدیق کرتے ہیں۔ [14][15][16] آٹھویں صدی ق م کے اواخر میں دریافت ہونے والی قلعہ بندی کے ایک اور حصے کو "چوڑی دیوار" کا نام دیا گیا تھا، جس طرح اسے کتاب نحمیاہ میں بیان کیا گیا تھا، جو 701 قبل مسیح کے یروشلم کے آشوری محاصرے کے خلاف یروشلم کے دفاع کے لیے بنایا گیا تھا۔ [15][14][17]

 
اکرا قلعے کی ممکنہ باقیات

2015ء میں ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم یروشلم کے وسط میں یونانیوں کے تعمیر کردہ ایک متاثر کن قلعے کی باقیات کو دریافت کیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اکرا قلعے کی باقیات ہیں۔ ٹیم کو وہ سکے بھی ملے جن کا تعلق آنتیوخوس چہارم سے آنتیوخوس ہفتم تک کے زمانے سے ہے۔ اس کے علاوہ انھیں یونانی تیروں کے سر، غلیل، پھینکنے والے پتھر اور دو دستہ صراحیاں بھی ملیں۔ [18]

2018ء میں ماہریں آثار قدیمہ کو حرم قدسی شریف کے 200 میٹر جنوب میں ایک مینڈھے کے سر کے ساتھ 4 سینٹی میٹر لمبی زردوزی سونے کی بالی ملی۔ اسرائیل کے نوادرات اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی عصر ہیلینستی (تیسری یا ابتدائی دوسری صدی قبل مسیح) کے زیورات میں سے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب یروشلم میں کسی کو عصر ہیلینستی کی کوئی طلائی بالی ملے۔ [19]

ہیرودیون دور

ترمیم
 
فریسکو جلانے کے نشانات دکھا رہا ہے، جو دوسرے ہیکل کی تباہی کے وقت کا ہے،

1967ء اور 1983ء کے درمیان میں کی گئی آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران یہودی کوارٹر میں ہیرودیون دور سے متعلق بہت سے ڈھانچے دریافت ہوئے تھے، [20] جو حناہ اعلیٰ کاہن کی رہائش گاہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے۔ [21] اس کے قرب و جوار میں، ہیکل منورہ کی ایک تصویر دریافت ہوئی، اس وقت کھدی ہوئی تھی جب کہ اس کا ماڈل اب بھی مندر میں کھڑا ہے، ایک پلستر والی دیوار میں کندہ ہے۔ [21] یہ محل 70 عیسوی کے رومی محاصرے کے آخری دنوں میں تباہ ہو گیا تھا، جس کا انجام وہی ہوا جو نام نہاد برنٹ ہاؤس، کاتھروس پادری خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک عمارت تھی، جو قریب ہی سے ملی تھی۔ [22][15] 1968ء میں ٹمپل ماؤنٹ کے جنوب مغربی کونے میں ٹرمپیٹنگ پلیس کا نوشتہ پایا گیا اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اس جگہ کو نشان زد کرتا ہے جہاں کاہن سبت اور دیگر یہودی تعطیلات کی آمد کا اعلان کرتے تھے۔ [23]

بازنطینی دور

ترمیم

1970ء کی دہائی میں نیا چرچ (تھیوتوکوس کا نیا چرچ) کی باقیات کی کھدائی کے دوران میں ایک یونانی کا نوشتہ ملا تھا۔ اس میں لکھا ہے: "یہ کام بھی ہمارے سب سے زیادہ متقی شہنشاہ فلاویس جسٹینی نے عطیہ کیا تھا"، قسطنطین کی فراہمی اور دیکھ بھال کے ذریعے، سب سے بزرگ کاہن اور ایبٹ نے رومی دور تصریح تیرہویں سال میں۔ [24][25] شہنشاہ جسٹینین اور نیا چرچ کے اسی ٹھکانے کے نام سے منسوب دوسری کٹوتی تحریر 2017ء میں باب دمشق کے شمال میں ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک زیارتیوں کی سرائے کے کھنڈر میں دریافت ہوئی تھی، جو اس وقت نیا کمپلیکس کی اہمیت کو ثابت کرتی ہے۔ [25][26]

تاریخ

ترمیم
 
سلیمان اول

عہد نامہ قدیم کے مطابق گیارہویں صدی قبل مسیح میں داؤد علیہ السلام کے شہر کی فتح سے قبل یہاں یبوسی قوم آباد تھی۔ عہد نامہ قدیم کے مطابق یہ مضبوط دیواروں کے ساتھ قلعہ بند شہر تھا۔ داؤد علیہ السلام جس قدیم شہر پر حکومت کرتے تھے جسے شہر داؤد (City of David) کہا جاتا ہے، موجودہ شہر کی جنوب مشرق دیواروں کی طرف باب مغاربہ سے باہر تھا۔ داؤد علیہ السلام کے بیٹے سليمان علیہ السلام نے شہر کو وسعت دی۔ فارسی سلطنت کے دور میں 440 قبل مسیح میں نحمیا نے بابل سے واپسی پر شہر کی تعمیر نو کی۔ 41-44 عیسوی میںیہودیہ کے ہیرودیس اغریپا نے ایک نئی دیوار تعمیر کی جسے تیسری دیوار (Third Wall) کہا جاتا ہے۔

مسلمانوں نے خلیفہ دوم عمر بن خطاب کے تحت ساتویں صدی (637 عیسوی) میں یروشلم فتح کیا۔ سوفرونیئس نے شرط رکھی کہ کہ شہر کو صرف مسلمانوں کے خلیفہ عمر بن خطاب کے حوالے کیا جائے گا۔ چنانچہ خلیفہ وقت نے یروشلم کا سفر کیا۔ حضرت عمر نے سوفرونیئس کے ساتھ شہر کا دورہ کیا۔ کلیسائے مقبرہ مقدس کے دورہ کے دوران میں نماز کا وقت آ گیا اور سوفرونیئس نے حضرت عمر کو کلیسا میں نماز پڑھنے کی دعوت دی لیکن حضرت عمر نے کلیسا میں نماز پڑھنے کی بجائے باہر آ کر نماز پڑھی۔ جس کی وجہ یہ بیان کی کہ مستقبل میں مسلمان اسے عذر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کلیسا کو مسجد کے لیے استعمال نہ کریں۔ خلیفہ کی دانشمندی اور دوراندیشی کو دیکھتے ہوئے کلیسا کی چابیاں حضرت عمر کو پیش کی گئیں۔ اس پیشکش کو انکار نہ کرنے کے باعث چابیاں مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کو دے دی گئیں اور انھیں کلیسا کو کھولنے اور بند کرنے کا حکم دیا، آج تک بھی کلیسا کی چابیاں اسی مسلمان خاندان کے پاس ہیں۔ 1193ء میں اس واقعہ کی یاد میں صلاح الدین ایوبی کے بیٹے الافضل بن صلاح الدین نے ایک مسجد تعمیر کروائی جس کا نام مسجد عمر ہے۔ بعد ازاں عثمانی سلطان عبد المجید اول نے اپنے دور میں اس کی تزئین و آرائش بھی کی۔

1099ء میں پہلی صلیبی جنگ کے دوران یہ مغربی مسیحی فوج کے قبضے میں چلا گیا۔ 2 اکتوبر، 1187 کو صلاح الدین ایوبی نے اسے دوبارہ فتح کیا۔ اس نے یہودیوں کو طلب کیا اور شہر میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دی۔

1219ء میں ایوبی خاندان کے سلطان دمشق المعظم عیسی شرف الدین نے شہر کی دیواروں کو مسمار کروا دیا۔1229ء میں یروشلم معاہدہ مصر تک تحت یہ فریڈرک دوم کے ہاتھوں میں چلا گیا، جس نے 1239ء میں دیواریں دوبارہ تعمیر کروائیں، لیکن انھیں امیر کرک نے دوبارہ مسمار کر دیا۔ 1243ء میں یروشلم دوبارہ مسیحیوں کے قبضے میں چلا گیا، جنھوں نے دیواروں کی دوبارہ مرمت کی۔ خوارزمی تاتاریوں نے 1244ء میں شہر پر قبضہ کرنے کے بعد دیواریں ایک بار پھر مسمار کر دیں۔

قدیم شہر کی موجودہ دیواریں سلطنت عثمانیہ کے سلطان سلیمان اول نے تعمیر کروائیں۔ دیواروں کی لمبائی تقریباً 4.5 کلومیٹر (2.8 میل) اور اونچائی میں 5 سے 15 میٹر (16 سے 49 فٹ) کا اضافہ کیا، اس کی موٹائی 3 میٹر (10 فٹ) ہے۔[27]

1980ء میں اردن نے شہر کو یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ بنانے کی تجویز پیش کی۔[28] 1981ء میں اسے فہرست میں شامل کر لیا گیا۔[29]

یروشلم کے محلے

ترمیم
 
مسلم محلہ

قدیم شہر کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو مسلم محلہ، مسیحی محلہ، آرمینیائی محلہ اور یہودی محلہ ہیں۔ ناموں کے باوجود نسلی علیحدگی کا کوئی عملی اصول نہیں تھا، مسلم محلہ میں 30 فیصد اور آرمینیائی محلہ میں 70 فیصد مکانات یہودیوں کو کرائے پر دیے گئے تھے۔ [30]

مسلم محلہ

ترمیم

مسلم محلہ (انگریزی: Muslim Quarter، عربی: حارَة المُسلِمين) قدیم شہر کے شمال مشرقی کونے میں واقع چار محلوں میں سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا محلہ ہے۔ یہ مشرق میں باب اسباط سے شمالی دیوار کے ساتھ حرم قدسی شریف اور مغرب میں مغربی دیوار کے ساتھ باب دمشق تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کی آبادی 2005ء میں 22،000 نفوس پر مشتمل تھی۔ قدیم شہر کے دیگر تین محلوں کی طرح 1929 کے فسادات سے پہلے یہاں بھی مسلم، یہودی اور عیسائوں کی مخلوط آبادی تھی۔[31]

 
مسیحی محلہ

مسیحی محلہ

ترمیم

مسیحی محلہ (انگریزی: Christian Quarter، عربی: حارة النصارى) قدیم شہر کے شمال مغربی کونے میں واقع ہے۔ یہ شمال میں مغربی دیوار کے ساتھ باب جدید سے باب الخلیل تک پھیلا ہوا ہے۔ جنوب میں یہ آرمینیائی محلے اور یہودی محلے سے متصل ہے۔ مشرق میں یہ باب دمشق سے مسلم محلے تک پھیلا ہوا ہے۔ اس محلے میں کلیسائے مقبرہ مقدس بھی موجود ہے جسے زیادہ تر مسیحی مقدس ترین مقام سمجھتے ہیں۔ مسیحی محلے میں تقریباً 40 مسیحی مقدس مقامات ہیں۔ حالانکہ آرمینیائی بھی مسیحی ہیں لیکن ان کا محلہ مسیحی محلہ سے الگ ہے۔ مسیحی محلہ زیادہ تر مذہبی سیاحتی اور تعلیمی عمارتوں پر مشتمل ہے۔

 
آرمینیائی محلہ

آرمینیائی محلہ

ترمیم

آرمینیائی محلہ (انگریزی: Armenian Quarter، (آرمینیائی: Հայկական Թաղամաս)‏، Haygagan T'aġamas, عربی: حارة الأرمن) قدیم شہر کے چار محلوں میں سب سے چھوٹا ہے۔ حالانکہ آرمینیائی بھی مسیحی ہیں لیکن ان کا محلہ مسیحی محلہ سے الگ ہے۔ 1948ء عرب اسرائیل جنگ کے بعد چاروں محلے اردن کے زیر انتطام آ گئے۔

1967ء کی 6 روزہ جنگ کے نتیجے میں یروشلم اسرائیل کے زیر تسلط آ گیا۔ 1967ء کی جنگ کے دوران میں آرمینیائی خانقاہ کے اندر پائے جانے والے دو بم پھٹ نہ سکے جنہیں ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں 3،000 سے زائد آرمینیائی یروشلم میں مقیم ہیں جن میں سے 500 آرمینیائی محلہ میں رہتے ہیں۔[32][33]

 
یہودی محلہ

یہودی محلہ

ترمیم

یہودی محلہ (انگریزی: Jewish Quarter، عبرانی: הרובע היהודי‎، HaRova HaYehudi، عام مکینوں کی بول چام میں HaRova، عربی: حارة اليهود) دیوار بند شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہے۔ یہ جنوب میں باب صیہون سے مغرب میں آرمینیائی محلہ تک اور مشرق میں مغربی دیوار اور کوہ ہیکل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہودی محلہ بھرپور تاریخ مقام ہے اور یہاں آٹھویں صدی قبل مسیح سے تقریباً مسلسل یہودی آباد ہیں۔[34][35][36][37][38][39] 1948ء عرب اسرائیل جنگ کے بعد یہ اردن کے زیر انتطام آ گیا، لیکن 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے بعد یہ اسرائیل کے قبضے میں چلا گیا۔ اس کے چند ہی دنوں بعد اسرائیلی حکام مراکشی محلہ کے انہدام کا حکم دے دیا اور وہاں مقیم لوگوں کو زبردستی دوسری جگہ منتقل کر دیا تا کہ عوام کو دیوار گریہ تک کی رسائی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مراکشی محلہ

ترمیم
 
مراکشی محلہ

مراکشی محلہ (انگریزی: Moroccan Quarter / Mughrabi Quarter) [40] (عربی: حارَة المَغارِبة، عبرانی: שכונת המוגרבים‎‎، Sh'khunat HaMughrabim) قدیم یروشلم جنوب مشرقی کونے میں ایک 770 سال پرانا محلہ تھا۔ جو مشرق میں مغربی دیوار (جسے دیوار گریہ بھی کہا جاتا ہے) اور حرم قدسی شریف سے متصل تھا۔ اس کے جنوب میں باب مغاربہ (مراکش کو عربی میں مغرب کہا جاتا ہے) اور مغرب میں یہودی محلہ واقع تھا۔ یہ مسلم محلہ کی توسیع تھی جسے صلاح الدین ایوبی کے بیٹے نے بارہویں صدی میں بنوایا۔[41]

1967ء کی چھ روزہ جنگ کے بعد یروشلم اسرائیل کے قبضے میں چلا گیا۔ اس کے چند ہی دنوں بعد اسرائیلی حکام مراکشی محلہ کے انہدام کا حکم دے دیا اور وہاں مقیم لوگوں کو زبردستی دوسری جگہ منتقل کر دیا تا کہ عوام کو دیوار گریہ تک کی رسائی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔[42]

دروازے

ترمیم

صلیبی جنگوں تک لاطینی مملکت یروشلم کے تحت یروشلم کے چار دروازے تھے جو ہر ایک سمت میں تھے۔ موجودہ دیوار سلطنت عثمانیہ کے سلطان سلیمان اول کے تعمیر کروائی جس کے گیارہ دروازے ہیں، جن میں سے سات کھلے جبکہ چار بند کر دیے گئے ہیں۔ 1887ء تک ہر دروازہ فجر کے وقت کھولا جاتا تھا اور مغرب کے وقت بند کر دیا جاتا تھا۔

کھلے دروازے

ترمیم

باب جدید

ترمیم
 
باب جدید

باب جدید (انگریزی: New Gate; عربی: باب الجديد) (عبرانی: השער החדשہاشعار ہیکہداش)[43] قدیم یروشلم کا حصار کی ہوئی دیواروں میں سب سے نیا دروازہ ہے۔ باب جدید عثمانی انتظامیہ کی طرف سے استعمال کیا جانے والا نام تھا۔ اسے مقامی عرب لوگ باب سلطان عبد الحمید یا باب سلطان بھی کہتے تھے کیونکہ اس کی تعمیر کا حکم عثمانی سلطان عبدالحمید ثانی نے دیا تھا۔[44]

باب دمشق

ترمیم
 
باب دمشق

باب دمشق (انگریزی: Damascus Gate، عربی: باب العامود / باب دمشق / باب نابلس، عبرانی: שַׁעַר שְׁכֶם‎‎، Sha'ar Sh'khem) قدیم یروشلم شہر کے مرکزی داخلی راستوں میں سے ایک ہے۔۔[45] اس کا عبرانی نام عبرانی: שַׁעַר שְׁכֶם‎‎ جس کے معنی باب شكيم(Shechem Gate) یا باب نابلس (Nablus Gate) ہیں، شكيم نابلس کا قدیم نام ہے۔ اس کے عربی نام باب النصر (عربی: باب النصر) اور باب عامود (عربی: باب العامود) ہیں۔[46] باب دمشق اس کی موجودہ شکل میں سلطنت عثمانیہ کے سلطان نے سلیمان اول نے 1537ء میں بنوایا تھا۔[46]

باب ساہرہ

ترمیم
 
باب ساہرہ

باب ساہرہ (انگریزی: Herod's Gate، عبرانی: שער הפרחים کلمہ نویسی: Sha'ar HaPerachim ترجمہ: پھولوں کا دروازہ، عربی: باب الساهرة) قدیم یروشلم کا ایک دروازہ ہے۔ یہ مسلم محلہ سے متصل اور باب دمشق کے نزدیک واقع ہے۔ اس کا نام ہیرودیس عظیم کی مناسبت سے باب ہیرودیس (Herod's Gate) بھی ہے۔

باب اسباط

ترمیم
 
باب اسباط

باب اسباط (انگریزی: Lions' Gate / St. Stephen's Gate / Sheep Gate، عبرانی: שער האריות‎ Sha'ar Ha'Arayot، عربی: باب الأسباط) قدیم یروشلم کے سات کھلے دروازوں میں سے ایک ہے۔ مشرقی دیوار میں واقع عیسیٰ علیہ السلام کے قید خانہ سے مقام مصلوب کے راہ غم کا ابتدائی مقام ہے۔ دروازے کے اوپر چار چیتے جنہیں اکثر غلطی سے شیر تصور کیا جاتا ہے، جنہیں 1517ء میں سلیمان اول کے دور میں سلطنت عثمانیہ کی مملوک کو شکست دینے کی خوشی میں نصب کیا گیا تھا۔

روایات کے مطابق سلیمان اول کے پیشرو سلیم اول نے خواب دیکھا کہ اس کے شہر کو ہموار کرنے کے منصوبے کی وجہ سے شیر اسے کھا جائیں گے اور اس کی جان شہر کے گرد ایک فصیل بنانے کے وعدے سے بچی۔ یہی وجہ یروشلم کی علامت شیر کی بنیاد بنی۔[47] تاہم کتاب مقدس کے زمانے سے مملکت یہوداہہ کے دار الحکومت یروشلم کی علامت شیر تھی۔ (پیدائش 49:9) [48]

باب مغاربہ

ترمیم
 
باب مغاربہ

باب مغاربہ یا مراکشی دروازہ (انگریزی: Dung Gate، عبرانی: שַׁעַר הַאַשָּׁפוּת‎‎ Sha'ar Ha'ashpot، عربی: باب المغاربة) قدیم یروشلم کے دروازوں میں سے ایک ہے۔ دروازہ قدیم شہر کے جنوب مشرقی کونے میں حرم قدسی شریف کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ مغربی دیوار سے قریب ترین دروازہ ہے اور گاڑیوں کی امد و رفت کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔

دروازے کا عربی نام باب مغاربہ کی وجہ یہ ہے کہ یہ دروازہ مراکشی محلہ جس کا عربی نام (عربی: حارَة المَغارِبة) تھا کے نام پر ہے۔ یاد رہے کہ عربی میں مراکش کو (عربی: المغرب) کہا جاتا ہے۔ جبکہ مراکش (شہر) اس کا ایک شہر ہے۔ دروازے کا عبرانی نام (عبرانی: שַׁעַר הַאַשָּׁפוּת‎‎ Sha'ar Ha'ashpot) کتاب نحمیاہ (3:13-14) میں ملتا ہے۔ لیکن شاید یہ دروازہ اپنے قدیم مقام پر نہ ہو۔

باب صیہون

ترمیم
 
باب صیہون

باب صیہون (انگریزی: Zion Gate، عبرانی: שַׁעַר צִיּוֹן‎‎، Shaar Zion، عربی: باب صیہون) جسے عربی میں باب یہودی محلہ (عربی: باب حارة اليهود) اور باب نبی داؤد (عربی: باب النبي داود) بھی کہا جاتا ہے، قدیم یروشلم کے سات کھلے دروازوں میں سے ایک ہے۔[49]

باب الخلیل

ترمیم
 
باب الخلیل

باب الخلیل یا باب یافا یا باب داؤد (انگریزی: Jaffa Gate، عبرانی: שער יפו‎، Sha'ar Yafo; عربی: باب الخليل ("Hebron Gate") / باب محراب داود / باب داود) قدیم یروشلم کے سات کھلے دروازوں میں سے ایک ہے۔ باب یافا اور شارع یافا دونوں قدیم بندرگاہ یافا کے نام پر ہیں۔ یافا وہ بندرگاہ ہے جہاں یونس/یوناہ نے اپنے بحری سفر پر روانہ ہوئے، [50] اور زائرین مقدس شہر کے لیے اس بندرگاہ پر اترتے تھے۔ عربی نام باب الخلیل ابراہیم سے منسوب ہے جو فلسطین کے شہر الخلیل میں مدفون ہیں۔

بند دروازے

ترمیم
 
ابواب خولدا

بند تاریخی دروازے، سنہری دروازے کے علاوہ تین پر مشتمل ہیں جو کم از کم جزوی طور پر محفوظ ہیں (جنوبی دیوار میں یک محرابی دروازہ، سہ محرابی دروازہ اور دو محرابی دروازہ)۔ ماہرین آثار قدیمہ نے کئی دیگر دروازے بھی دریافت کیے جن کے صرف آثار باقی ہیں۔ جبل صہیون پر ایسنس نامی دروازہ، قلعہ کے جنوب میں ہیرودیس کے شاہی محل کا دروازہ، انیسویں صدی کی مبہم باقیات کا جنازے کا دروازے (باب الجنائز) کے نام سے شناخت اور باب براق جو سنہری دروازے کے جنوب میں واقع ہے۔ [51]

نام عبرانی عربی تفصیل دور مقام
باب رحمت Sha'ar HaRahamim (שער הרחמים) (باب الرحمة) باب رحمت، ابدی زندگی کا دروازہ، 1541ء میں بند کیا گیا۔ چھٹی صدی مشرقی طرف کا وسط
یک محرابی دروازہ دروازہ زیر زمین علاقے کی طرف جاتا ہے حرم قدسی شریف مصلی مروانی دورِ ہیرودیس حرم قدسی شریف کی مغربی دیوار
دو محرابی دروازہ دورِ ہیرودیس حرم قدسی شریف کی مغربی دیوار
ابواب خولدا سہ محرابی دروازہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ یہ تین محرابوں پر مشتمل ہے۔ دورِ ہیرودیس حرم قدسی شریف کی مغربی دیوار

مقدس مقامات

ترمیم

مسلم مقدس مقامات

ترمیم

مسجد اقصٰی

ترمیم
 
مسجد اقصی

مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول اور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ مقامی مسلمان اسے المسجد الاقصیٰ یا حرم قدسی شریف (عربی: الحرم القدسی الشریف) کہتے ہیں۔ یہ مشرقی یروشلم میں واقع ہے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔ یہ یروشلم کی سب سے بڑی مسجد ہے جس میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے صحن میں بھی ہزاروں افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ 2000ء میں الاقصیٰ انتفاضہ کے آغاز کے بعد سے یہاں غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع ہے۔

 
قبۃ الصخرۃ

جب حضرت عمر فاروق رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے دور میں مسلمانوں نے بیت المقدس فتح کیا تو حضرت عمر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ نے شہر سے روانگی کے وقت صخرہ اور براق باندھنے کی جگہ کے قریب مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا جہاں انھوں نے اپنے ہم راہیوں سمیت نماز ادا کی تھی۔ یہی مسجد بعد میں مسجد اقصٰی کہلائی کیونکہ قرآن مجید کی سورہ بنی اسرائیل کے آغاز میں اس مقام کو مسجد اقصٰی کہا گیا ہے۔ اس دور میں بہت سے صحابہ نے تبلیغ اسلام اور اشاعت دین کی خاطر بیت المقدس میں اقامت اختیار کی۔ خلیفہ عبد الملک بن مروان نے مسجد اقصٰی کی تعمیر شروع کرائی اور خلیفہ ولید بن عبد الملک نے اس کی تعمیر مکمل کی اور اس کی تزئین و آرائش کی۔ عباسی خلیفہ ابو جعفر منصور نے بھی اس مسجد کی مرمت کرائی۔ پہلی صلیبی جنگ کے بعد جب مسیحیوں کا بیت المقدس پر قبضہ ہو گیا تو انھوں نے مسجد اقصٰی میں بہت رد و بدل کیا۔ انھوں نے مسجد میں رہنے کے لیے کئی کمرے بنا لیے اور اس کا نام معبد سلیمان رکھا، نیز متعدد دیگر عمارتوں کا اضافہ کیا جو بطور جائے ضرورت اور اناج کی کوٹھیوں کے استعمال ہوتی تھیں۔ انھوں نے مسجد کے اندر اور مسجد کے ساتھ ساتھ گرجا بھی بنا لیا۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نے 1187ء میں فتح بیت المقدس کے بعد مسجد اقصٰی کو مسیحیوں کے تمام نشانات سے پاک کیا اور محراب اور مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا۔

قبۃ الصخرۃ

ترمیم

قبۃ الصخرۃ (Dome of the Rock) یروشلم/بیت المقدس میں مسجد اقصی کے قریب موجود ایک تاریخی چٹان کے اوپر سنہری گنبد کا نام ہے۔ یہ ہشت پہلو عمارت پچھلی تیرہ صدیوں سے دنیا کی خوبصورت ترین عمارتوں ميں شمار ہو رہی ہے۔ یہ حرم قدسی شریف کا ایک حصہ ہے۔ مسیحی اور یہودی اسے (Dome of the Rock) کہتے ہیں۔ عربی میں قبۃ کا مطلب گنبد اور الصخرۃ کا مطلب چٹان ہے۔

630ء میں خلیفہ عمر بن الخطاب نے بیت المقدس کو فتح کرنے کے بعد اس علاقے کو صاف کیا اور چٹان واضح ہوئی (اور اس کے ساتھ مسجد اقصی ہے جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے) جبکہ اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان نے 685ء اور 691ء کے درمیان میں کثیر سرمائے سے چٹان کے اوپر گنبد تعمیر کرایا جو فن تعمیر کا ایک عظیم اور زندہ شاہکار ہے۔ دنیا اسی گنبد کو قبۃ الصخرہ کے نام سے جانتی ہے۔

 
مسجدِ اقصیٰ کے قریب قبہ معراج، جہاں سے سفرِ معراج کی ابتدا ہوئی

قبہ معراج

ترمیم

قبہ معراج یا گنبد معراج (انگریزی: Dome of the Ascension; عربی: قبة المعراج Qubbat al-Miraj; عبرانی: כִּיפָּת הַעֲלִיָּיה‎‎ Kippat Ha'Aliyah) اسلامی روایات کے مطابق یہ حرم قدسی شریف میں وہ مقام ہے جہاں سے محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم معراج پر روانہ ہوئے۔

مسجد عمر (یروشلم)

ترمیم
 
مسجد عمر (یروشلم)

مسجد عمر (Mosque of Omar) (عربی: مسجد عمر بن الخطاب) یروشلم میں کلیسائے مقبرہ مقدس کے جنوبی صحن کے سامنے واقع ہے۔ 637ء میں مسلم افواج کی یروشلم کی فتح کے وقت سوفرونیئس نے شرط رکھی کہ کہ شہر کو صرف مسلمانوں کے خلیفہ عمر بن خطاب کے حوالے کیا جائے گا۔ چنانچہ خلیفہ وقت نے یروشلم کا سفر کیا۔ حضرت عمر نے سوفرونیئس/ Sophronius کے ساتھ شہر کا دورہ کیا۔ کلیسائے مقبرہ مقدس کے دورہ کے دوران میں نماز کا وقت آ گیا اور سوفرونیئس نے حضرت عمر کو کلیسا میں نماز پڑھنے کی دعوت دی لیکن حضرت عمر نے کلیسا میں نماز پڑھنے کی بجائے باہر آ کر نماز پڑھی۔ جس کی وجہ یہ بیان کی کہ مستقبل میں مسلمان اسے عذر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کلیسا کو مسجد کے لیے استعمال نہ کریں۔

خلیفہ کی دانشمندی اور دوراندیشی کو دیکھتے ہوئے کلیسا کی چابیاں حضرت عمر کو پش کی گئیں۔ اس پیشکش کو انکار نہ کرنے کے باعث چابیاں مدینہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کو دے دی گئیں اور انھیں کلیسا کو کھولنے اور بند کرنے کا حکم دیا، آج تک بھی کلیسا کی چابیاں اسی مسلمان خاندان کے پاس ہیں۔

1193ء میں اس واقہ کی یاد میں صلاح الدین ایوبی کے بیٹے الافضل بن صلاح الدین نے میں ایک مسجد تعمیر کروائی جس کا نام مسجد عمر ہے۔ بعد ازاںعثمانی سلطان عبد المجید اول نے اپنے دور میں اس کی تزئین و آرائش بھی کی۔

قبہ سلسلہ

ترمیم
 
قبہ سلسلہ

قبہ سلسلہ یا گنبد زنجیر (انگریزی: Dome of the Chain) (عربی: قبة السلسلة) قدیم یروشلم میں قبۃ الصخرۃ کے نزدیک ایک علاحدہ گنبد ہے۔ یہ حرم قدسی شریف کے قدیم ترین عمارتی ڈھانچوں میں سے ایک ہے۔ یہ کوئی مسجد یا مزار نہیں ہے لیکن یہ نماز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔[52]

روایات کے مطابق اس مقام پر داؤد کے بیٹے سلیمان نے جنت سے زمین تک ایک زنجیر معلق کی تھی۔ کسی تنازع کی صورت میں سچا شخص اسے تھام لیتا تھا مگر یہ جھوٹے شخص کی پہنچ سے دور ہو جاتی تھی۔[53]

اسلامی روایات کے مطابق روز قیامت پارسا اس زنجیر سے جنت جا سکیں گے جبکہ یہ گنہگاروں کو روک دے گی۔[54]

قبہ نبی

ترمیم
 
قبہ نبی

قبہ نبی یا گنبد نبی (انگریزی: Dome of the Prophet; عربی: فبة النبي‎) جسے قبہ جبرائیل یا گنبد جبرائیل (انگریزی: Dome of Gabriel; عربی: قبة جبرائيل) بھی کہا جاتا ہے، یہ حرم قدسی شریف میں قبہ معراج کے نزدیک ایک علاحدہ گنبد ہے۔ یہ قبۃ الصخرۃ کے نزدیک عثمانیوں کے بنائے جانے والے تین گنبدوں میں سے ایک ہے۔[55]

اصل قبہ نبی یروشلم کے عثمانی گورنرمحمد بے نے 1538ء میں تعمیر کروایا۔[56][57] تاہم اس کی تعمیر نو 1620ء سلیمان ثانی کے دور میں یروشلم کے عثمانی گورنر فاروق بے نے کی۔ گنبد آج زیادہ تر 1620ء کی بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔[58]

اسللامی تاریخدانوں خاص کر جلال الدین سیوطی کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے معراج پر جانے سے قبل انبیا اور فرشتوں کی امامت کی تھی۔ عثمانی دور میں یہاں ہر رات دیا روشن کیا جاتا تھا۔

مصلی مروانی

ترمیم
 
مصلی مروانی

مصلی مروانی (عربی: المصلى المرواني) جسے اصطبل سلیمان (Solomon's Stables) (عبرانی: אורוות שלמה‎) بھی کہا جاتا ہے ایک زیر زمین جگہ ہے جو اب ایک مسلم عبادت گاہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ حرم قدسی شریف میں مسجد اقصیٰ سے نیچے جانے والی سیڑھیوں پر واقع ہے۔

قبہ خلیلی

ترمیم
 
قبہ خلیلی

قبہ خلیلی یا گنبد خلیلی (انگریزی: Dome of al-Khalili; عربی: فبة الخلیلی‎) حرم قدسی شریف میں قبۃ الصخرۃ کے شمال میں ایک چھوٹی گنبد والی عمارت ہے۔

یہ عمارت اٹھارویں صدی میں عثمانیوں نے اپنے فلسطین پر حکومت کے دوران میں فلسطینی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد الخلیلی کی مناسبت سے تعمیر کی۔[59]

قبہ یوسف

ترمیم
 
قبہ یوسف

قبہ یوسف یا گنبد یوسف (انگریزی: Dome of Yusuf; عربی: فبة یوسف‎) حرم قدسی شریف میں قبۃ الصخرۃ کے جنوب میں علاحدہ گنبد ہے۔ اسے سب سے پہلے بارہویں صدی میں صلاح الدین ایوبی نے تعمیر کروایا، جبکہ اس کے بعد کئی بار اس کی مرمت ہو چکی ہے۔[60][61][62]

اس پر دو کتبے موجود ہیں ایک بارہویں صدی جس ہر صلاح الدین کا نام اور تاریخ 1191 درج ہے، جبکہ دوسرا سترہویں صدی کا ہے جس پر یوسف آغا کا نام جو غالبا یروشلم کا عثمانی گورنر تھا اور تاریخ 1681 درج ہے۔[60][63][64]

یہودی مقدس مقامات

ترمیم

یہودیوں کے نزدیک کوہ کنیسہ (Temple Mount) (مسلم حرم قدسی شریف اور بیت المقدس) جس پر سب سے پہلے عبرانی کتاب مقدس کے مطابق سليمان علیہ السلام [65] نے پہلا معبد جسے ہیکل سلیمانی بھی کہا جاتا ہے 957 قبل مسیح میں بنوایا۔[66] کئی مقامات مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان یکساں مقدس ہونے کی وجہ سے شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل موجودہ دور کے یہودی مقدس مقامات کی فہرست ہے۔

 
دیوارِ گریہ، جہاں آکر رونا یہودیوں کے نزدیک مذہبی فرائض میں سے ایک ہے

دیوار گریہ

ترمیم

دیوار گریہ جسے مغربی دیوار (عبرانی:הכותל המערבי) بھی کہا جاتا ہے، قدیم شہر یروشلم میں واقع یہودیوں کی اہم مذہبی یادگار ہے۔ یہودیوں کے بقول 70ء کی تباہی سے ہیکل سلیمانی کی ایک دیوار کا کچھ حصہ بچا ہوا ہے جہاں دو ہزار سال سے یہودی زائرین آ کر رویا کرتے تھے اسی لیے اسے "دیوار گریہ" کہا جاتا ہے جبکہ مسلمان اس کو دیوارِ براق کہتے ہیں۔

یہودی مذہب کے مطابق یہ دیوار مقدس معبد کی باقیات میں سے ہے اور اسی لیے یہودیت کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ یہودیوں کے لیے زیارت گاہ ہے۔ اس کے قریب ہی یہودیوں کا مقدس ترین سینا گوگ ہے، جس کو بنیادی پتھر کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہودی ربیوں کے مطابق اس مقدس پتھر پر، کوئی یہودی پیر نہیں رکھ سکتا اور جو ایسا کرتا ہے، عذاب میں مبتلا ہوجاتا ہے بہت سے یہودیوں کے مطابق وہ تاریخی چٹان جس پر قبۃ الصخرۃ واقع ہے، مقدس بنیادی پتھر ہے۔[67] جبکہ کچھ یہودیوں کے عقیدے کے مطابق یہ مقدس بنیادی پتھر دیوارِ گریہ کے بالکل مخالف سمت میں واقع الکاس آبشار کے نزدیک ہے۔[68] یہ مقام مقدس ترین مقام تھا، جب مقدس معبد قائم تھا۔ یہودی روایات کے مطابق دیوارِ گریہ کی تعمیر داؤد نے کی تھی اور موجودہ دیوارِ گریہ اُسی دیوار کی بنیادوں پر قائم کی گئی تھی، جس کی تاریخ ہیکل سلیمانی سے جاملتی ہے۔[69]

مغربی دیوار سرنگ

ترمیم

مغربی دیوار سرنگ (Western Wall Tunnel) (عبرانی: מנהרת הכותל‎، کلمہ نویسی: Minheret Hakotel) مغربی دیوار (دیوار گریہ) کی مکمل لمبائی کو بے نقاب کرنے والی ایک زیر زمین سرنگ ہے۔ سرنگ مغربی دیوار سے ملحق اور قدیم یروشلم شہر کی عمارتوں کے تحت واقع ہے۔ مغربی دیوار کا کھلی فضا میں حصہ تقریباً 60 میٹر (200 فٹ) طویل ہے جبکہ، اس کا زیادہ تر حصہ زیر زمین ہے۔ سرنگ دیوار کے اضافی حصہ جو 485 میٹر (1،591 فٹ) لمبا ہے، تک رسائی دیتی ہے۔

 
تیفیریت اسرائیل کنیسہ

تیفیریت اسرائیل کنیسہ

ترمیم

تیفیریت اسرائیل کنیسہ (انگریزی: Tiferet Yisrael Synagogue؛ عبرانی: בית הכנסת תפארת ישראל‎) انیسویں اور بیسویں صدی کے درمیان میں قدیم یروشلم کا سب سے شاندار کنیسہ تھا۔ اسے 1948ء کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد تباہ کر دیا گیا تھا۔ 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے بعد اسرائیلی انتطامیہ نے کھنڈر کے طور پر ہی رکھا۔

کنیسہ خرابا

ترمیم
 
کنیسہ خرابا

کنیسہ خرابہ (انگریزی: בית הכנסת החורבה، عبرانی: בית הכנסת החורבה‎، کلمہ نویسی: Beit ha-Knesset ha-Hurba، لفظی معنی۔ "برباد کنیسہ") قدیم یروشلم کے یہودی محلہ میں ایک تاریخی کنیسہ ہے۔

1948ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران میں اسے تباہ کر دیا گیا تھا، تاہم 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے بعد یروشلم پر اسرائیلی کنٹرول/قبضہ کے بعد 2010ء میں از سر نو تعمیر کیا گیا۔

چار سفاردی کنیسہ جات

ترمیم
 
چار سفاردی کنیسہ جات

چار سفاردی کنیسہ جات (Four Sephardic Synagogues) قدیم یروشلم کے یہودی محلہ میں واقع ہیں۔ یہ چار کینساوں کا ایک مجموعہ ہے جو مختلف ادوار میں تعمیر کیے گئے، جنہیں سفاردی یہودیوں کی مذہبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے تھے، جن میں ہر ایک مختلف رسومات کے لیے ہے۔

  یوحنان بین زکائی کنیسہ (Yochanan ben Zakai Synagogue)

  استمبولی کنیسہ (Istanbuli Synagogue)

  نبی الیاہو کنیسہ (Eliahu Ha'navi Synagogue)

  امتسائی کنیسہ (Emtsai Synagogue)

مسیحی مقدس مقامات

ترمیم

کلیسائے مقبرہ مقدس

ترمیم
 
کلیسائے مقبرہ مقدس

کلیسائے مقبرہ مقدس (Church of the Holy Sepulchre) (عربی: كنيسة القيامة، kanīssat al Qi'yāma; (لاطینی: ecclesia Sancti Sepulchri)‏; عبرانی: כנסיית הקבר הקדוש‎، Knesiyat HaKever HaKadosh) ((آرمینیائی: Սուրբ Յարութեան տաճար)‏، Surb Harut’ian tačar; یونانی: Ναός της Αναστάσεως، Naós tēs Anastáseōs) قدیم یروشلم کے مسیحی محلہ میں ایک کلیسا ہے۔[70]

راہ غم

ترمیم
 
راہ غم

راہ غم یا راہ درد یا ویا دولوروسا (Via Dolorosa) (لاطینی، "Way of Grief"، "Way of Sorrows"، "Way of Suffering" or simply "Painful Way") (عربی: طريق الآلام) قدیم یروشلم میں دو حصوں میں منقسم ایک گلی ہے، جہاں یسوع مسیح قید خانے سے اپنی صلیب اٹھا کر چلتے ہوئے مقام مصلوبیت پر آئے۔ راستے کی لمبائی تقریباً 600 میٹر (2،000 فٹ) ہے۔ مقام مصلوبیت پر اب کلیسائے مقبرہ مقدس قائم ہے۔ موجودہ راستے پر نو جگہ پر اسٹیشن صلیب نشان زدہ ہیں۔ اسٹیشن صلیب سے مراد وہ مقامات ہیں جہاں یسوع مسیح صلیب اٹھا کر چلتے ہوئے رکے یا گرے۔ پندرہویں صدی کے آواخر سے اسٹیشنوں کی تعداد چودہ ہے، جس میں نو راہ غم پر جبکہ پانچ کلیسائے مقبرہ مقدس کے اندر ہیں۔[71]

نجات دہندہ کا لوتھری کلیسا

ترمیم
 
کلیسا نجات دہندہ

نجات دہندہ کا لوتھری کلیسا (Lutheran Church of the Redeemer) قدیم یروشلم میں قائم ہونے والا دوسرا لوتھری (پروٹسٹنٹ) کلیسا ہے (جبکہ پہلا کلیسا مسیح ہے جو باب یافا کے قریب ہے)۔

سینٹ جیمز کلیسا

ترمیم
 
سینٹ جیمز کلیسا

سینٹ جیمز کلیسا (Cathedral of St. James, Jerusalem) ((آرمینیائی: Սրբոց Յակոբեանց Վանք Հայոց)‏) قدیم یروشلم میں بارہویں صدی کا آرمینیائی محلہ میں ایک آرمینیائی کلیسا ہے۔

سینٹ توروس کلیسا

ترمیم
 
سینٹ توروس کلیسا

سینٹ توروس کلیسا (St. Toros Church) قدیم یروشلم میں آرمینیائی محلہ میں واقع ہے۔ یہ سینٹ جیمز کلیسا کے برابر میں واقع ہے۔ اس میں آرمینیوں کی طرف سے 4،000 سے زیادہ قدیم مسودات رکھے گئے ہیں۔[72]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Old City of Jerusalem and its Walls"۔ یونیسکو۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2014 
  2. Teddy Kollek (1977)۔ "Afterword"۔ $1 میں John Phillips۔ A Will to Survive – Israel: the Faces of the Terror 1948-the Faces of Hope Today۔ Dial Press/James Wade۔ about 225 acres 
  3. Yehoshua Ben-Arieh (1984)۔ Jerusalem in the 19th Century, The Old City۔ Yad Izhak Ben Zvi & St. Martin's Press۔ صفحہ: 14۔ ISBN 0-312-44187-8 
  4. Eliyahu Wager (1988)۔ Illustrated guide to Jerusalem۔ Jerusalem: The Jerusalem Publishing House۔ صفحہ: 138 
  5. "Jerusalem The Old City: Urban Fabric and Geopolitical Implications" (PDF)۔ International Peace and Cooperation Center۔ 2009۔ 28 ستمبر 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  6. Bracha Slae (13 جولائی 2013)۔ "Demography in Jerusalem's Old City"۔ The Jerusalem Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2015 
  7. Gray Beltran (9 مئی 2011)۔ "Torn between two worlds and an uncertain future"۔ Columbia Journalism School۔ 30 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2015 
  8. East Jerusalem: Key Humanitarian Concerns آرکائیو شدہ 2013-07-21 بذریعہ وے بیک مشین United Nations Office for the Coordination of Humanitarian Affairs occupied Palestinian territory. دسمبر 2012
  9. Eyāl Benveniśtî (2004)۔ The international law of occupation۔ Princeton University Press۔ صفحہ: 112–13۔ ISBN 978-0-691-12130-7 
  10. Advisory Body Evaluation (PDF file)
  11. "Report of the 1st Extraordinary Session of the World Heritage Committee"۔ Whc.unesco.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2013 
  12. "Justification for inscription on the List of World Heritage in Danger, 1982: Report of the 6th Session of the World Heritage Committee"۔ Whc.unesco.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2013 
  13. "UNESCO replies to allegations"۔ UNESCO۔ 15 جولائی 2011۔ The Old City of Jerusalem is inscribed on the World Heritage List and the List of World Heritage in Danger. UNESCO continues to work to ensure respect for the outstanding universal value of the cultural heritage of the Old City of Jerusalem. This position is reflected on UNESCO’s official website (www.unesco.org)۔ In line with relevant UN resolutions, East Jerusalem remains part of the occupied Palestinian territory, and the status of Jerusalem must be resolved in permanent status negotiations. 
  14. ^ ا ب Hillel Geva (2003)۔ "Western Jerusalem at the end of the First Temple Period in Light of the Excavations in the Jewish Quarter"۔ $1 میں Vaughn, Andrew G، Killebrew, Ann E۔ Jerusalem in Bible and archaeology: the First Temple period۔ Society of Biblical Literature۔ صفحہ: 183–208۔ ISBN 978-1-58983-066-0 
  15. ^ ا ب پ Hillel Geva (2010)۔ Jewish Quarter Excavations in the Old City of Jerusalem. Volume IV: The Burnt House of Area B and Other Studies (Abstract)۔ Israel Exploration Society۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 ستمبر 2020 – Harvard University website, the Shelby White and Leon Levy Program for Archaeological Publications سے 
  16. Murphy-O'Connor (2008)، pp. 76–78
  17. Murphy-O'Connor (2008), p. 76, Fig. 1/3 (p.10)
  18. Jerusalem Dig Uncovers Ancient Greek Citadel
  19. In find of ancient gold earring, echoes of Greek rule over Jerusalem
  20. Murphy-O'Connor (2008)، pp. 80–82
  21. ^ ا ب Palatial Mansion، Carta Publishing House, Jerusalem. Accessed 9 ستمبر 2020.
  22. Murphy-O'Connor (2008), p. 80
  23. "Were There Jewish Temples on Temple Mount? Yes"۔ Haaretz (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2022 
  24. Greek building inscription with a cross
  25. ^ ا ب Outside Jerusalem’s Old City, a once-in-a-lifetime find of ancient Greek inscription
  26. Important ancient inscription unearthed near the Damascus Gate in Jerusalem
  27. Heike Zaun-Goshen۔ "Keys to the Treasure Trove – Jerusalem's Old City Gates"۔ دی جروشلم پوسٹ۔ 29 اپریل 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2007 
  28. Advisory Body Evaluation (PDF file)
  29. "Report of the 1st Extraordinary Session of the World Heritage Committee"۔ Whc.unesco.org۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2013 
  30. Menachem Klein, 'Arab Jew in Palestine,' Israel Studies، Vol. 19, No. 3 (Fall 2014)، pp. 134-153 p.139
  31. "שבתי זכריה עו"ד חצרו של ר' משה רכטמן ברחוב מעלה חלדיה בירושלים העתיקה"۔ Jerusalem-stories.com۔ 02 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2013 
  32. Հայաստան սփյուռք [Armenia Diaspora] (بزبان آرمینیائی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2015 
  33. Առաքելական Աթոռ Սրբոց Յակովբեանց Յերուսաղեմ [Armenian Patriarchate of Jerusalem (literally "Apostolic See of St. James in Jerusalem")] (بزبان آرمینیائی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2015 
  34. University of Cape Town, Proceedings of the Ninth Annual Congress, South African Judaica Society 81(1986) (referencing archaeological evidence of "Israelite settlement of the Western Hill from the 8th Century BCE onwards")۔
  35. Simon Goldhill, Jerusalem: City of Longing 4 (2008) (conquered by "Early Israelites" after the "ninth century B.C.")
  36. William G. Dever & Seymour Gitin (eds.)، Symbiosis, Symbolism, and the Power of the Past: Canaan, Ancient Israel, and Their Neighbors from the Late Bronze Age Through Roman Palaestina 534 (2003) ("in the 8th-7th centuries B.C.E.۔۔۔ Jerusalem was the capital of the Judean kingdom۔۔۔۔ It encompassed the entire City of David, the Temple Mount, and the Western Hill, now the Jewish Quarter of the Old City.")
  37. John A. Emerton (ed.)، Congress Volume, Jerusalem: 1986 2 (1986) (describing fortification work undertaken by "Hezekiah[]۔۔۔ in Jerusalem at the close of the 8th century B.C.E.")
  38. Hillel Geva (ed.)، 1 Jewish Quarter Excavations in the Old City of Jerusalem Conducted by Nahman Avigad, 1969–1982 81 (2000) ("The settlement in the Jewish Quarter began during the 8th century BCE.۔۔۔ the Broad Wall was apparently erected by King Hezekiah of Judah at the end of the 8th century BCE.")
  39. Koert van Bekkum, From Conquest to Coexistence: Ideology and Antiquarian Intent in the Historiography of Israel’s Settlement in Canaan 513 (2011) ("During the last decennia, a general consensus was reached concerning Jerusalem at the end of Iron IIB. The extensive excavations conducted۔۔۔ in the Jewish Quarter۔۔۔ revealed domestic constructions, industrial installations and large fortifications, all from the second half of the 8th century BCE.")
  40. Alternative spelling reported by :
     ·
    The Legacy of Solomon۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 28, 2012 
     ·
    Henry Cattan۔ The Palestine Question۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 28, 2012 
     ·
    Annelies Moors۔ Discourse and Palestine: Power, Text and Context۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 28, 2012 
  41. F. E. Peters (1984)۔ Jerusalem۔ Princeton, New Jersey: Princeton University Press۔ صفحہ: 357–359, 394–396۔ one of the best documented endowments, one that embraced the entire quarter of Western Muslims or Maghrebis 
  42. M. Dumper, Jerusalem: Then and Now، in Middle East Report, 182 [1] : "On جون 10, 1967, within days of the Israeli occupation of Jerusalem, Israeli authorities flattened an area between the Western Wall and the Jewish Quarter known as the Harat al-Magharibeh, or Moroccan Quarter, and forced the Palestinian inhabitants to leave."
  43. Borg, Alexander, Some observations on the יום הששי syndrome in the Hebrew of the Dead Sea Scrolls, in T. Muraoka, John F. Elwolde, eds.، Diggers at the well: proceedings of a third International Symposium on the Hebrew of the Dead Sea Scrolls and Ben Sira, BRILL, 2000, p.29
  44. Sir Harry Luke, A guide to Jerusalem and Judea، Simpkin, Marshall, Hamilton, Kent & Co.، ltd. T. Cook & Son ltd.، London, 1924, p.72
  45. LaMar C. Berrett (1996)۔ "damascus%20gate"%20shechem&f=false Discovering the World of the Bible (3rd ایڈیشن)۔ Cedar Fort۔ صفحہ: 61۔ ISBN 978-0-910523-52-3۔ 25 دسمبر 2018 میں "damascus+gate"+shechem&hl=en&ei=scFbToWPJciSOs3BwIkM&sa=X&oi=book_result&ct=result&resnum=2&ved=0CC8Q6AEwAQ#v=onepage&q="damascus%20gate"%20shechem&f=false اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2015 
  46. ^ ا ب LaMar C. Berrett (1996)۔ Discovering the World of the Bible (3rd ed.)۔ Cedar Fort. p. 61. ISBN 978-0-910523-52-3.
  47. Jerome Murphy-O'Connor، The Holy Land: an Oxford archaeological guide from earliest times to 1700، 2008, p. 21, ISBN 978-0-19-923666-4
  48. Genesis 49:9 You are a lion's cub, Judah; you return from the prey, my son. Like a lion he crouches and lies down, like a lioness-who dares to rouse him?
  49. Johannes Pahlitzsch، Lorenz Korn (2004)۔ Governing the Holy City: the interaction of social groups in Jerusalem between the Fatimid and the Ottoman period۔ Reichert۔ صفحہ: 122۔ ISBN 978-3-89500-404-9۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2011 
  50. یوناہ 1 :3
  51. Gülru Necipoğlu (2008)۔ "The Dome of the Rock as a palimpsest: 'Abd al-Malik's grand narrative and Sultan Süleyman's glosses" (PDF)۔ Muqarnas: An Annual on the Visual Culture of the Islamic۔ Leiden: Brill۔ 25: 20–21۔ ISBN 9789004173279۔ 27 ستمبر 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2015 
  52. Al-Aqsa Guide: 31. Dome of the Chain (Silsilah) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aqsa.org.uk (Error: unknown archive URL) Al Aqsa Friends 2007.
  53. Murphy-O'Connor, Jerome۔ (2008)۔ The Holy Land: An Oxford Archaeological Guide from Earliest Times to 1700 Oxford University Press, p.97. ISBN 0-19-923666-6.
  54. Dome of the Chain آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ archnet.org (Error: unknown archive URL) Archnet Digital Library.
  55. Prophet's Dome آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ archnet.org (Error: unknown archive URL) Archnet Digital Library.
  56. Dome of the Prophet آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ noblesanctuary.com (Error: unknown archive URL) Noble Sanctuary Online Guide.
  57. "Humanities Through the Arts – KET Education"۔ 25 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2015 
  58. Al Masjidul Aqsa Site Plan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aqsa.org.uk (Error: unknown archive URL) Al-Aqsa Friends 2007.
  59. Al-Aqsa Guide آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aqsa.org.uk (Error: unknown archive URL) Al-Aqsa Friends 2007.
  60. ^ ا ب Carole Hillenbrand (2000)۔ The Crusades: Islamic perspectives (Illustrated, reprint, annotated ایڈیشن)۔ Routledge۔ صفحہ: 191۔ ISBN 978-0-415-92914-1۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2015 
  61. Gülru Necipoğlu (1998)۔ Muqarnas: An Annual on the Visual Culture of the Islamic World (Illustrated, annotated ایڈیشن)۔ BRILL۔ صفحہ: 73۔ ISBN 978-90-04-11084-7۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2015 
  62. Myriam Rosen-Ayalon (2006)۔ Islamic art and archaeology in Palestine (Illustrated ایڈیشن)۔ Left Coast Press۔ صفحہ: 97۔ ISBN 978-1-59874-064-6۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2015 
  63. Qubbat Yusuf آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ archnet.org (Error: unknown archive URL) Archnet Digital Library.
  64. Al-Aqsa Guide آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aqsa.org.uk (Error: unknown archive URL) Friends of al-Aqsa 2007.
  65. "Temple, the." Cross, F. L.، ed. The Oxford dictionary of the Christian church. New York: Oxford University Press. 2005
  66. New American Heritage Dictionary, entry: 'Temple'
  67. Radbaz Responsa 691: "Under the dome on the Temple Mount, which the Arabs call El-Sakhrah, without a doubt, is the location of the Foundation Stone."; Ya'ari, Avraham: Igrot Eretz Yisrael by Obadiah ben Abraham، رمات گان 1971: "I sought the place of the Foundation Stone where the تابوت سکینہ was placed, and many people told me it is under a tall and beautiful dome which the Arabs built in the Temple precinct."
  68. Sternbuch, Moishe Teshuvos Ve-hanhagos Vol. 3, Ch. 39: “In truth they have erred, thinking that the stone upon they built their dome was in fact the Foundation Stone, however, most possibly, the Stone is located further to the south in the open space opposite the exposed section of the Western Wall.”
  69. Frishman, Avraham; Kum Hisalech Be’aretz، Jerusalem 2004
  70. In امریکی انگریزی also spelled Sepulcher۔ Also called the Basilica of the Holy Sepulchre۔
  71. Jerome Murphy-O'Connor, The Holy Land, (2008)، page 37
  72. "The Armenian Orthodox Patriarchate"۔ The Armenian Patriarchate of St. James, Jerusalem۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2011 

بیرونی روابط

ترمیم

  Jerusalem/Old City سفری راہنما منجانب ویکی سفر

31°46′36″N 35°14′03″E / 31.77667°N 35.23417°E / 31.77667; 35.23417